اڈاسٹی کی مدد سے آواز کے پس منظر کا شور کم کریں

کبھی کبھار مجھے ایسے پراجیکٹس پر کام کرنا پڑتا ہے جن میں آڈیو فائلز تیار کر کے صارفین کی سماعت کے لیے ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوتی ہیں۔ آڈیو فائلز ’’تیار‘‘ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً‌ اگر یہ کسی تقریر کی آڈیو ہے تو اس کے شروع اور آخر سے غیر ضروری حصے ختم کرنا، آواز اگر مدھم ہے تو اسے بلند کرنا، آواز کے پیچھے اگر غیر ضروری شور ہے تو اسے کم کرنا وغیرہ۔

  • آڈیو کے غیر ضروری حصے ختم کرنا آسان ہے، بس ماؤس کی مدد سے ٹائم لائن پر مطلوبہ حصہ سلیکٹ کریں اور Delete کر دیں۔
  • آواز مدھم یا بلند کرنے کے لیے Effect مینیو سے Amplify آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • البتہ آواز کا شور ختم کرنے کے لیے Effect مینیو میں موجود Noise Removal آپشن استعمال کر کے مجھے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے برعکس مختلف تجربات کے بعد Bass and Treble آپشن کے ذریعے آواز کے پس منظر کا شور کسی حد تک کم کرنے میں مجھے کامیابی ہوئی۔ لیکن آپ اپنی آڈیو فائلز سے شور کم کرنے کے لیے دونوں آپشنز کی مدد سے تجربات کر سکتے ہیں۔

آئیں یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں:

  1. آڈاسٹی میں مطلوبہ آڈیو فائل کھولیں اور ماؤس کی مدد سے آواز کا کچھ حصہ منتخب کر لیں۔ یہ اس لیے ہے کہ اگر آپ آڈیو کا کچھ حصہ سلیکٹ کیے بغیر کوئی ایفیکٹ استعمال کریں گے تو وہ ساری آڈیو پر لگے گا جو کافی وقت لے گا۔ اس لیے پہلے کچھ حصے پر ایفیکٹ لگائیں، جب تسلی ہو جائے تو پھر پوری آواز پر یہ ایفیکٹ استعمال کریں۔
    اس مقصد کے لیے مطلوبہ ایفیکٹ کے ڈائیلاگ باکس میں موجود Preview آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن عام طور پر تقریر وغیرہ کا شروع کا کچھ حصہ خالی اور مدھم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس آپشن کا زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔
  2. آواز کا بہت کم یعنی ایک یا دو سیکنڈ کا حصہ سلیکٹ کرنے کے لیے آپ Zoom in کر سکتے ہیں جس کا بٹن ٹول بار پر موجود ہے۔
  3. اسی طرح آواز کے بڑے حصے پر کام کرنے کے لیے Zoom out کیا جا سکتا ہے، اس کا بٹن بھی ٹول بار پر موجود ہے۔

آڈاسٹی میں ٹائم لائن پر آڈیو کا ٹھوڑا سا حصہ سلیکٹ کریں


جب آڈیو کا کچھ حصہ سلیکٹ ہو جائے تو Effect مینیو سے Bass and Treble آپشن منتخب کریں۔

ایفیکٹ مینیو سے باس اینڈ ٹریبیل آپشن منتخب کریں


درج ذیل تصویر کے مطابق تینوں خانوں کے لیے ویلیوز فراہم کرکے OK پر کلک کر دیں۔

باس، ٹریبیل اور لیول کی مطلوبہ ویلیوز فراہم کریں


  1. اب Play بٹن کے ذریعے ٹائم لائن پر سلیکٹ کیا ہوا حصہ سنیں۔
  2. اگر اس ایفیکٹ کا نتیجہ آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہے تو آپ اسے Undo کر سکتے ہیں، اور نئی ویلیوز فراہم کر کے دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔

آڈیو پلے کر کے دیکھیں، دوبارہ کوشش کے لیے ان ڈو کریں

Categories: