فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا یہ طریقہ یقیناً‌ آپ کا بہت سا وقت بچائے گا۔ آج کل عام نوعیت کی اسکیننگ کے لیے اسکینر کی بجائے سمارٹ فون زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس صورت میں تصویر کے ٹیڑھا رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسکین کرتے وقت جو صفحات ترچھے رہ جاتے ہیں انہیں سیدھا کرنے کے لیے عموماً‌ Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اکثر صفحہ سیدھا کرنے کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوتی، بار بار Undo کرنا پڑتا ہے اور ہر دفعہ نئی ویلیو مہیا کرنا پڑتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم بھی یہی طریقہ اختیار کریں گے لیکن اس سے پہلے فوٹو شاپ میں موجود Measure Tool استعمال کریں گے۔

1- رہنمائی کے لیے ایک لائن کھینچیں

درج ذیل تصویر کے مطابق Measure Tool کی مدد سے تصویر کے کسی ایسے حصے پر ایک لائن کھینچیں جس کے بارے میں آپ کا خیال ہے کہ تصویر کو اس حصے کے مطابق سیدھا ہونا چاہے۔

measure tool  کے ساتھ صفحہ کے کسی حصہ پر ایک لائن کھینچیں۔

2- تصویر گھمانے کے لیے ڈائیلاگ باکس کھولیں

اب Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن منتخب کریں۔

image > rotate canvas > arbitrary کے مینو آپشن پر کلک کریں

3- فوٹو شاپ کی طرف سے مہیا کردہ عدد

درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ فوٹو شاپ نے ایک ویلیو خود ہی مہیا کر دی ہے۔ آپ صرف OK کا بٹن دبا دیں۔

arbitrary ڈائیلاگ باکس میں OK بٹن پر کلک کر دیں۔

4- صفحہ سیدھا ہے!

لیجیے! صفحہ بالکل سیدھا ہوگیا ہے۔

لیں جی ! آپ کا صفحہ سیدھا ہوگیا ہے۔