گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

ہمیں بعض اوقات اپنے پراجیکٹس کے لیے چند ایسی تصویریں درکار ہوتی ہیں جو فوری طور پر ہمارا مقصد پورا کر سکیں اور اکثر ایسی تصاویر کے حصول کے لیے ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں۔ اس میں ایک محنت طلب کام تصاویر کا سائز اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ گوگل نے اسی مشکل کا حل Search tools میں Size کے آپشن کی صورت میں دیا ہے۔ یہ ٹٹوریل اسی آپشن کے استعمال کے بارے میں ہے۔

لیکن اس بارے میں ایک اور بات قابل توجہ ہے کہ سرچ انجن کی مدد سے تصاویر کی تلاش کے وقت ہم یہ بات بھول جاتے ہیں کہ یہ تصاویر مختلف ویب سائیٹس کا حصہ ہوتی ہیں اور سرچ انجن کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتیں۔ سرچ انجن کا کام صرف یہ ہوتا ہے کہ ایسی تصاویر کی فہرست اپنے پاس محفوظ رکھے اور تلاش کرنے پر ہمیں مطلوبہ تصاویر دکھا دے۔ چنانچہ جب ہم یہ تصاویر اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر رہے ہوتے ہیں تو یہ کسی نہ کسی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہوتی ہیں۔ اس لیے ہمارے لیے یہ بات بہت ضروری ہے کہ ایسی تصاویر لیتے وقت متعلقہ ویب سائیٹ کے جملہ حقوق کا خیال رکھیں۔ عام طور پر یہ رجحان دیکھا گیا ہے کہ ویب سائیٹس کے مالکان تصاویر کے تعلیمی یا غیرکاروباری مقاصد کے لیے استعمال کا برا نہیں مناتے۔ بہرحال متعلقہ ویب سائیٹ دیکھ کر اس بارے میں اپنی تسلی ضرور کرنی چاہیے کہ تصاویر کے ایسے استعمال سے ویب سائیٹ کے مالک کا کیا رد عمل ہو سکتا ہے۔


آئیں گوگل کی مدد سے مطلوبہ سائز کی تصاویر تلاش کریں:

  1. Search tools آپشن پر کلک کریں۔
  2. Size کا مینیو کھول کر Exactly آپشن پر کلک کریں۔

Search tools کا آپشن استعمال کریں


تصویر کی تلاش کے لیے مطلوبہ سائز مہیا کریں۔ اب گوگل صرف مہیا کیے گئے سائز کی تصاویر سامنے لائے گا۔

تصویر کا سائز مہیا کریں