کورل ڈرا استعمال کرتے ہوئے لوگو تیار کریں
Logo یعنی کسی ادارے، تنظیم، کاروبار یا شخصیت کی تشہیری علامت تیار کرنا ایک فن ہے، جس کے لیے نہ صرف ٹولز (سافٹ ویئرز وغیرہ) پر مہارت ضروری ہے بلکہ تخلیقی صلاحیت بھی درکار ہے۔ بڑے اداروں اور کمپنیوں کے لوگوز بہت سی مشاورت اور عرق ریزی کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ لیکن ہر تنظیم، ادارے، محکمے یا کمپنی کو پیچیدہ لوگو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ نے بے شمار ایسے لوگوز دیکھے ہوں گے جن میں دائرے کی شکل میں الفاظ لکھے گئے ہوتے ہیں، اور پھر دائرے کے اندر ایسی علامت (Symbol) استعمال کی گئی ہوتی ہے جو اس ادارے یا تنظیم کی عکاسی کرتی ہو۔ چنانچہ ایسا لوگو تیار کرنا آسان بھی ہوتا ہے اور مختلف رنگوں کی آمیزش سے ایسے لوگو کو منفرد بھی بنایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:16
آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں
اگرچہ آڈیو کیسٹ پلیئرز اب استعمال میں نہیں رہے، ان کا مقصد اب موبائل فونز اور کمپیوٹرز پورا کر رہے ہیں۔ لیکن دنیا میں بہت سا صوتی مواد (Audio content) اس وقت بھی آڈیو کیسٹس کی شکل میں موجود ہے جو ابھی تک کمپیوٹر پریعنی Digital format میں منتقل نہیں ہو سکا۔ گزشتہ دنوں مجھے پندرہ بیس سال پرانی کیسٹوں سے واسطہ پڑا جو تقریروں پر مشتمل تھیں۔ مقصد ان تقریروں کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے MP3 فارمیٹ میں محفوظ کرنا تھا۔ خوش قسمتی سے میرے لیے یہ کام آسان تھا اس لیے کہ میں اس سے ملتا جلتا ایک چھوٹا سا پراجیکٹ 2005ء میں امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں کر چکا تھا۔ آڈیو کیسٹس کی ریکارڈنگ کمپیوٹر پر کیسے کی جاتی ہے، آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 07:19
جاوا میں کیلکولیٹر بنائیں
NetBeans IDE کی مدد سے Java میں کیلکولیٹر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نئے پروگرامرز کا جاوا کے Swing فریم ورک سے تھوڑا سا تعارف ہو جائے۔ Swing فریم ورک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI یعنی Graphical User Interface بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ NetBeans استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI تیار کرنے کے لیے کوڈنگ کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ Drag & Drop کرتے ہوئے مختلف کمپوننٹس مثلاً چیک باکس، بٹن، ڈراپ ڈاؤن مینیو، ٹیبل، مینیو بار اور ٹول بار وغیرہ فارم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل کے آخر میں کیلکولیٹر کا مکمل پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں مہیا کیا گیا ہے۔ آئیں کیلکولیٹر کی تیاری مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:16
گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات
یہ غالباً 1998 کی بات ہے جب میں Yahoo Messenger پر ایک انڈین لڑکے کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اس نے پوچھا، کبھی Google استعمال کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں بھئی پہلی دفعہ یہ نام سامنے آیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ ایک نیا سرچ انجن آیا ہے اور بہت زبردست ہے۔ اس وقت تک میں انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے Yahoo استعمال کیا کرتا تھا۔ جب میں پہلی دفعہ گوگل کی ویب سائیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیسا سرچ انجن ہے جس پر سرچ باکس کے علاوہ چند ایک چیزیں ہیں اور بس۔ میرا خیال تھا کہ شاید اس پر یاہو کی طرح لنکس کی بھرمار ہوگی، اور چونکہ یہ نیا سرچ انجن ہے اس لیے اس پر یاہو سے زیادہ فیچرز شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ خیر جب میں نے غیر یقینی کے عالم میں کچھ چیزیں تلاش کرنا شروع کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے اس سرچ انجن کو پہلے سے معلوم ہے کہ مجھے کیا چاہیے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:17
پی ایچ پی میں کیلنڈر بنائیں
اگر ہمارا مقصد یہ ہے کہ PHP کی مدد سے کسی بھی مہینے کی تاریخیں پرنٹ کی جائیں، تو ایک loop استعمال کرتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ اس مہینے کے دنوں کی جو تعداد ہے، یہ لوپ اتنے ہی چکر کاٹے گا، اور ہر چکر میں ایک دن کی ویلیو بڑھا کر پرنٹ کر دی جائے گی۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مکمل مہینے کی تاریخیں ایک کیلنڈر کی شکل میں پرنٹ ہوں۔ یعنی ٹیبل کی پہلی سطر میں ہفتے کے دنوں کے نام موجود ہوں، اور ان کے نیچے مہینے کے تمام دنوں کی تاریخیں ہفتہ وار درج ہوں۔ پھر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ موجودہ مہینے کی ویلیوز نمایاں ہوں، جبکہ پچھلے اور اگلے مہینے کی ویلیوز ہلکے رنگوں میں ہوں۔ اس کے علاوہ ہم اتوار اور جمعہ کے دنوں کی تاریخیں مختلف رنگوں میں دکھانا چاہتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 02/13/2018 - 21:15
ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ کمپیوٹر کے ماہرین مثلاً گرافک ڈیزائنرز اور کمپوزرز وغیرہ کی بورڈ شارٹ کٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ عام صارفین ماؤس کے زیادہ استعمال میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ ماؤس کی مدد سے کیا گیا کام کچھ زیادہ وقت لیتا ہے، مثلاً اگر کوئی ڈائیلاگ باکس سامنے لانا مقصود ہو تو اس کے لیے پہلے ایک مینیو پر کلک کر کے اسے کھولنا پڑتا ہے، اور پھر اس مینیو کے اندر موجود آپشن پر کلک کر کے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس کھولا جاتا ہے۔ جبکہ کی بورڈ شارٹ کٹ کی مدد سے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس براہ راست کھولا جا سکتا ہے۔ خیال یہ ہے کہ عام صارف کے لیے تو ماؤس کا استعمال ہی زیادہ بہتر رہتا ہے، لیکن پیشہ ور صارف کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس کا بکثرت استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اگر کوئی پروفیشنل کی بورڈ شارٹ کٹس کی بجائے ماؤس کو ترجیح دینے لگ جائے تو وہ سات گھنٹے کا کام آٹھ گھنٹے میں کرے گا۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک مہینے کے عرصے میں ایک پیشہ ور شخص کے کتنے گھنٹے ضائع ہو سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:14
گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات
براؤزر ایسا سافٹ ویئر ہے جس پر کمپیوٹر صارفین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ اگر براؤزر کچھ ایسی سہولیات مہیا کر دے جن کی بدولت مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے دیگر ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے، تو ظاہر ہے اس سے نہ صرف آسانی ہو جاتی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں لائف ہیکر ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ایک تحریر نظر سے گزری۔ اس تحریر میں گوگل کروم براؤزر کی ایڈریس بار کے کچھ خاص فیچرز کا تعارف پیش کیا گیا ہے جن کا اس پہلے عام استعمال نہیں دیکھا گیا۔ اس تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے یہ ٹٹوریل تیار کیا ہے، تاکہ ان فیچرز سے اب تک بے خبر صارفین کچھ فائدہ اٹھا سکیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 08/17/2015 - 22:09
ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ
کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن زپ فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:13
کورل ڈرا میں اپنے ہاتھ کی لکھائی ٹریس کریں
ویسے تو خوش خط عبارتیں لکھنے کے لیے عربی و اردو فونٹس کی ایک معقول تعداد دستیاب ہے لیکن یہ فونٹس ایسے ہیں کہ جنہیں آپ وقتاً فوقتاً مختلف اخبارات، رسائل، کتب اور اشتہارات وغیرہ میں دیکھتے رہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ڈیزائنز کو یکسانیت سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر یوں کریں کہ اپنے ہاتھ کی لکھائی اسکین کر لیں۔ اس اسکین شدہ لکھائی کو مختلف جگہوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً کتاب کا ٹائٹل، اشتہار، دعوت نامہ، بزنس کارڈ، ای کارڈ اور وال پیپر وغیرہ۔ اس ٹٹوریل میں ہینڈ رائٹنگ کو اسکین کر کے Trace کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ٹریس کرنے سے اسکین شدہ تحریر Vector کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس پر کورل ڈرا میں مختلف ایفیکٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sun, 04/29/2018 - 10:50
فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں
فوٹوشاپ کی مدد سے تصاویر کی حالت درست کرنے کے لیے غالباً Clone Stamp ٹول سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ یہ ٹول استعمال کرتے ہوئے تصویر کا صحیح حصہ حاصل کر کے اس کی مدد سے خراب حصہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ لیکن تصویر اگر بہت بڑی ہو یعنی اس کے خراب حصے کافی زیادہ ہوں تو کلون ٹول کی مدد سے تصویر درست کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ چنانچہ اس کے ساتھ اگر Transform Selection کا آپشن استعمال کر لیا جائے تو بہت مختصر وقت میں تصویر کے خراب حصے درست کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرانسفارم سلیکشن کی تکنیک اس طرح سے استعمال کی جاتی ہے کہ تصویر کا صحیح حصہ سلیکٹ کر کے اسے خراب حصے پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ آئیں کلون ٹول اور ٹرانسفارم سلیکشن کی مدد سے خراب تصویر کو درست کرنے کا عمل دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/01/2018 - 16:09
پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں
تعلیمی، کاروباری اور حکومتی اداروں میں سلائیڈ شوز کو معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً میٹنگز یا کلاس وغیرہ میں کمپیوٹر پر موجود پریزینٹیشن فائل کو ایک پراجیکٹر کی مدد سے بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے، تاکہ کمرے میں موجود تمام افراد مہیا کی گئی معلومات کو با آسانی دیکھ سکیں۔ یہ پریزینٹیشن سلائیڈ شوز تیار کرنے اور انہیں دکھانے کے لیے عام طور پر مائیکروسافٹ کا PowerPoint سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے PDF فائل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنی مرضی کے سافٹ وئیر میں یہ پریزینٹیشن تیار کر کے اسے PDF فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور پھر اسے سلائیڈ شو کے طور پر دکھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:11
پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں
ویب ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے غالباً PHP سب سے مقبول پروگرامنگ لینگوئج ہے، اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس MySQL ہے۔ ان دونوں کا استعمال آپ کو چھوٹے سائز کی کاروباری ایپلی کیشنز سے لے کر بڑے سائز کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں نظر آئے گا۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے MySQL ڈیٹابیس کے بنیادی کام سر انجام دینے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ مثلاً ڈیٹابیس ٹیبل میں ریکارڈ داخل کرنا، ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز حاصل کرنا، ریکارڈ میں تبدیلی کرنا، ریکارڈ ختم کرنا، اور ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز تلاش کرنا وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے ایک نمونے کی MySQL ڈیٹابیس بنائی گئی ہے، اور اس ڈیٹابیس پر کام کرنے کے لیے مختصر لیکن عملی نوعیت کی PHP ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/03/2018 - 21:46
سرچ انجن کی مدد سےاپنی انگلش گرامر ٹھیک کریں
کسی بھی معروف سرچ انجن پر تلاش کرتے وقت اگر مطلوبہ جملہ Double quotes میں مہیا کیا جائے تو سرچ انجن نتائج میں ایسے ویب پیجز شامل کرتا ہے جن میں یہ جملہ بالکل اسی طرح سے استعمال کیا گیا ہو۔ یعنی ڈبل کوٹس کے استعمال پر سرچ انجن تلاش کے ان الفاظ کو Keywords کی بجائے Key phrase کے طور پر لیتا ہے۔ میں کئی سالوں سے سرچ انجن کے اس فیچر کو اپنی انگلش گرامر درست کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ مثلاً کسی اہم ادارے یا شخص کو ای میل بھیجتے وقت اگر میں انگلش کا کوئی ایسا جملہ لکھوں جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہ لکھا ہو، تو پھر میں سرچ انجن کی مدد سے یہ معلوم کرتا ہوں کہ کیا اور لوگوں نے بھی یہ جملہ استعمال کیا ہے، اگر کیا ہے تو کن معنوں میں استعمال کیا ہے۔ اس سے مجھے اپنا جملہ درست کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 03/17/2015 - 10:42
پینٹ میں دعوت نامہ تیار کریں
بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 03/02/2015 - 18:29
اسکین شدہ صفحات کو ٹیکسٹ میں تبدیل کریں
مغربی ممالک میں بہت سے ادارے پرانی انگلش کتابوں کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے کے لیے OCR (آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن) سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر امیج فائل میں موجود انگلش عبارت کو ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ امیج فائل کے مقابلے میں یہ ٹیکسٹ بہت کارآمد ہوتا ہے۔ مثلاً (1) ٹیکسٹ کو نئے سرے سے فارمیٹ کر کے کتابی شکل میں شائع کیا جا سکتا ہے۔ (2) ٹیکسٹ کی مدد سے ویب پیجز تیار کر کے اس کتاب کو انٹرنیٹ پر ڈالا جا سکتا ہے۔ (3) کتاب کے ٹیکسٹ کی مدد سے چھوٹے سائز کی PDF فائل تیار کر کے ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کی جا سکتی ہے وغیرہ۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 20:43
اوپن آفس میں مارک شیٹس تیار کریں
اگر آپ نے ایک ہی خط دو سو لوگوں کو بھیجنا ہو تو اس کے لیے آپ کیا کریں گے؟ بظاہر اس کا طریقہ یہ ہے کہ کاپی پیسٹ کر کے خط کی دو سو نقلیں بنائیں اور پھر ہر نقل میں بندے کا نام اور اس کی دیگر معلومات تبدیل کریں۔ لیکن تمام معروف آفس سافٹ ویئرز میں Mail Merge کا ایک فیچر مہیا کیا جاتا ہے جس کی مدد سے اس نوعیت کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کچھ یوں ہے: (1) پہلے ہم ایک اسپریڈ شیٹ فائل میں تمام لوگوں کے نام اور متعلقہ معلومات لکھ لیتے ہیں۔ (2) پھر ایک ورڈ پراسیسر کی فائل میں مطلوبہ خط تیار کر لیتے ہیں۔ (3) اس کے بعد آفس میں مہیا کیے گئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ان دونوں فائلز کی مدد سے مطلوبہ خطوط تیار کر لیتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 19:11
ان پیج میں شادی کا دعوت نامہ تیار کریں
ان پیج نہ صرف ورڈ پراسیسنگ کا سافٹ ویئر ہے بلکہ یہ ایک لے آؤٹ ڈیزائن کا سافٹ ویئر بھی ہے۔ ان پیج استعمال کرتے ہوئے مختلف نوعیتوں کے لے آؤٹ ڈیزائنز با آسانی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں شادی کا ایک دعوت نامہ تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے جو ٹولز استعمال کیے گئے ہیں ان میں Text Box ٹول نمایاں ہے جس کی مدد سے پہلے صفحہ پر حسب ضرورت مختلف ڈبے بنا کر ایک لے آؤٹ تیار کیا گیا ہے۔ اور پھر ان ڈبوں میں عنوانات اور دیگر عبارتیں لکھ کر شادی کارڈ تیار کیا گیا ہے۔ البتہ شادی کارڈ میں لوگوں اور جگہ کے فرضی نام استعمال کیے گئے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/09/2018 - 00:31
اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں
SketchUp پروگرام میں گھر کا نقشہ بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم تجرباتی طور پر ایک گھر کا نقشہ تیار کریں گے جو میں نے کاغذ پر بنایا ہے۔ چونکہ میں پروفیشنل آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے اس نقشے کو بنانے سے پہلے میں نے مختلف نقشے انٹرنیٹ پر دیکھے تاکہ مجھے کمروں کے سائز اور ان کی ترتیب کا اندازہ ہو جائے۔ اس عمل میں کچھ نقشے مجھے ضائع بھی کرنا پڑے۔ ہمارا نقشہ جب تیار ہو جائے گا تو اس کا ڈیزائن بہتر بنانے کے لیے ونڈوز کے Paint پروگرام کی مدد بھی لی جائے گی، جس میں کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں، نیز ان کے نام اور سائز دکھائے جائیں گے۔ آخر میں اس نقشے کو اسکیچ اپ میں سہ جہتی یعنی 3D شکل بھی دی جائے گی۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/08/2018 - 18:59
اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں
اگر آپ کی تنخواہ پچیس ہزار اور خرچے تیس ہزار ماہانہ ہوں تو اس صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ سب سے پہلے شاید یہ معلوم کرنا ضروری ہوگا کہ کن کاموں اور اشیاء پر ضرورت سے زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے، پھر ان غیر ضروری اخراجات کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، اور پھر اس بات کی یقین دہانی ضروری ہوگی کہ آئندہ کبھی گھر کی آمدن سے اخراجات نہ بڑھ سکیں۔ اگر اس طریقہ کار سے متفق ہیں تو پھر گھر کے اخراجات کی رپورٹ تیار کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ اس ٹٹوریل کا مقصد دراصل اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ حساب کتاب کے بغیر زندگی کا نظام بے ترتیب اور مشکل ہو جاتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/08/2018 - 19:31