اوپن شاٹ ویڈیو ایڈیٹر میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو ایک معقول ویڈیو ایڈیٹر میں ہونی چاہئیں۔ مثلاً آپ اوپن شاٹ ویڈیو ایڈیٹر کے پراجیکٹ میں امیجز، آڈیوز اور ویڈیوز شامل کر کے انہیں ٹائم لائن پر استعمال کر سکتے ہیں، مختلف ایڈیٹنگ ٹولز کی مدد سے ٹائم لائن پر موجود آئٹمز کی ترتیب حسب منشا سیٹ کر سکتے ہیں اور ان کے غیر ضروری حصے با آسانی ختم کر سکتے ہیں، بہت سے ٹرانزیشن ایفیکٹس مہیا کیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو کو پروفیشنل ٹچ دے سکتے ہیں، اور تیار کردہ ویڈیو کو مختلف ویڈیو فائل فارمیٹس میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
لینکس کے سافٹ ویئر سنٹر سے اوپن شاٹ ویڈیو ایڈیٹر تلاش کر کے انسٹال کریں۔
انسٹالیشن کے بعد لانچر پر موجود آئیکان پر کلک کر کے اوپن شاٹ ویڈیو ایڈیٹر کھولیں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق (1) ٹول بار پر موجود پلس آئیکان پر کلک کر کے امیجز، آڈیوز اور ویڈیوز امپورٹ کریں۔ (2) اسکرین کے بائیں طرف موجود پینل میں امپورٹ کی گئی فائلز موجود ہوں گی۔ ان فائلز کو آپ ڈریگ کر کے اسکرین کے نیچے والے حصے میں موجود ٹائم لائن کے ٹریکس پر ڈال سکتے ہیں۔ (3) پلے بٹن پر کلک کر کے تیار ہونے والی ویڈیو کا پری ویو دیکھیں۔ (4) جب آپ مطمئن ہو جائیں تو ٹول بار پر موجود آئیکان پر کلک کر کے یہ ویڈیو اپنے مطلوبہ فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر لیں۔
اگر آپ اس پراجیکٹ پر بعد میں مزید کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر File مینیو میں موجود آپشن کی مدد سے یہ پراجیکٹ محفوظ کر لیں۔
Modified: Tue, 04/24/2018 - 01:06