لینکس اوبنٹو پر ای میلز کے لیے تھنڈر برڈ انسٹال کریں

وہ ویب ماسٹرز جن کے ذمے زیادہ ویب سائیٹس کا انتظام ہوتا ہے انہیں بہت سے ای میل اکاؤنٹس سنبھالنا پڑتے ہیں اور غالب گمان یہ ہے کہ ان کے کام کا زیادہ وقت ڈیسک پر گزرتا ہے۔ اگرچہ معروف ای میل سروسز مثلاً گوگل جی میل، مائیکرو سافٹ آؤٹ لک، یاہو میل اور ہوسٹنگ سروسز کی طرف سے مہیا کردہ ای میل سروسز کے لیے براؤزر استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن زیادہ ای میل اکاؤنٹس کی صورت میں یہ درد سر بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کسی اچھے ای میل کلائنٹ میں اپنے تمام ای میل اکاؤنٹس سیٹ کیے ہوئے ہیں تو پھر زندگی کافی آسان ہو جاتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم تھنڈر برڈ میل کا استعمال دکھا رہے ہیں جو لینکس اوبنٹو پر اس مقصد کے لیے ایک آزمودہ ای میل کلائنٹ ہے۔ تھنڈر برڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ای میل اکاؤنٹ شامل کرتے وقت ای میل سروس کی سرور سیٹنگز مہیا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ زیادہ تر ای میل سروسز جن میں ہوسٹنگ سروسز بھی شامل ہیں ان کی سیٹنگز خود ہی معلوم کر لیتا ہے۔


لینکس اوبنٹو کے سافٹ ویئر سنٹر سے تھنڈر برڈ میل تلاش کر کے انسٹال کریں۔



انسٹالیشن کے بعد لانچر پر تھنڈر برڈ میل کا آئیکان موجود ہوگا۔


File مینیو میں سے New مینیو کھولیں اور پھر اس میں سے پہلے سے بنا ہوا اکاؤنٹ شامل کرنے والا آپشن منتخب کریں۔


درج ذیل اسکرین شاٹس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی ای میل اور اس کا پاسورڈ مہیا کر کے Continue پر کلک کیا گیا ہے، تھنڈر برڈ نے اس کے ای میل سرورز کی سیٹنگز خود ہی معلوم کر لی ہیں۔ اگر تھنڈر برڈ ایسا نہ کر سکے تو پھر Manual config آپشن پر کلک کر کے آپ یہ سیٹنگز خود کر سکتے ہیں۔


درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تھنڈر برڈ میں تقریباً آٹھ ای میل اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ہر اکاؤنٹ کے بائیں جانب موجود ایرو سائن پر کلک کر کے آپ اس کے فولڈرز سامنے لا سکتے ہیں۔

Categories: