پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

اگرچہ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ پروگرامرز کو آسان اور واضح کوڈ لکھنا چاہیے تاکہ اگر ان کا کوڈ کوئی اور پروگرامر پڑھے تو اسے سمجھنے کے لیے زیادہ مغز کھپائی نہ کرنی پڑے، اور یہ کہ اس آسانی کے لیے اگر کچھ زیادہ کوڈ بھی لکھنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ لیکن بعض اوقات صورت حال کچھ ایسی ہوتی ہے کہ کوڈ کا غیر ضروری پھیلاؤ ہی اسے سمجھنے میں مشکل پیدا کر دیتا ہے۔ مختلف پروگرامنگ لینگوئجز میں شاید اسی مقصد کے لیے Ternary operators متعارف کرائے گئے ہیں۔ ٹرنری آپریٹرز کا طریقہ ایسی If-statement کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے بلاک میں صرف ایک لائن کا کوڈ ہو۔ آئیں اس کا استعمال دیکھتے ہیں۔


ٹرنری آپریٹرز کا Syntax درج ذیل ہے۔ بائیں طرف جو ویری ایبل ہے اس میں لازمی طور پر کوئی ایک ویلیو محفوظ ہو گی۔ پہلے کنڈیشن چیک ہوگی، اگر یہ True ہوئی تو ? نشان کے بعد والی ویلیو اس ویری ایبل میں محفوظ ہو گی۔ اور اگر یہ کنڈیشن False ہوئی تو : نشان کے بعد والی ویلیو ویری ایبل میں محفوظ ہو گی۔

پی ایچ پی میں ٹرنری آپریٹر لکھنے کا سینٹیکس


درج ذیل مثال میں visitor$ ویری ایبل میں Local یا پھر Foreigner میں سے ایک ویلیو محفوظ ہوگی۔ اگر country$ ویری ایبل میں Pakistan کا نام ہے تو پھر یہ ویلیو Local ہوگی۔ اگر کسی اور ملک کا نام ہے تو یہ ویلیو Foreigner ہوگی۔

<?php
$visitor 
= ($country == "Pakistan") ? "Local" "Foreigner";
?>


یہی کام روایتی If-statement استعمال کرتے ہوئے درج ذیل طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ اس مثال میں چار لائنیں استعمال ہوئی ہیں۔ بالفرض اگر ایسے پانچ کام کرنا پڑیں تو پانچ لائنوں کی بجائے بیس لائنیں استعمال ہوں گی۔ اگرچہ ایک لائن کے کوڈ کے لیے یہ اسٹیٹمنٹ Curly braces کے بغیر بھی لکھی جا سکتی ہے، لیکن پھر بھی کوڈ میں لائنوں کی تعداد کم از کم دگنی تو رہے گی۔

<?php
$visitor 
"Foreigner";
if (
$country == "Pakistan") {
    
$visitor "Local";
}
?>


ایک اور فائدہ ٹرنری آپریٹرز کا یہ ہے کہ انہیں آپ اسٹرنگ میں بھی شامل کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں ایک ویری ایبل کی بچت کی جا سکتی ہے۔ مثلاً:

<?php
    $country 
"Pakistan";
    print 
"The visitor is " . ($country == "Pakistan") ? "Local" "Foreigner";
?>

Categories: