لینکس اوبنٹو کے بنیادی کی بورڈ شارٹ کٹس

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر آزادانہ طریقے سے ماؤس کا تیر گھمانے کا اپنا ہی مزا ہے بلکہ بعض لوگ تو لیپ ٹاپ کے ساتھ الگ ماؤس لگا کر یہ مزا اٹھاتے دیکھے گئے ہیں۔ لیکن جب مقصد کوئی کام سرانجام دینا ہو تو پھر ایسی آزادی محدود کر کے کچھ کی بورڈ شارٹ کٹس کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے ورنہ چند گھنٹوں کا کام کئی گھنٹوں تک جا سکتا ہے۔ چنانچہ مائیکرو سافٹ ونڈوز کی طرح لینکس نے بھی اپنے ڈیسک ٹاپ سسٹم کے لیے بہت سے مفید شارٹ کٹس مہیا کیے ہیں جو اگر باقاعدگی سے استعمال کیے جائیں کافی وقت بچایا جا سکتا ہے۔


مائیکروسافٹ ونڈوز پر کی بورڈ کے جس بٹن کو Windows key کہتے ہیں لینکس پر یہ بٹن Super key کہلاتا ہے۔ اگر آپ کی بورڈ پر یہ سپر بٹن دبا کر رکھیں گے تو درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق شارٹ کٹس کا ایک مینیو ظاہر ہوگا جسے استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ سپر بٹن دبا کر رکھنے سے لانچر پر موجود آئیکانز کے اوپر ترتیب وار نمبر ظاہر ہوگئے ہیں، سپر بٹن کے ساتھ ان میں سے کسی نمبر کا بٹن دبانے سے وہ پروگرام کھل جائے گا۔


مثال کے طور پر Super + w شارٹ کٹ استعمال کرنے سے کھلے ہوئے پروگرامز کی ونڈوز ترتیب وار ٹائلز کی صورت میں سامنے آجائیں گی جن میں سے آپ کسی بھی پروگرام پر کلک کر کے اسے مکمل اسکرین پر سامنے لا سکتے ہیں۔

Categories: