سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

گوگل سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

بنیادی طور پر تین باتیں سرچ انجن پر کسی ویب پیج کی بہتر رینکنگ کا باعث بنتی ہیں: (1) سرچ انجن کے نقطۂ نظر سے ویب پیج کا مواد کتنا معیاری ہے؟ (2) ویب پیج کے مختلف حصوں مثلاً ٹائٹل، ویب ایڈریس، عنوانات، پیرا گرافس اور لنکس وغیرہ کی عبارتیں آپس میں کس قدر مطابقت رکھتی ہیں؟ (3) کیا دیگر معیاری ویب سائیٹس میں اس ویب پیج کا لنک موجود ہے? اگر ان تین باتوں میں ویب پیج مجموعی طور پر بہتر ہے تو پھر سرچ انجن اسے رینکنگ میں زیادہ ترجیح دے گا۔ اس ٹٹوریل کے لیے گوگل کی شائع کردہ SEO گائیڈ سے استفادہ کیا گیا ہے اور مختصرًا سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا عمل واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں تعارفی کارڈ کی ایپلی کیشن بنائیں

آپ جانتے ہیں کہ ویب ایپلی کیشن ایک بہت فائدہ مند قسم کا سافٹ ویئر ہے جو کہ صارف کے براؤزر پر چلتا ہے۔ ویب ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سے صارفین بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ عموماً‌ ویب ایپلی کیشن کا خیال ڈیٹابیس کے بغیر ذہن میں نہیں آتا، کیونکہ تقریباً‌ ہر اس ایپلی کیشن کے لیے ڈیٹابیس ضروری ہے جس نے صارف کا ڈیٹا محفوظ کرنا ہو۔ لیکن ویب ایپلی کیشن کے بہت سے استعمالات ایسے ہیں کہ جن میں ڈیٹابیس ضروری نہیں ہے۔ اس ٹٹوریل میں تعارفی کارڈ تیار کرنے والی ایک سادہ سی ویب ایپلی کیشن پیش کی جا رہی ہے جو صرف تین فائلز پر مشتمل ہے اور اس کے لیے ڈیٹابیس استعمال نہیں کی گئی۔ مکمل تحریر

پینٹ میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

یہ ٹٹوریل شاید ان بچوں کے لیے ہے جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بناتے رہتے ہیں، یا ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بنانا سکھاتے رہتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم پاکستانی جھنڈا بنانے کا عمل دیکھیں گے جو کہ بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چاند بنانا مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پینٹ پروگرام کی ٹول بار میں اس کا ٹول مہیا نہیں کیا گیا۔ لیکن چاند بنانا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے صرف دو دائرے استعمال ہوں گے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون یا ٹیب پر پینٹنگ کی کوئی ایپلی کیشن موجود ہے تو اس تکنیک کو استعمال کر کے آپ اس پر بھی پاکستانی جھنڈا بنا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

کیا آپ کی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے؟

کیا آپ کی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے؟

ویب ماسٹرز کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں چلنے والی ویب سائیٹس کو بند نہ ہونے دیں، ان میں ان کی ذاتی ویب سائیٹس بھی ہو سکتی ہیں اور اس کمپنی یا ادارے کی ویب سائیٹس بھی جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔ یہ تسلی کرنے کے لیے کہ کوئی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے، سافٹ ویئر ایپلی کیشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کوئی آن لائن سروس بھی۔ مثلاً‌ آن لائن سروس ایک مخصوص وقت کے بعد مطلوبہ ویب سائیٹ چیک کرتی رہتی ہے، اگر کسی وجہ سے ویب سائیٹ نہ کھلے تو اس کے ویب ماسٹر کو بذریعہ ای میل یا موبائل میسج اس صورت حال سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

پرانے کمپیوٹر سے ذاتی ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کریں

اپنا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کسی کو دیتے ہوئے یا دوکاندار کو بیچتے وقت ہم اپنا ڈیٹا اس میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور یہ تسلی کرتے ہیں کہ Recycle Bin بھی خالی ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتا بلکہ ڈرائیو پر ہی موجود رہتا ہے لیکن آپریٹنگ سسٹم یہ ڈیٹا ہمیں دکھانا بند کر دیتا ہے۔ ایسا ڈیٹا ڈرائیو سے ہمیشہ کے لیے تب ختم ہوتا ہے جب آپریٹنگ سسٹم کو نیا ڈیٹا لکھنے کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ ڈیٹا ریکوری کا کوئی بھی معقول سافٹ ویئر استعمال کر کے یہ ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم CCleaner کی مدد سے ڈیلیٹ کیے ہوئے ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈرائیو سے مٹانے کا عمل دیکھیں گے۔ مکمل تحریر

اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں

اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں

اگر آپ کی تنخواہ پچیس ہزار اور خرچے تیس ہزار ماہانہ ہوں تو اس صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ سب سے پہلے شاید یہ معلوم کرنا ضروری ہوگا کہ کن کاموں اور اشیاء پر ضرورت سے زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے، پھر ان غیر ضروری اخراجات کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، اور پھر اس بات کی یقین دہانی ضروری ہوگی کہ آئندہ کبھی گھر کی آمدن سے اخراجات نہ بڑھ سکیں۔ اگر اس طریقہ کار سے متفق ہیں تو پھر گھر کے اخراجات کی رپورٹ تیار کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ اس ٹٹوریل کا مقصد دراصل اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ حساب کتاب کے بغیر زندگی کا نظام بے ترتیب اور مشکل ہو جاتا ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر تصاویر بہتر انداز میں پرنٹ کریں

ونڈوز پر تصویریں پرنٹ کرنے کے لیے جو چھوٹا سا پروگرام مہیا کیا گیا ہے وہ زیادہ تر صورتوں میں کافی ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ بھی آسان ہے کہ مطلوبہ تصویریں سلیکٹ کرنے کے بعد رائٹ کلک کر کے مینیو کھولیں اور پھر Print آپشن پر کلک کر کے Print Pictures پروگرام کھول لیں، اس میں بنی بنائی ٹیمپلیٹس مہیا کی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ایک صفحہ پر کس سائز میں اور کتنی تصویریں پرنٹ ہوں۔ لیکن بعض اوقات آپ مطلوبہ تصویر کو کسی مخصوص سائز میں صفحہ کی کسی خاص جگہ پر پرنٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورت میں ونڈوز کا Paint پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں دونوں طریقے دکھائے گئے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ صارف کس براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم سے آپ کی ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ وزٹ کر رہا ہے تو PHP یہ معلومات ایک اسٹرنگ میں مہیا کرتی ہے۔ لیکن یہ اسٹرنگ کچھ ایسی پیچیدہ اور بے ترتیب ہوتی ہے کہ اس میں سے براؤزر کا نام اور ورژن، اور آپریٹنگ سسٹم کا نام اور ورژن حاصل کرنا مشکل کام ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ اسٹرنگ پارس کرنے کا کوڈ پیش کیا جا رہا ہے جو دو مختلف جگہوں سے حاصل کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ اصل ایپلی کیشن میں تو آپ یہ معلومات ڈیٹابیس یا کسی لاگ فائل میں محفوظ کریں گے، لیکن یہ اسکرپٹ اسی طرح چلانے پر اس کی ویلیوز براؤزر میں درج ذیل طریقے سے پرنٹ ہوں گی۔ مکمل تحریر

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

SketchUp پروگرام میں گھر کا نقشہ بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم تجرباتی طور پر ایک گھر کا نقشہ تیار کریں گے جو میں نے کاغذ پر بنایا ہے۔ چونکہ میں پروفیشنل آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے اس نقشے کو بنانے سے پہلے میں نے مختلف نقشے انٹرنیٹ پر دیکھے تاکہ مجھے کمروں کے سائز اور ان کی ترتیب کا اندازہ ہو جائے۔ اس عمل میں کچھ نقشے مجھے ضائع بھی کرنا پڑے۔ ہمارا نقشہ جب تیار ہو جائے گا تو اس کا ڈیزائن بہتر بنانے کے لیے ونڈوز کے Paint پروگرام کی مدد بھی لی جائے گی، جس میں کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں، نیز ان کے نام اور سائز دکھائے جائیں گے۔ آخر میں اس نقشے کو اسکیچ اپ میں سہ جہتی یعنی 3D شکل بھی دی جائے گی۔ مکمل تحریر

کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں

کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں

مونوگرام سے مراد ایسا لفظ یا ایسے الفاظ ہیں جن کی شکل تبدیل کر کے انہیں کسی تشہیری علامت کا روپ دیا گیا ہو۔ اس ٹٹوریل میں ہم نسخ فونٹ استعمال کرتے ہوئے ایک مونوگرام بنانے کا عمل دیکھیں گے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ الفاظ لکھ کر پہلے انہیں ویکٹر آبجیکٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ وہ فونٹ کی بندش سے آزاد ہو جائیں۔ پھر ان الفاظ کے حروف کو الگ الگ کیا جاتا ہے تاکہ ہر حرف کی شکل با آسانی تبدیل کی جا سکے۔ اور پھر ان حروف کی شکلیں تبدیل کر کے الفاظ کو خاص طریقے سے سیٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک ایسے مونوگرام کی شکل اختیار کر جائیں جو بامعنیٰ بھی ہو اور با مقصد ہھی۔ مکمل تحریر