Unicode وہ اسٹینڈرڈ ہے جس کے تحت کمپیوٹر پر دنیا کی بہت سی زبانیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز یونی کوڈ کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت کی مدد سے کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز میں اردو زبان بھی لکھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن Inpage کا جو ورژن میرے پاس ہے اس کے فونٹس یونیکوڈ نہیں ہیں، اس لیے اس کی عبارت براہ راست کاپی کر کے ای میل یا بلاگ وغیرہ میں پیسٹ نہیں کی جا سکتی۔ ان پیج کا یہ ورژن اگرچہ پندرہ سال پرانا ہے، لیکن ابھی بھی بہت سے لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں، اور یہ اردو پبلشنگ کی زیادہ تر ضروریات پوری کرتا ہے۔
اس ٹٹوریل میں ان پیج کی عبارت یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ویب سائیٹ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کی گئی ہے جو چند سال قبل میں نے کسی ویب سائیٹ سے حاصل کی تھی، اس کی مدد سے آپ یونی کوڈ کی عبارت تبدیل کر کے ان پیج میں استعمال کر سکتے ہیں۔
ان پیج کی عبارت سلیکٹ کر کے Ctrl+c کی مدد سے کاپی کریں۔
میں کافی عرصہ سے ایک ویب سائیٹ www.urdu.ca استعمال کر رہا ہوں جس کی ان پیج سے یونی کوڈ کنورژن بہت معیاری ہے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے یہ ویب سائیٹ دستیاب نہ ہو تو سرچ انجن کی مدد سے اس جیسی دیگر ویب سائیٹس تلاش کی جا سکتی ہیں۔
ان پیج کی کاپی ہوئی عبارت ویب سائیٹ کے ٹیکسٹ باکس میں Ctrl+v کی مدد سے پیسٹ کریں، اور پھر Convert بٹن پر کلک کر دیں۔
ویب سائیٹ کے اگلے صفحے پر آپ دیکھ رہے ہیں کہ عبارت یونی کوڈ فارمیٹ میں موجود ہے۔ اس عبارت کو آپ کاپی کر کے حسب ضرورت ای میل یا بلاگ وغیرہ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔
درج ذیل ایپلی کیشن کا لنک دیا گیا ہے جس کی مدد سے یونی کوڈ کی عبارت ان پیج فارمیٹ میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔ لیکن اس ایپلی کیشن کی کنورٹ کی ہوئی عبارت کو بہتر کرنے کے لیے کچھ مزید کام کرنا پڑتا ہے، بہرحال یہ ایپلی کیشن ضروری حد تک اپنا مقصد پورا کرتی ہے۔