اینڈرائیڈ پر ویڈیوز کا سائز کم کریں

ہم اپنی موبائل ڈیوائسز پر عموماً دو وجہوں سے ویڈیوز کا سائز کم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک وجہ یہ کہ بڑے سائز کی کسی ویڈیو کو بذریعہ انٹرنیٹ شیئر کرنے میں دشواری پیش آجاتی ہے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ بسا اوقات ہم کچھ ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں لیکن اسٹوریج کی گنجائش کم ہونے یا پھر ویڈیوز کا سائز بہت بڑا ہونے کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ ان دونوں مقاصد کے لیے ہمیں ویڈیوز کا سائز کم کرنے والی کسی ایپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے بہت سی ایپس اس مقصد کے لیے دستیاب ہیں جن میں سے ہم ویڈیو کمپریس کا استعمال اس ٹٹوریل میں دکھا رہے ہیں۔


گوگل پلے اسٹور سے ویڈیو کمپریس ایپ تلاش کر کے انسٹال کریں۔


(1) جب آپ ویڈیو کمپریس ایپ چلائیں گے تو پہلے صفحہ پر آپ کے فون پر دستیاب ویڈیوز کے فولڈرز کی فہرست نظر آئے گی، ان میں سے مطلوبہ فولڈر کھولیں۔ (2) اس فولڈر میں سے مطلوبہ ویڈیو پر ٹیپ کر کے اسے کھولیں۔ (3) مہیا کیے گئے آپشنز کی فہرست میں سے ویڈیو کمپریس کرنے والا آپشن منتخب کریں۔ (4) اس صفحہ پر کمپریشن کے مختلف آپشنز دکھائے گئے ہیں جن میں سے کوئی آپشن منتخب کر کے آپ اس سائز کے مطابق اپنی ویڈیو کمپریس کر سکتے ہیں۔


ویڈیو کمپریس کی مدد سے کمپریس ہونے والی ویڈیوز الگ فولڈر میں محفوظ کی جاتی ہیں جو آپ کو اپنی ڈیوائس کی گیلری میں نظر آئے گا۔