پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ بنائیں اور اسے فارمیٹ کریں

Timestamp سے مراد ایسا وقت ہے جب کوئی خاص بات یا واقعہ رونما ہو۔ کمپیوٹر پروگرامنگ میں ٹائم اسٹیمپ تاریخ اور وقت دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا انحصار پروگرام کی ضرورت پر ہوتا ہے کہ آپ ٹائم اسٹیمپ کی صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں استعمال کریں۔ مثال کے طور پر پروگرامنگ کے دوران ٹائم اسٹیمپ درج ذیل کاموں کی تاریخ اور وقت محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے:

  • کسی ممبر نے نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔
  • کسی ممبر نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ریکارڈ مثلاً‌ اپنا پرانا ایڈریس ختم کیا ہے۔
  • کسی ممبر نے خریداری کا کوئی آرڈر بنایا ہے۔
  • کسی ممبر نے اپنا اکاؤنٹ معطل یا ختم کر دیا ہے۔

اس نوعیت کے کاموں کی تاریخ اور وقت محفوظ کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں پیش آنے والے کسی واقعے یا معاملے کی پڑتال میں آسانی رہتی ہے۔

PHP میں ہم دو طرح کی ٹائم اسٹیمپس پر کام کر سکتے ہیں:

  1. ایک وہ جو آج کی تاریخ اور موجودہ وقت پر مشتمل ہو۔ ایسی ٹائم اسٹیمپ فارمیٹ کرنے کے لیے ہمیں ()date فنکشن کو صرف مطلوبہ فارمیٹ مہیا کرنا ہوتا ہے۔
  2. دوسری طرح کی ٹائم اسٹیمپ وہ ہوتی ہے جس کے لیے ہم خود تاریخ اور وقت فراہم کرتے ہیں، یعنی یہ وقت ماضی کا یا مستقبل کا ہو سکتا ہے۔ ایسی ٹائم اسٹیمپ کے لیے ہم ()mktime فنکشن کی مدد سے اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت تیار کرتے ہیں، اور پھر اسے ()date فنکشن کی مدد سے فارمیٹ کرتے ہیں۔

آج کا وقت اور تاریخ فارمیٹ کرنا

درج ذیل مثال میں:

  • پہلی لائن پر ()date فنکشن کو صرف تاریخ کا فارمیٹ مہیا کیا گیا ہے، یہ تاریخ یوں نظر آئے گی:
    19 Apr, 2018
  • تیسری لائن پر چوبیس گھنٹے کے فارمیٹ میں وقت دکھایا گیا ہے، یہ وقت یوں نظر آئے گا:
    14:30:50
  • پانچویں لائن پر آج کی تاریخ اور موجودہ وقت دونوں دکھائے گئے ہیں، یہ تاریخ اور وقت اس طرح نظر آئیں گے:
    19 Apr, 2018 - 14:30:50

<?php
print date("d M, Y");
print 
date("<br>");
print 
date("H:i:s");
print 
date("<br>");
print 
date("d M, Y - H:i:s");
?>


فارمیٹنگ کے لیے خود سے تاریخ اور وقت مہیا کرنا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ()date فنکشن کو فارمیٹنگ کے لیے اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت مہیا کریں تو اس کے لیے ()mktime کا فنکشن استعمال کریں۔ پہلے یہ دیکھ لیں کہ یہ فنکشن کس ترتیب سے تاریخ اور وقت لیتا ہے۔

mktime(hour, minute, second, month, day, year)


اب درج ذیل مثال دیکھیں:

  • پہلی لائن پر ()mktime فنکشن کی مدد سے تاریخ اور وقت بنا کر ایک ویری ایبل given_datetime$ میں محفوظ کیے گئے ہیں۔
  • دوسری لائن پر ()date فنکشن کو دو پیرامیٹرز مہیا کیے گئے ہیں۔ بائیں طرف سے پہلا پیرامیٹر فارمیٹ کا ہے، جبکہ دوسرا پیرامیٹر اس ویری ایبل کا ہے جو اوپر والی لائن میں بنایا گیا ہے۔ یہ تاریخ یوں نظر آئے گی:
    22 Apr, 2018 - 02:55 pm
  • <?php
    $given_datetime 
    mktime(145500422,  2018);
    print 
    date("d M, Y - h:i:s a"$given_datetime);
    ?>


    اگر آپ کے لیے d M, Y h:i:s a کے حروف نئے ہیں تو انہیں جاننے کے لیے درج ذیل ٹٹوریلز دیکھیں:

    پی ایچ پی میں ڈیٹ کیسے فارمیٹ کریں؟
    پی ایچ پی میں ٹائم کیسے فارمیٹ کریں؟

Categories: