ان پیج ڈاکومنٹ میں تصاویر شامل کریں

Inpage کی دستاویز کو جاذب نظر بنانے کے لیے ان میں تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکومنٹ میں تصویر شامل کرنے کے لیے Insert مینیو کے اندر بھی آپشن موجود ہے اور سائیڈ پر ٹول بار پر بھی اس مقصد کے لیے ایک ٹول مہیا کیا گیا ہے۔ ان پیج میں نہ صرف تصاویر کے گرد مختلف اسٹائلز کے بارڈر لگائے جا سکتے ہیں بلکہ امیج ایڈیٹنگ کے کچھ آپشنز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ ان پیج میں ایسا مونوگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں جو کورل ڈرا میں بنایا گیا ہے، تو پھر بہتر نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کورل ڈرا سے اس مونو گرام کو EPS فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں۔


آئیں Inpage ڈاکومنٹ میں تصویر شامل کرنے کا عمل دیکھتے ہیں:

درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق بائیں طرف موجود ٹول بار سے Picture باکس منتخب کریں، اور ماؤس کی مدد سے صفحہ پر ایک باکس بنائیں۔ پھر اس باکس پر ڈبل کلک کریں جس سے ٰفائل منتخب کرنے والا ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اب ڈسک سے اپنی مرضی کی تصویر منتخب کر کے ان پیج میں لے آئیں۔

ان پیج کی مطلوبہ فائل کھولیں


ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کر کے تصویر پر کلک کریں، جس سے تصویر کے چاروں طرف دانے دار نشان ظاہر ہوں گے۔ ان نشانات کو ماؤس کی مدد سے پکڑ کر تصویر کے فریم کا سائز حسب ضرورت تبدیل کریں۔

ان پیج کی ٹول بار سے ٹیکسٹ باکس ٹول منتخب کر کے صفحہ پر ایک ڈبہ بنائیں


ٹول بار سے Hand ٹول منتخب کریں۔ اب آپ ماؤس کی مدد سے فریم کے اندر تصویر کی پوزیشن سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اوپر پراپرٹی بار پر موجود آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ تصویر کے گرد کوئی بارڈر وغیرہ نہیں لگانا چاہتے، تو پھر تصویر کے فریم کو بڑا کر کے آپ تصویر اور عبارت کے درمیان مناسب فاصلہ متعین کر سکتے ہیں۔

ٹول بار سے پکچر باکس ٹول منتخب کر کے صفحہ پر ایک پکچر باکس بنائیں