PDF ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے جو نہ صرف ڈاکومنٹس شیئر کرنے کے لیے بلکہ محفوظ (Archive) کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ PDF فائلز کی تیاری اور ان پر کام کرنے کے لیے مفت اور قیمتاً بہت سے سافٹ ویئرز دستیاب ہیں۔ ان میں سے ایک مفت دستیاب سافٹ ویئر PDFill Free PDF Tools کا تعارف یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں PDF فائلوں پر کام کے حوالے سے تقریباً تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ مثلاً (۱) مختلف پی ڈی ایف فائلوں کو ملا کر ایک بنانا، یا ایک فائل کو دو حصوں میں تقسیم کرنا، (۲) صفحات کی ترتیب تبدیل کرنا، (۳) فائل پر پاسورڈ اور دیگر پابندیاں لگانا، (۴) ہیڈر، فوٹر اور صفحہ نمبر شامل کرنا، (۵) امیج فائلوں کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کرنا، (۶) پی ڈی ایف فائل کے صفحات کو امیج فائلوں میں تبدیل کرنا، (۷) صفحات پر واٹر مارک ٹیکسٹ یا امیج شامل کرنا، اور (۸) پی ڈی ایف فائل میں مصنف، موضوع اور ٹیگز وغیرہ کی معلومات شامل کرنا وغیرہ۔
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر بٹن پر دیا گیا عنوان واضح ہے۔ تاہم مزید سہولت کے لیے ان کی مختصر وضاحت اردو میں کر دی گئی ہے۔
Modified: Thu, 01/22/2015 - 13:18