ایک تجربہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان پیج میں سطروں کے درمیان ہمیشہ Auto فاصلہ مقرر کیا جائے تو بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ سطروں کے فاصلہ کے لیے مقدار متعین کر دیں گے تو یہ عام عبارت کے اعتبار سے تو ٹھیک ہوگا، لیکن عنوانات کے لیے یہ فاصلہ کم ہوگا۔ یوں آپ کو عنوانات کی سطروں کے لیے الگ فاصلہ مقرر کرنا پڑے گا اور عبارتوں کی سطروں کے لیے الگ۔ جبکہ Auto فاصلہ مقرر کرنے سے عنوانات اور عبارتوں کی سطروں کا فاصلہ ان کے فونٹ سائز کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ اس Auto فاصلہ کو کم یا زیادہ کرنے کی سہولت ان پیج میں دی گئی ہے۔ آئیں اس آپشن کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں:
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب پراپرٹی بار کی مدد سے سطروں کے درمیان فاصلہ مقرر کیا گیا ہے تو عنوان کا فاصلہ اوپر والی سطر کے ساتھ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ان پیج کے Edit مینیو میں Preferences آپشن موجود ہے، اس آپشن کے تحت Typographic آپشن پر کلک کر کے ڈائیلاگ باکس کھولیں۔ اور پھر اس ڈائیلاگ باکس میں درج ذیل اسکرین شاٹ کی مدد سے Auto Line Spacing کے لیے مناسب ویلیو مہیا کریں۔ اور پھر یہ ڈائیلاگ باکس بند کر دیں۔
اب Ctrl+A کی مدد سے اس فائل کی تمام عبارت سلیکٹ کریں، اور پھر پراپرٹی بار پر سطروں کے درمیان فاصلہ Auto مقرر کریں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب عنوان اور اس سے اوپر والی سطر کے درمیان مناسب فاصلہ ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ اب عنوان والی سطر کا فاصلہ اس کے فونٹ سائز کے اعتبار سے ہے۔
Modified: Tue, 01/20/2015 - 19:13