Urdu Unicode

ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایکس پی میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانیں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹالیشن کی سہولت کی خاطر بہت سی زبانوں کو پہلے سے فعال نہیں کیا گیا، اردو بھی انہی زبانوں میں سے ہے۔ چنانچہ درج ذیل اقدامات سے آپ ونڈوز ایکس پی میں اردو زبان کو فعال بنا کر ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً‌ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Word میں مضامین لکھے جا سکتے ہیں، Excel میں کھاتے بنائے جا سکتے ہیں، اور براؤزر میں ای میل لکھی جا سکتی ہے وغیرہ۔ مکمل تحریر

ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز سیون میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام تنصیب کے ساتھ صرف انگلش کی بورڈ ہی فعال کیا گیا ہوتا ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز سیون میں اردو کی بورڈ بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے: مکمل تحریر

ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایٹ میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام انسٹالیشن کے ساتھ صرف انگلش زبان فعال کی گئی ہوتی ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز ایٹ میں اردو زبان با آسانی فعال کی جاسکتی ہے۔ مکمل تحریر

اوپن آفس رائٹر میں نمازوں کا ٹائم ٹیبل بنائیں

اوپن آفس رائٹر میں نمازوں کا ٹائم ٹیبل بنائیں

بعض مساجد میں یہ رواج ہے کہ ہر مہینے کے آخری جمعۃ المبارک کے موقع پر اگلے مہینے کی نمازوں کا ٹائم ٹیبل نمازیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نمازوں کے اس ٹائم ٹیبل سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی نماز کا وقت کب داخل ہوتا ہے۔ لوگ یہ ٹائم ٹیبل اپنے ساتھ گھروں کو لے جاتے ہیں جسے خواتین گھر میں کسی نمایاں جگہ مثلاً‌ فریج وغیرہ پر چسپاں کر دیتی ہیں، تاکہ گھریلو کاموں کے دوران نماز کے وقت کی یاد دہانی ہوتی رہے اور جب بھی موقع ملے وہ نماز ادا کر سکیں۔ یا پھر اس ٹائم ٹیبل سے وہ حضرات فائدہ اٹھاتے ہیں جو کسی وجہ سے نماز کے لیے مسجد نہیں جا سکتے بلکہ دفتر وغیرہ میں ہی حسب موقع نماز پڑھتے ہیں۔ مکمل تحریر

اردو فونٹس کے متعلق کچھ ضروری معلومات

اردو یونی کوڈ نسخ و نستعلیق فونٹ کے متعلق کچھ ضروری معلومات

ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی کے اکتوبر ۲۰۱۳ء کے شمارہ میں ’’اردو یونی کوڈ نستعلیق فونٹس میں ایک نیا اضافہ: مہر نستعلیق‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون شامل کیا گیا ہے۔ یہ مضمون اگرچہ مہر نستعلیق فونٹ کے تعارف پر مبنی ہے لیکن پھر بھی جناب ذیشان نصر نے اس مضمون میں فونٹس کے متعلق عمومی اور اردو فونٹس کے متعلق خصوصی معلومات مہیا کی ہیں۔ یہاں اس مضمون میں سے چند اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ مکمل تحریر

ان پیج کی عبارت یونیکوڈ میں تبدیل کریں

ان پیج کی عبارت یونی کوڈ میں تبدیل کریں

Unicode وہ اسٹینڈرڈ ہے جس کے تحت کمپیوٹر پر دنیا کی بہت سی زبانیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز یونی کوڈ کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت کی مدد سے کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز میں اردو زبان بھی لکھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن Inpage کا جو ورژن میرے پاس ہے اس کے فونٹس یونیکوڈ نہیں ہیں، اس لیے اس کی عبارت براہ راست کاپی کر کے ای میل یا بلاگ وغیرہ میں پیسٹ نہیں کی جا سکتی۔ اس ٹٹوریل میں ان پیج کی عبارت یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ویب سائیٹ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کی گئی ہے جو چند سال قبل میں نے کسی ویب سائیٹ سے حاصل کی تھی، اس کی مدد سے آپ یونی کوڈ کی عبارت تبدیل کر کے ان پیج میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

ونڈوز میں نیا اردو کی بورڈ شامل کریں

ونڈوز میں اردو کا نیا کی بورڈ شامل کریں

عام طور پر اردو کمپوزنگ سیکھنے کے خواہشمند افراد کو کسی اردو سافٹ ویئر پر ٹائپنگ سکھائی جاتی ہے، جیسا کہ میں نے ۱۹۹۴ء میں شاہکار اردو پبلشنگ سسٹم پر ٹائپنگ سیکھی تھی۔ یہ سافٹ ویئر DOS آپریٹنگ سسٹم پر چلتا تھا جس میں فارمیٹنگ کے لیے ٹیگز استعمال کیے جاتے تھے۔ خوش قسمتی سے میرے استاد نے کی بورڈ کے بٹنوں پر اردو حروف کی جو سیٹنگ کی ہوئی تھی، وہ Phonetic تھی۔ یعنی a سے الف، s سے سین، d سے دال، f سے فا وغیرہ۔ بعد میں ونڈوز پر بھی یونی کوڈ ٹیکنالوجی کے تحت اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے ونڈوز پر چلنے والے پروگرامز مثلاً‌ ورڈ، ایکسل اور براؤزر وغیرہ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ جب میں نے پہلی مرتبہ ونڈوز ایکس پی پر اردو کی بورڈ فعال کیا تو پتہ چلا کہ اس کے بٹنوں پر اردو حروف کی ترتیب بلحاظ آواز نہیں ہے۔ مثلاً‌ اس کی بورڈ لے آؤٹ پر a سے میم، s سے واؤ، اور d سے را وغیرہ ٹائپ ہوتے ہیں۔ مکمل تحریر