فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

تصویر کو مصوری میں تبدیل کرنے کے لیے فوٹو شاپ میں مختلف فلٹرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک فلٹر Dry Brush ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود برش سائز، برش ڈیٹیل اور ٹیکسچر آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کر کے مطلوبہ ایفیکٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فلٹر Glass ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود ڈسٹورشن، سموتھنیس اور سکیلنگ آپشنز استعمال کرتے ہوئے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا فلٹر Oil Paint کا ہے جو فوٹو شاپ کے لیے تیار کیے گئے پلگ ان Pixel Bender کا حصہ ہے۔ اس ٹٹوریل میں Dry Brush اور Glass فلٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں ڈیٹابیس کے ریکارڈز کھولنا مختلف حوالوں سے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مثلاً‌: (1) جب ڈیٹابیس ٹیبل کے تمام ریکارڈز کی بجائے SQL کیوئری کی بنیاد پر مخصوص ریکارڈز کی ضرورت ہو۔ (2) حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں کوئی خاص کام سر انجام دیا جانا ہو: مثلاً‌ چارٹ بنانا، میل مرج کی مدد سے بہت سے خطوط ایک ہی بار تیار کرنا، یا پھر کوئی مخصوص کیلکولیشن کرنا وغیرہ۔ (3) یا ایک ڈیٹابیس کے ریکارڈز کسی دوسری ڈیٹابیس میں منتقل کیے جانے کی ضرورت ہو، ایسی صورت میں حاصل کردہ ڈیٹا کے کالمز کو از سر نو ترتیب دے کر نئی ڈیٹابیس کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

اسکین شدہ صفحات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کریں

مغربی ممالک میں بہت سے ادارے پرانی انگلش کتابوں کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے کے لیے OCR (آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن) سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر امیج فائل میں موجود انگلش عبارت کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ امیج فائل کے مقابلے میں یہ ٹیکسٹ بہت کارآمد ہوتا ہے۔ مثلاً‌ (1) ٹیکسٹ کو نئے سرے سے فارمیٹ کر کے کتابی شکل میں شائع کیا جا سکتا ہے۔ (2) ٹیکسٹ کی مدد سے ویب پیجز تیار کر کے اس کتاب کو انٹرنیٹ پر ڈالا جا سکتا ہے۔ (3) کتاب کے ٹیکسٹ کی مدد سے چھوٹے سائز کی PDF فائل تیار کر کے ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کی جا سکتی ہے وغیرہ۔ مکمل تحریر

پینٹ میں دعوت نامہ تیار کریں

ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں دعوت نامہ تیار کریں

بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً‌ ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر

سرچ انجن کی مدد سےاپنی انگلش گرامر ٹھیک کریں

سرچ انجن کی مدد سےاپنی  گرامر ٹھیک کریں

کسی بھی معروف سرچ انجن پر تلاش کرتے وقت اگر مطلوبہ جملہ Double quotes میں مہیا کیا جائے تو سرچ انجن نتائج میں ایسے ویب پیجز شامل کرتا ہے جن میں یہ جملہ بالکل اسی طرح سے استعمال کیا گیا ہو۔ یعنی ڈبل کوٹس کے استعمال پر سرچ انجن تلاش کے ان الفاظ کو Keywords کی بجائے Key phrase کے طور پر لیتا ہے۔ میں کئی سالوں سے سرچ انجن کے اس فیچر کو اپنی انگلش گرامر درست کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ مثلاً‌ کسی اہم ادارے یا شخص کو ای میل بھیجتے وقت اگر میں انگلش کا کوئی ایسا جملہ لکھوں جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہ لکھا ہو، تو پھر میں سرچ انجن کی مدد سے یہ معلوم کرتا ہوں کہ کیا اور لوگوں نے بھی یہ جملہ استعمال کیا ہے، اگر کیا ہے تو کن معنوں میں استعمال کیا ہے۔ اس سے مجھے اپنا جملہ درست کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں

ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اسکرین شاٹ لینے کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں: (1) آپ ویڈیو کے کسی خاص منظر کو بطور تصویر محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ (2) کسی PDF فائل میں موجود کوئی ڈایاگرام وغیرہ آپ الگ تصویر کے طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ (3) یا مثال کے طور پر آپ کو اپنے کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کے متعلق کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس مسئلے کا اسکرین شاٹ حاصل کر کے بذریعہ ای میل کسی کو بھیجا جا سکتا ہے، یا کسی آن لائن فورم پر شیئر کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر

کورل ڈرا میں ستاروں کا دائرہ بنائیں

کورل ڈرا میں ستاروں کا دائرہ بنائیں

بہت سے لوگوز اور مونوگرامز ایسے دیکھنے میں آتے ہیں جن میں ستاروں کو گولائی میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ کورل ڈرا میں Fit Text To Path کے نام سے ایک آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اس آپشن کی مدد سے فونٹ کے حروف یا نشانات کو دائرے کی شکل میں دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹٹوریل شائع کیا گیا تھا جس میں سیمبلز پر مشتمل فونٹس استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ اس ٹٹوریل میں ایسے ہی ایک فونٹ میں مہیا کیے گئے ستارے کا نشان استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے ایک دائرہ بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ستاروں کا یہ دائرہ آپ حسب ضرورت مونوگرام یا کسی بھی تشہیری علامت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

ڈروپل سیون ویب سائیٹ پر پول بنائیں

Drupal 7 کے انسٹالیشن پیکیج میں جو ماجوئلز شامل ہوتے ہیں ان میں ایک Poll ماجوئل بھی ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ پر پول شامل کر سکتے ہیں، یعنی ایک سوال اور اس کے متوقع جوابات مہیا کر کے صارفین سے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی ایک جواب منتخب کریں۔ اس طرح کسی خاص معاملے میں آپ صارفین کا رجحان دیکھ سکتے ہیں یا ان کی معلومات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ ڈروپل کی مدد سے جب ایک نئی ویب سائیٹ بنائی جاتی ہے تو ڈیفالٹ کے طو رپر Poll ماجوئل فعال نہیں کیا گیا ہوتا۔ اس ٹٹوریل میں یہ ماجوئل فعال کرنے کا عمل بھی دکھایا گیا ہے اور اس کی مدد سے ایک نیا پول بنا کر اسے ویب سائیٹ پر شائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں

Javascript کی مدد سے ایسے کام بھی کیے جا سکتے ہیں جن کی طرف عموماً‌ توجہ نہیں جاتی۔ اس ٹٹوریل میں جاوااسکرپٹ استعمال کرتے ہوئے ایک بہت سادی سی گیم بنائی گئی ہے۔ اس گیم میں ایک خانہ دکھایا گیا ہے جس کا رنگ ہر کلک پر بدل سکتا ہے، یعنی یہ رنگ سبز ہو سکتا ہے یا جامنی۔ آپ اس خانے پر کلک یا ٹیپ کرتے جائیں گے اور ساتھ گنتے جائیں گے کہ کس رنگ پر آپ نے کتنی مرتبہ کلک کیا ہے۔ پھر See Result بٹن پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا نتیجہ آپ کی یاد داشت کے مطابق ہے۔ ٹٹوریل کے آخر میں یہ نمونے کی گیم کھیلنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

ان پیج میں کالمز بنائیں

Inpage میں کالمز بنانا بہت آسان ہے، اس کے لیے صرف تھوڑے سے حساب کتاب کی ضرورت پیش آتی ہے۔ عموماً‌ دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے سائز کی کتاب کا مواد جب پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ کیا جاتا ہے تو صفحہ کے اردگرد بہت سی خالی جگہ کے باعث کافی صفحات ضائع ہو جاتے ہیں۔ اور اگر کتاب کا مواد عارضی طور پر پورے صفحہ پر پھیلا دیا جائے تو پھر کتاب کی حقیقی شکل مصنف کے سامنے نہیں آتی۔ جبکہ صفحات کو درمیان سے کاٹ کر پرنٹر میں ڈالنا بھی ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسی صورت حال میں ان پیج کی کالمز بنانے کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے، یعنی کاغذ کے ایک صفحہ پر کتاب کے دو صفحات پرنٹ کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر