گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں
ہمیں بعض اوقات اپنے پراجیکٹس کے لیے چند ایسی تصویریں درکار ہوتی ہیں جو فوری طور پر ہمارا مقصد پورا کر سکیں اور اکثر ایسی تصاویر کے حصول کے لیے ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں۔ اس میں ایک محنت طلب کام تصاویر کا سائز اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ گوگل نے اسی مشکل کا حل Search tools میں Size کے آپشن کی صورت میں دیا ہے۔ یہ ٹٹوریل اسی آپشن کے استعمال کے بارے میں ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:26
ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں
ونڈوز میں اس سے پہلے فائلوں کے انتخاب کے لیے ہم جو طریقہ اختیار کرتے آرہے ہیں وہ اتنا باسہولت نہیں ہے اور اس کے استعمال میں احتیاط برتنا پڑتی ہے۔ مثلاً فولڈر میں ایک تسلسل کے ساتھ موجود فائلوں کو منتخب کرنے کے لیے ہم کی بورڈ پر Shift کا بٹن دبا کر ماؤس کے ساتھ پہلی اور آخری فائل پر کلک کرتے ہیں، یوں پہلی اور آخری فائل اور ان کے درمیان موجود تمام فائلیں سلیکٹ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح جو فائلیں ہمیں چاہئیں اگر وہ ایک تسلسل کے ساتھ فولڈر میں موجود نہیں ہیں تو پھر ہم کی بورڈ پر Ctrl کا بٹن دباتے ہیں اور اپنی مطلوبہ فائلوں پر ماؤس کے ساتھ کلک کرتے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کارآمد تو ہے لیکن اس میں کی بورڈ کا استعمال ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے جو صارف کی توجہ تقسیم کر دیتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:29
ونڈوز میں فائلوں کے متعلق معلومات کے اضافی کالمز
ایک پراجیکٹ پر کام کے دوران مجھے بہت سی تصاویر کا ایک مخصوص سائز رکھنے کی ضرورت پیش آئی۔ جب تمام تصاویر تیار ہوگئیں تو خیال ہوا کہ ایک دفعہ تصدیق کر لینی چاہیے کہ کیا تمام تصاویر مطلوبہ سائز کے مطابق بن گئی ہیں یا نہیں۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے ونڈوز میں ہر تصویر کی فائل پر کلک کیا جائے اور نیچے اسٹیٹس بار میں اس کا سائز دیکھا جائے، اس کے لیے ظاہر ہے بہت وقت درکار ہے۔ سوچا کہ ضرور ونڈوز میں اس کی کوئی بہتر سہولت دی گئی ہوگی۔ چنانچہ میں نے فائلز کی معلومات کے متعلق اضافی کالمز میں تلاش کیا تو مجھے Dimensions کا کالم مل گیا جس کی مدد سے ایک ہی نظر میں اسکرین پر موجود تمام تصاویر کا سائز دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس سے پہلے فائل کی معلومات کے ان کالمز سے واسطہ نہیں پڑا تو یقیناً حیران ہوں گے کہ ونڈوز میں فائلز کے متعلق مزید بہت سی معلومات میسر ہیں جن کے کالمز آپ اسکرین پر ظاہر کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 22:54
آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟
آپ جلدی سے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کے یا کسی اور کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے، تو اس کام کے لیے گوگل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ایڈوانس سرچ کی مدد سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً میں اگر دیکھنا چاہوں کہ www.washingtonpost.com کا ذکر اور کس ویب سائیٹ میں موجود ہے تو اس کے لیے میں گوگل پر درج ذیل لائن استعمال کر سکتا ہوں: مکمل تحریر
Modified: Fri, 07/03/2015 - 22:35
پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ڈیٹابیس ریکارڈز ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں حاصل کریں
کبھی آپ یہ چاہتے ہیں کہ MySQL ڈیٹابیس کے ریکارڈز HTML ٹیبل میں حاصل کیے جائیں۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک php اسکرپٹ لکھا جائے جس میں ڈیٹابیس سے ملنے والی ویلیوز کو HTML ٹیگز کے ساتھ ملا کر ایک ٹیبل تیار کر لیا جائے۔ لیکن اس مقصد کے لیے phpMyAdmin میں بھی ایک آپشن موجود ہے جس کے ذریعے کسی بھی SQL کیوئری کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ریکارڈز کو فورًا ٹیبل کی شکل دی جا سکتی ہے۔ آئیں یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Sat, 01/10/2015 - 09:41
گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات
یہ غالباً 1998 کی بات ہے جب میں Yahoo Messenger پر ایک انڈین لڑکے کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اس نے پوچھا، کبھی Google استعمال کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں بھئی پہلی دفعہ یہ نام سامنے آیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ ایک نیا سرچ انجن آیا ہے اور بہت زبردست ہے۔ اس وقت تک میں انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے Yahoo استعمال کیا کرتا تھا۔ جب میں پہلی دفعہ گوگل کی ویب سائیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیسا سرچ انجن ہے جس پر سرچ باکس کے علاوہ چند ایک چیزیں ہیں اور بس۔ میرا خیال تھا کہ شاید اس پر یاہو کی طرح لنکس کی بھرمار ہوگی، اور چونکہ یہ نیا سرچ انجن ہے اس لیے اس پر یاہو سے زیادہ فیچرز شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ خیر جب میں نے غیر یقینی کے عالم میں کچھ چیزیں تلاش کرنا شروع کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے اس سرچ انجن کو پہلے سے معلوم ہے کہ مجھے کیا چاہیے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:17
گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور اردو انگلش ڈکشنری استعمال کریں
عام صارف کو بڑی عبارتوں کا ترجمہ کرنے کی شاید ضرورت پیش نہیں آتی البتہ اکا دکا الفاظ کے معانی جاننے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ مثلاً انگلش کے ایسے الفاظ بعض اوقات سننے یا پڑھنے میں آتے ہیں جن کا مفہوم تو معلوم ہوتا ہے لیکن جی چاہتا ہے کہ ان کا لفظی مطلب بھی پتہ چل جائے تاکہ بوقت ضرورت ان الفاظ کو اعتماد کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ Google Translate اگرچہ ڈکشنری کی ویب سائیٹ نہیں ہے لیکن یہ بڑی حد تک ڈکشنری کی ضرورت بھی پورا کرتی ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ پر الفاظ کے معانی آپ کو اس انداز میں نہیں ملیں گے جیسا کہ روایتی ڈکشنری میں ہوتے ہیں اس لیے کہ یہ سروس جملوں کا ترجمہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے نہ کہ الفاظ کے معانی بتانے کے لیے۔ لیکن اس کے باوجود میں گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور ڈکشنری استعمال کرتا ہوں اور میرا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ آئیں اس کے استعمال کا طریقہ کار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Wed, 05/30/2018 - 13:18
ونڈوز پر فونٹ کیسے انسٹال کریں؟
ونڈوز کے جدید ورژنز میں فونٹ انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔ بس فونٹ کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے کلک کر کے مینیو کھولیں۔ اور پھر مینیو میں Install آپشن پر کلک کر دیں، فونٹ فوراً انسٹال ہو جائے گا۔ جبکہ ونڈوز ایکس پی میں فونٹ کی فائل Copy کر کے ونڈوز کے Fonts فولڈر کے اندر Paste کرنا ہوتی ہے۔ آئیں تصاویر کی مدد سے ونڈوز پر فونٹ کی تنصیب کا طریقہ کار دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:49
ونڈوز کے پروگرامز میں اردو لکھنے کیلئے شارٹ کٹس استعمال کریں
اگر آپ نے Windows میں اردو زبان فعال کی ہے تو ونڈوز کی ٹاسک بار پر دائیں جانب زبانوں کی فہرست کا مینیو موجود ہوتا ہے جس میں سے اردو زبان منتخب کر کے کسی بھی پروگرام میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ لیکن ونڈّز پر چلنے والے پروگرامز میں اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ضروری ہے۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر شارٹ کٹس میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ بنیادی طور پر اردو لکھنے کے لیے تین کام ضروری ہوتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:21
اپنے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ منظم کریں
میرے کمپیوٹر ٹیبل پر ضرورت سے زیادہ چیزیں ہوں، یا کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پر ضرورت سے زیادہ Icons ہوں تو اس سے مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔ لیکن میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کا ڈیسک ٹاپ ہر قسم کی فائلز، فولڈرز اور شارٹ کٹس سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ ہر طرح کی چیز ڈیسک ٹاپ پر ہی ڈاؤن لوڈ یا محفوظ کرتے ہیں۔ امریکہ میں جس ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے ساتھ میں کام کرتا تھا، وہاں میرا ایک نیپالی ساتھی بھی ایسی ہی طبیعت کا مالک تھا۔ میں نے اس سے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ مجھے اس طرح سے آسانی رہتی ہے، جبکہ ہارڈ ڈسک کے مختلف فولڈرز کے اندر گھس کر چیزیں تلاش کرنا مجھے مشکل لگتا ہے۔
اگر آپ کا ڈیسک ٹاپ طرح طرح کی چیزوں سے بھرا رہتا ہے، اور بوقت ضرورت ان میں سے مطلوبہ چیز تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے تو اس کے لیے دو حل آزمائیں۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 01/13/2015 - 08:01
فشنگ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟
فرض کریں مجھے ایک ای میل موصول ہوتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار Login ہونے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اور ساتھ یہ کہا جاتا ہے کہ درج ذیل لنک کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ بحال کریں۔ یہ پڑھ کر میں اپنے بینک اکاؤنٹ کے بارے میں فکرمند ہو جاتا ہوں اور فورًا ای میل میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے بینک کی ویب سائیٹ کھولتا ہوں، جیسا کہ درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اور پھر اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے Login ہوتا ہوں جس کے نتیجے میں ایک پیغام سامنے آتا ہے کہ ’’آپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے، شکریہ!‘‘۔ یہ پیغام پڑھ کر میں سکھ کا سانس لیتا ہوں اور بینک کو دعائیں دیتا ہوں کہ اس نے میرا اکاؤنٹ بچا لیا ...... لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 02/13/2018 - 11:31
آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟
Browsers کی صورت حال ویب ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ اس لیے کہ براؤزرز نے بھی ویب اسٹینڈرڈز کو کافی حد تک اپنا لیا ہے، اور ویب ڈیویلپرز بھی ان تکنیکوں سے واقف ہوگئے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر ٹھیک طرح سے دکھائی جا سکے۔ ورنہ چند سال پہلے Browser compatibility ایک بہت بڑا مسئلہ تھی۔ کسی ویب سائیٹ یا ویب ایپلی کیشن کا کوئی فیچر ایک براؤزر میں ٹھیک کام کرتا تو دوسرے براؤزر میں خراب ہوتا۔ دوسرے براؤزر کے لیے اس فیچر کو ٹھیک کیا جاتا تو تیسرے براؤزر میں وہ خراب ہو جاتا۔ مختلف براؤزرز کے درمیان غیر مطابقت کا یہ مسئلہ بسا اوقات ویب ڈیویلپرز کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 07/03/2015 - 23:21
آپ کی ویب سائیٹ کہیں سست رفتار تو نہیں؟
اگر آپ ویب ڈیویلپر ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی ڈیویلپ کی ہوئی ویب سائیٹ کے ویب پیجز ڈاؤن لوڈ ہونے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کے صارفین سست رفتار ویب سائیٹس پر ٹھہرنا پسند نہیں کرتے، اگر ویب سائیٹ کے صفحات اتنے وقت میں لوڈ نہیں ہو رہے جس کی صارف توقع کر رہا ہے تو وہ اس کے متبادل کوئی دوسری ویب سائیٹ تلاش کرے گا۔ یوں ویب سائیٹ کی یہ سست رفتاری صارفین کو مد مقابل بزنس کی ویب سائیٹ پر بھیج دے گی۔
اس ٹٹوریل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں آپ کی ویب سائیٹ کی رفتار ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کن ممالک میں اس ویب سائیٹ کے ویب پیجز تیز رفتاری سے ڈاؤن لوڈ ہوتے ہیں اور کن ممالک میں سست رفتاری سے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 04/30/2018 - 19:15
ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں
اس ٹٹوریل میں ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کا بنیادی طریقہ بتایا گیا ہے جس میں یہ مراحل شامل ہیں۔ (1) ویب سرور سافٹ ویئر Apache انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ سے آنے والی درخواستیں وصول کر کے ان کے بدلے میں ویب پیجز اور فائلز مہیا کرتا ہے۔ (2) انٹرنیٹ کنکشن کے لیے راؤٹر/موڈیم استعمال نہیں کیا گیا بلکہ وائرلیس براڈبینڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کمپیوٹر کو راؤٹر کے پرائیویٹ IP کی بجائے ISP کا پبلک IP ایڈریس مل سکے۔ (3) انٹرنیٹ کی طرف سے آنے والی HTTP درخواستوں کو اجازت دینے کے لیے ونڈوز کی فائروال میں پورٹ 80 کھولی گئی ہے۔ (4) ہوسٹ کی گئی ویب سائیٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک پراکسی ویب سائیٹ پر کمپیوٹر کا IP ایڈریس مہیا کیا گیا ہے، جس نے دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ویب سائیٹ براؤزر میں دکھا دی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 07/16/2018 - 13:18
ویب پیج کا منتخب حصہ پرنٹ کریں
بسا اوقات کسی ویب پیج کے مخصوص حصے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے لیے مکمل ویب پیج پرنٹ کرنا صفحات اور سیاہی کا ضیاع ہوتا ہے۔ میں کافی عرصہ تک ونڈوز کے Print ڈائیلاگ باکس کے اس فیچر سے بے خبر رہا جس کی مدد سے کسی بھی ڈاکومنٹ کا سلیکٹ کیا ہوا حصہ پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ یا تو میں اشتہارات اور تصاویر سمیت مکمل ویب پیج پرنٹ کر لیتا، اور یا پھر مطلوبہ حصہ سلیکٹ کر کے ورڈ پراسیسر میں پیسٹ کرتا، اور پھر وہاں سے پرنٹ کرتا۔ چنانچہ یہ مختصر ٹٹوریل میری طرح کے ایسے افراد کے لیے ہے جو ان آپشنز پر توجہ نہیں دیتے جو روزانہ ان کی نظروں کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 01/17/2015 - 14:23
فونٹس کے سیمبلز استعمال کریں
Symbols یعنی مختلف علامات اور نشانات، دیکھنے والے کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیمبلز نہ صرف لکھائی کی بہ نسبت کم جگہ لیتے ہیں بلکہ کم وقت میں وہ تصور واضح کر دیتے ہیں جس کے لیے لکھائی کے بہت سے الفاظ درکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے ٹریفک سائنز سے لے کر سافٹ ویئر ٹول بارز تک ایسے سیمبلز استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے والا فورًا سمجھ جاتا ہے کہ فلاں علامت کا مقصد کیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ اور گرافک ڈیزائن میں اکثر سیمبلز اور ڈنگ بیٹس وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے فونٹس دستیاب ہیں جو مختلف علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یعنی جب ایسا فونٹ منتخب کیا جاتا ہے تو کی بورڈ پر کوئی بھی حرف، ہندسہ یا نشان ٹائپ کرنے پر ایک مختلف سیمبل ظاہر ہوتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:41
ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر استعمال کریں
ویب پروگرامنگ کے دوران بعض دفعہ ڈیٹابیس کے ریکارڈز دکھانے کے لیے HTML ٹیبل تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ ٹیبل اگر چھوٹے سائز کا ہو تو جلدی سے اس کا کوڈ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بڑے سائز کا ٹیبل ہو تو پھر ہاتھ سے اس کا کوڈ لکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔ میرے کمپیوٹر پر چونکہ ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود نہیں ہے جو گرافیکل یوزر انٹرفیس کی مدد سے ویب پیج بنانے میں مدد دیتا ہو، اس لیے میں اس مقصد کے لیے ckeditor.com پر موجود Demo استعمال کر لیتا ہوں۔ CK Editor دراصل ایک پلگ ان ہے جسے آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں شامل کر کے صارفین کو WYSIWYG کی صورت میں ویب پیج بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 09:09
ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں
گزشتہ دنوں ایک کلائنٹ کی طرف سے مجھے ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ایپلی کیشن کے ریزرویشن فارم میں جو ایئر لائنز کا ڈراپ ڈاؤن مینیو ہے، وہ ان کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔ چنانچہ انہوں نے ایک ویب پیج کا لنک بھیجا کہ اس پر موجود ایئر لائنز کی فہرست ہمیں اپنے ریزرویشن فارم کے ڈراپ ڈاؤن میں چاہیے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویب پیج پر ایئر لائنز کی یہ فہرست ایک HTML ٹیبل کی شکل میں تھی جس میں دیگر غیر ضروری کالمز بھی موجود تھے۔ اس کا بظاہر حل یہ تھا کہ میں ایئر لائنز کے کالم سے ایک ایک کر کے ویلیوز کاپی کرتا اور انہیں ڈراپ ڈاؤن مینیو کے آپشنز کی شکل دیتا۔ لیکن ایسا کرنے کا مطلب یہ تھا کہ میں دو گھنٹے اسی کام پر لگا دیتا، کیونکہ یہ ویلیوز تقریباً اڑھائی سو کے لگ بھگ تھیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sun, 01/18/2015 - 15:56
بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں
آپ جانتے ہوں گے کہ Bitmap ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز بڑھانے پر ان کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس Vector ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز چھوٹا یا بڑا کرنے پر ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ لیکن ویب پیجز، جن پر تصاویر کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ان پر بٹ میپ امیجز استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ آپ کو ایک اچھی تصویر مل جاتی ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کا سائز آپ کے مطلوبہ سائز سے کم ہوتا ہے۔ اور اگر اس تصویر کا سائز بڑھایا جائے تو اس کے پکسلز پھیلنے کی وجہ سے اس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں بٹ میپ امیج کی چوڑائی یا اونچائی بڑھانے کے لیے ایک حل (Workaround) پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/23/2015 - 16:39
ویب سائیٹ کے ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟
ویب سائیٹ کے Access logs یہ بتاتے ہیں کہ ایک مخصوص عرصے میں اس ویب سائیٹ کی کتنی فائلز حاصل کرنے کے لیے ویب سرور کی طرف درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ مثلاً کسی ویب پیج میں اگر ایک اسٹائل شیٹ فائل، ایک جاوا اسکرپٹ فائل، اور دو تصاویر شامل کی گئی ہیں تو براؤزر کی جانب سے ویب سرور کی طرف کل پانچ درخواستیں بھیجی جائیں گی۔ ایک درخواست ویب پیج کے لیے، اور باقی چار اس کے اندر استعمال کی گئی فائلز کے لیے۔ لاگز کی فائل میں ان تمام درخواستوں کا اندراج الگ الگ سطروں پر موجود ہوتا ہے۔ ہر سطر میں کسی بھی درخواست کے متعلق مکمل معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یعنی کس IP ایڈریس سے درخواست بھیجی گئی، درخواست کی تاریخ اور وقت کیا تھا، درخواست کا طریقہ GET تھا یا POST، کس فائل کے لیے درخواست بھیجی گئی، صارف یا سرچ انجن اس فائل تک کیسے پہنچا، نیز کس آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے درخواست بھیجی گئی، وغیرہ۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 12:37
گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات
براؤزر ایسا سافٹ ویئر ہے جس پر کمپیوٹر صارفین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ اگر براؤزر کچھ ایسی سہولیات مہیا کر دے جن کی بدولت مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے دیگر ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے، تو ظاہر ہے اس سے نہ صرف آسانی ہو جاتی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں لائف ہیکر ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ایک تحریر نظر سے گزری۔ اس تحریر میں گوگل کروم براؤزر کی ایڈریس بار کے کچھ خاص فیچرز کا تعارف پیش کیا گیا ہے جن کا اس پہلے عام استعمال نہیں دیکھا گیا۔ اس تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے یہ ٹٹوریل تیار کیا ہے، تاکہ ان فیچرز سے اب تک بے خبر صارفین کچھ فائدہ اٹھا سکیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 08/17/2015 - 22:09
ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ
کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن زپ فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:13
ونڈوز پر کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں
PDF ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے جسے عموماً فائل شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ تقریباً ہر کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، سمارٹ فون وغیرہ) پر پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے ریڈر سافٹ ویئر پہلے سے موجود ہوتا ہے، اس لیے کسی کو اصل سافٹ ویئر کی فائل بھیجنے کی بجائے پی ڈی ایف فائل بھیجی جائے تو اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص اس فائل سے استفادہ کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیے بہت سے PDF Converters دستیاب ہیں جو کمپیوٹر پر ایک Printer ڈرائیور کے طور پر انسٹال ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کسی بھی سافٹ ویئر سے اس پرنٹر پر پرنٹ کر کے مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 04/23/2018 - 22:02
پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل ٹولز استعمال کریں
PDFill Free PDF Tools میں پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے تقریباً تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ مثلاً (۱) مختلف پی ڈی ایف فائلوں کو ملا کر ایک بنانا، یا ایک فائل کو دو حصوں میں تقسیم کرنا، (۲) صفحات کی ترتیب تبدیل کرنا، (۳) فائل پر پاسورڈ اور دیگر پابندیاں لگانا، (۴) ہیڈر، فوٹر اور صفحہ نمبر شامل کرنا، (۵) امیج فائلوں کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کرنا، (۶) پی ڈی ایف فائل کے صفحات کو امیج فائلوں میں تبدیل کرنا، (۷) صفحات پر واٹر مارک ٹیکسٹ یا امیج شامل کرنا، اور (۸) پی ڈی ایف فائل میں مصنف، موضوع اور ٹیگز وغیرہ کی معلومات شامل کرنا وغیرہ۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 01/22/2015 - 13:18
پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں
تعلیمی، کاروباری اور حکومتی اداروں میں سلائیڈ شوز کو معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً میٹنگز یا کلاس وغیرہ میں کمپیوٹر پر موجود پریزینٹیشن فائل کو ایک پراجیکٹر کی مدد سے بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے، تاکہ کمرے میں موجود تمام افراد مہیا کی گئی معلومات کو با آسانی دیکھ سکیں۔ یہ پریزینٹیشن سلائیڈ شوز تیار کرنے اور انہیں دکھانے کے لیے عام طور پر مائیکروسافٹ کا PowerPoint سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے PDF فائل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنی مرضی کے سافٹ وئیر میں یہ پریزینٹیشن تیار کر کے اسے PDF فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور پھر اسے سلائیڈ شو کے طور پر دکھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:11
ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اسکرین شاٹ لینے کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں: (1) آپ ویڈیو کے کسی خاص منظر کو بطور تصویر محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ (2) کسی PDF فائل میں موجود کوئی ڈایاگرام وغیرہ آپ الگ تصویر کے طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ (3) یا مثال کے طور پر آپ کو اپنے کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کے متعلق کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس مسئلے کا اسکرین شاٹ حاصل کر کے بذریعہ ای میل کسی کو بھیجا جا سکتا ہے، یا کسی آن لائن فورم پر شیئر کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 03/17/2015 - 10:30
سرچ انجن کی مدد سےاپنی انگلش گرامر ٹھیک کریں
کسی بھی معروف سرچ انجن پر تلاش کرتے وقت اگر مطلوبہ جملہ Double quotes میں مہیا کیا جائے تو سرچ انجن نتائج میں ایسے ویب پیجز شامل کرتا ہے جن میں یہ جملہ بالکل اسی طرح سے استعمال کیا گیا ہو۔ یعنی ڈبل کوٹس کے استعمال پر سرچ انجن تلاش کے ان الفاظ کو Keywords کی بجائے Key phrase کے طور پر لیتا ہے۔ میں کئی سالوں سے سرچ انجن کے اس فیچر کو اپنی انگلش گرامر درست کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ مثلاً کسی اہم ادارے یا شخص کو ای میل بھیجتے وقت اگر میں انگلش کا کوئی ایسا جملہ لکھوں جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہ لکھا ہو، تو پھر میں سرچ انجن کی مدد سے یہ معلوم کرتا ہوں کہ کیا اور لوگوں نے بھی یہ جملہ استعمال کیا ہے، اگر کیا ہے تو کن معنوں میں استعمال کیا ہے۔ اس سے مجھے اپنا جملہ درست کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 03/17/2015 - 10:42
پینٹ میں دعوت نامہ تیار کریں
بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 03/02/2015 - 18:29
ویڈیو میں سے کوئی خاص منظر الگ کریں
سمارٹ ڈیوائسز کے اس دور میں تصاویر اور ویڈیوز کی بہتات ہوگئی ہے۔ لوگ اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے گھریلو، کاروباری اور تفریحی ویڈیوز ریکارڈ کرتے رہتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز چونکہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ نہیں بنائی گئی ہوتیں، اس لیے ان کے کافی حصے غیر ضروری اور وقت کا ضیاع ثابت ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان ویڈیوز میں سے اہم اور ضروری حصے حاصل کرنے کے لیے Windows Movie Maker سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں کسی ویڈیو میں سے کوئی خاص منظر الگ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 18:26
ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں
جب آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کی وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ کرتا ہے، اس میں سے زیادہ تر ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جس کی آپ ضرورت نہیں ہوتی، لیکن پروسیسر کو یہ غیر ضروری ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور ڈسک کو اس ڈیٹا کے لیے اپنی جگہ مہیا کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر وہ ویڈیوز جو آپ نیٹ پر دیکھتے ہیں، یہ پروسیسر اور ڈسک پر سب سے زیادہ بوجھ بنتی ہیں۔ چنانچہ تمام معروف براؤزرز اس کے حل کے طور پر خفیہ براؤزنگ کا ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے جب براؤزنگ کی جاتی ہے تو وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/09/2018 - 00:57
اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھائیں
نوے کی دہائی میں جب ویب متعارف ہوا تو بہت سی ویب سائیٹس پر کاؤنٹرز دیکھنے میں آتے تھے۔ کاؤنٹر یہ بتاتا ہے کہ ویب سائیٹ یا اس کے صفحات کتنی تعداد میں وزٹ کیے گئے ہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ ایسے کاؤنٹرز کا رواج بہت کم ہوگیا، اور ان کی جگہ Stats مہیا کرنے والی ایپلی کیشنز نے لے لی۔ ویب ماسٹرز ایسی کوئی ایپلی کیشن استعمال کر کے صارفین کی تعداد کے علاوہ دیگر بہت سی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں ایک دل چسپ کاؤنٹر سروس مجھے نظر آئی جو نہ صرف مختلف ملکوں سے وزٹ کرنے والے صارفین کی تعداد بتاتی ہے، بلکہ ان ملکوں کے جھنڈے بھی دکھاتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/09/2018 - 00:24
ونڈوز پر تصاویر بہتر انداز میں پرنٹ کریں
ونڈوز پر تصویریں پرنٹ کرنے کے لیے جو چھوٹا سا پروگرام مہیا کیا گیا ہے وہ زیادہ تر صورتوں میں کافی ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ بھی آسان ہے کہ مطلوبہ تصویریں سلیکٹ کرنے کے بعد رائٹ کلک کر کے مینیو کھولیں اور پھر Print آپشن پر کلک کر کے Print Pictures پروگرام کھول لیں، اس میں بنی بنائی ٹیمپلیٹس مہیا کی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ایک صفحہ پر کس سائز میں اور کتنی تصویریں پرنٹ ہوں۔ لیکن بعض اوقات آپ مطلوبہ تصویر کو کسی مخصوص سائز میں صفحہ کی کسی خاص جگہ پر پرنٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورت میں ونڈوز کا Paint پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں دونوں طریقے دکھائے گئے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 05/08/2018 - 05:30
اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں
اگر آپ کی تنخواہ پچیس ہزار اور خرچے تیس ہزار ماہانہ ہوں تو اس صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ سب سے پہلے شاید یہ معلوم کرنا ضروری ہوگا کہ کن کاموں اور اشیاء پر ضرورت سے زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے، پھر ان غیر ضروری اخراجات کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، اور پھر اس بات کی یقین دہانی ضروری ہوگی کہ آئندہ کبھی گھر کی آمدن سے اخراجات نہ بڑھ سکیں۔ اگر اس طریقہ کار سے متفق ہیں تو پھر گھر کے اخراجات کی رپورٹ تیار کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ اس ٹٹوریل کا مقصد دراصل اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ حساب کتاب کے بغیر زندگی کا نظام بے ترتیب اور مشکل ہو جاتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/08/2018 - 19:31
پرانے کمپیوٹر سے ذاتی ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کریں
اپنا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کسی کو دیتے ہوئے یا دوکاندار کو بیچتے وقت ہم اپنا ڈیٹا اس میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور یہ تسلی کرتے ہیں کہ Recycle Bin بھی خالی ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتا بلکہ ڈرائیو پر ہی موجود رہتا ہے لیکن آپریٹنگ سسٹم یہ ڈیٹا ہمیں دکھانا بند کر دیتا ہے۔ ایسا ڈیٹا ڈرائیو سے ہمیشہ کے لیے تب ختم ہوتا ہے جب آپریٹنگ سسٹم کو نیا ڈیٹا لکھنے کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ ڈیٹا ریکوری کا کوئی بھی معقول سافٹ ویئر استعمال کر کے یہ ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم CCleaner کی مدد سے ڈیلیٹ کیے ہوئے ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈرائیو سے مٹانے کا عمل دیکھیں گے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 07/16/2018 - 13:21
کیا آپ کی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے؟
ویب ماسٹرز کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں چلنے والی ویب سائیٹس کو بند نہ ہونے دیں، ان میں ان کی ذاتی ویب سائیٹس بھی ہو سکتی ہیں اور اس کمپنی یا ادارے کی ویب سائیٹس بھی جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔ یہ تسلی کرنے کے لیے کہ کوئی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے، سافٹ ویئر ایپلی کیشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کوئی آن لائن سروس بھی۔ مثلاً آن لائن سروس ایک مخصوص وقت کے بعد مطلوبہ ویب سائیٹ چیک کرتی رہتی ہے، اگر کسی وجہ سے ویب سائیٹ نہ کھلے تو اس کے ویب ماسٹر کو بذریعہ ای میل یا موبائل میسج اس صورت حال سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sun, 02/04/2018 - 18:54
ویب سائیٹ پر شیئر لنکس شامل کریں
ہم مختلف ویب سائیٹس پر سوشل میڈیا کے آئیکانز دیکھتے رہتے ہیں جو کہ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ادارے یا کمپنی کی سوشل میڈیا پروفائل پر پہنچ جاتے ہیں، اور دوسرے وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ویب پیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم دوسری طرز کے آئیکانز کی تیاری کا عمل دیکھیں گے کیونکہ یہ تھوڑی سی مہارت کے طلب گار ہیں۔ سوشل میڈیا کی مختلف سروسز ہمیں اپنا ویب پیج بذریعہ URL شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ مثلاً درج ذیل معروف سوشل سروسز کے URLs ہیں جن کے ساتھ کسی بھی ویب پیج کا ایڈریس شامل کر کے اسے شیئر کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 05/29/2018 - 18:05