NetBeans ایک بہترین پروگرام ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کئی قسم کی ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں۔ نیٹ بینز خاص طور پر جاوا ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت مقبول ہے۔ مثلاً مجھے امریکہ میں قیام کے دوران 2009 سے 2012 تک جاوا پلیٹ فارم کی مدد سے بنائے جانے والے ایک ٹرانسپورٹیشن سافٹ ویئر پر کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ نیٹ بینز کی مدد سے ڈیویلپ کیا جانے والا ایک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر تھا جس کے یوزر انٹرفیس کے لیے جاوا کا Swing فریم ورک، جبکہ اسٹوریج کے لیے Apache Derby ڈیٹابیس استعمال کی گئی تھی۔ نیٹ بینز کی مدد سے Groovy, Java, PHP, HTML+CSS+Javascript اور ++C/C وغیرہ استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کی جا سکتی ہیں۔
JDK ڈاؤن لوڈ کریں
اگر آپ Java پروگرامنگ کے لیے NetBeans استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے Java Development Kit ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ درج ذیل تصویر میں سرچ انجن کی مدد سے JDK کا ڈاؤن لوڈ لنک حاصل کیا گیا ہے۔
آپ کے پاس ونڈوز کا جو بھی ورژن نصب ہے، اس کے لیے JDK انسٹالر منتخب کریں۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کے کمپیوٹر پر نصب ونڈوز کا ورژن 32bit ہے یا 64bit، تو پہلے Start بٹن پر کلک کریں، پھر Computer پر ماؤس کے دائیں بٹن سے کلک کرکے مینیو کھولیں، اور پھر Properties پر کلک کردیں۔ اس سے جو ونڈو کھلے گی، اس میں System Type کے تحت آپ کو یہ معلومات مل جائیں گی۔
NetBeans IDE ڈاؤن لوڈ کریں
اب درج ذیل تصویر کے مطابق www.netbeans.org سے نیٹ بینز سافٹ ویئر کا مطلوبہ ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
Modified: Sun, 04/08/2018 - 03:24