ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایکس پی میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانیں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹالیشن کی سہولت کی خاطر بہت سی زبانوں کو پہلے سے فعال نہیں کیا گیا، اردو بھی انہی زبانوں میں سے ہے۔ چنانچہ درج ذیل اقدامات سے آپ ونڈوز ایکس پی میں اردو زبان کو فعال بنا کر ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً‌ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Word میں مضامین لکھے جا سکتے ہیں، Excel میں کھاتے بنائے جا سکتے ہیں، اور براؤزر میں ای میل لکھی جا سکتی ہے وغیرہ۔

1- ونڈوز ایکس پی کا کنٹرول پینل کھولیں

ونڈوز ایکس پی کا کنٹرول پینل کھولیں

2- دائیں سے بائیں لکھی جانے والی اضافی زبانیں فعال کریں

کنٹرول پینل میں Regional and Language Options منتخب کریں۔ ڈائیلاگ باکس کھل جانے کے بعد Languages کے حصے میں آجائیں۔ پھر دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کا چیک باکس منتخب کریں۔

دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کا چیک باکس منتخب کریں

3- اضافی زبانوں کی انسٹالیشن کے لیے ونڈوز کو ضروری فائلز مہیا کریں

اس مرحلے میں مزید زبانیں ونڈوز میں شامل کرنے کے لیے آپ سے ونڈوز کی انسٹالیشن فائلز طلب کی جائیں گی۔ درج ذیل تصاویر کے مطابق ونڈوز کو مطلوبہ فائلز مہیا کریں۔ اگر ونڈوز کی انسٹالیشن فائلز آپ کے پاس سی ڈی میں ہیں تو وہ مہیا کریں، اگر یو ایس بی ڈرائیو میں ہیں تو اس کا پاتھ منتخب کریں۔

ونڈوز کو اضافی زبانوں کی تنصیب کے لیے ضروری فائلیں مہیا کریں

4- پہلے سے انسٹال شدہ زبانیں دیکھنے کے لیے ڈائیلاگ باکس کھولیں

ونڈوز کو مطلوب فائلز کی تنصیب مکمل ہو جائے تو پہلے سے نصب شدہ زبانوں کی فہرست دیکھنے کے لیے Details کے بٹن پر کلک کرکے ڈائیلاگ باکس کھولیں۔

Details کے بٹن پر کلک کریں

5- نئی زبان کا اضافہ کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں

Add بٹن پر کلک کر کے نئی زبان کا اضافہ کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں۔

اردو زبان کا اضافہ کرنے کے لیے Add بٹن پر کلک کریں

6- مینیو سے اردو زبان منتخب کریں

اوپر والے ڈائیلاگ باکس میں سے Urdu منتخب کریں اور نیچے والے ڈائیلاگ باکس میں سے اپنی مرضی کا اردو کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کریں۔

ڈراپ ڈاؤن مینیو سے اردو زبان منتخب کریں

7- اردو میں تحریر لکھیں

آپ دیکھ رہے ہیں کہ ونڈوز کی ٹاسک بار پر ایک نیا آپشن موجود ہے جس میں تمام دستیاب (Enabled) زبانوں کی فہرست موجود ہے۔ یہاں سے آپ اردو زبان منتخب کر کے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھ سکتے ہیں۔

ونڈوز کی ٹاسک بار پر دستیاب زبانوں میں سے اردو کا آپشن منتخب کریں

8- اردو تحریر کی سمت (direction) تبدیل کریں

ایک بات کا دھیان رہے کہ اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے آپ کو لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ہوگی۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر Shortcuts میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔

  • دائیں سے بائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر دائیں طرف موجود Right Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔
  • بائیں سے دائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر بائیں طرف موجود Left Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔

اردو تحریر کے لیے سمت تبدیل کریں