لینکس اوبنٹو پر اگر آپ اسکینر کے ذریعے امیجز اسکین کر کے یا کمپیوٹر پر موجود امیجز کی مدد سے پی ڈی ایف فائل بنانا چاہیں تو اس کے لیے gscan2pdf ایک مختصر اور مفید یوٹیلٹی ہے۔ مثلاً اس سافٹ ویئر کی مدد سے (1) پرانی کتابیں اسکین کر کے انہیں پی ڈی ایف فائل میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ (2) مختلف سلائیڈ امیجز کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کر کے انہیں پریزنٹیشن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ (3) دستاویز اور رسیدیں وغیرہ اسکین کر کے انہیں آرکائیو فائل کی صورت میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، وغیرہ ۔
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق (1) لانچر پر موجود سافٹ ویئر سنٹر کے آئیکان پر کلک کر کے اسے کھولیں۔ (2) سرچ باکس میں gscan2pdf ٹائپ کریں۔ (3) سافٹ ویئر ظاہر ہونے پر انسٹال بٹن پر کلک کر دیں۔ (4) تصدیق والا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہونے پر لینکس کا پاسورڈ مہیا کریں۔ (5) تصدیق کے بٹن پر کلک کرنے سے یہ سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے گا۔
لانچر پر جی سکین ٹو پی ڈی ایف کا آئیکان موجود ہے۔ اس پر کلک کر کے یہ سافٹ ویئر کھولیں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق امیجز کو سافٹ ویئر میں امپورٹ کرنے والے آپشن پر کلک کریں۔
فولڈر میں سے مطلوبہ امیجز سلیکٹ کر کے اوکے بٹن پر کلک کریں۔
اسکرین شاٹ میں بائیں طرف والے پینل میں موجود امیجز کو اوپر نیچے ڈریگ کر کے ان کی ترتیب بدلی جا سکتی ہے۔ اگر آپ ان میں سے صرف منتخب کردہ امیجز پی ڈی ایف میں شامل کرنا چاہیں تو پھر کی بورڈ پر Ctrl بٹن دبا کر مختلف امیجز پر کلک کر کے انہیں سلیکٹ کریں۔ اور پھر پی ڈی ایف فائل بنانے والے آئیکان پر کلک کریں۔
درج ذیل ڈائیلاگ باکس میں مختلف آپشنز نظر آرہے ہیں (1) اس آپشن کی مدد سے تمام یا منتخب کردہ امیجز پی ڈی ایف میں شامل کی جائیں گی۔ (2) اس ڈراپ ڈاؤن میں کچھ اضافی آپشنز موجود ہیں۔ (3) اگر جنریٹ ہونے والی پی ڈی ایف فائل کا سائز کم کرنا مقصود ہو تو یہ آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ (4) فائل محفوظ کرنے والے بٹن پر کلک کرنے سے فولڈر منتخب کرنے کا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا جس میں فائل کا نام مہیا کر کے یہ پی ڈی ایف فائل محفوظ کی جا سکتی ہے۔
Modified: Tue, 04/24/2018 - 01:06