فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا یہ طریقہ یقیناً‌ آپ کا بہت سا وقت بچائے گا۔ آج کل عام نوعیت کی اسکیننگ کے لیے اسکینر کی بجائے سمارٹ فون زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس صورت میں تصویر کے ٹیڑھا رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسکین کرتے وقت جو صفحات ترچھے رہ جاتے ہیں انہیں سیدھا کرنے کے لیے عموماً‌ Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اکثر صفحہ سیدھا کرنے کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوتی، بار بار Undo کرنا پڑتا ہے اور ہر دفعہ نئی ویلیو مہیا کرنا پڑتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم بھی یہی طریقہ اختیار کریں گے لیکن اس سے پہلے فوٹو شاپ میں موجود Measure Tool استعمال کریں گے۔ — مکمل تحریر فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

خوش قسمتی سے پاکستان کا جھنڈا بہت سادہ ہے اور اسے تیار کرنا بھی آسان ہے، ورنہ بعض ممالک کے جھنڈے ایسے ہیں کہ انہیں لہراتا دیکھ کر دیکھنے والے کا سر بھی لہرانے لگتا ہے۔ میرے خیال میں دنیا میں سب سے سادہ اور آسان جھنڈا جاپان کا ہے جو کہ جاپانیوں کی جسامت کی طرح مختصر سا ہے۔ سفید زمین پر سرخ دائرہ ، بس یہ جاپان کا جھنڈا ہے۔ بنگلہ دیش کا جھنڈا بھی جاپان کے جھنڈے جیسا ہے جس میں سبز زمین پر سرخ دائرہ ہے۔ اسی طرح صومالیہ اور ویت نام کے جھنڈے بھی سادہ ہیں۔ صومالیہ کے جھنڈے کی زمین نیلی اور اس کے اوپر سفید ستارہ ہے جبکہ ویت نام کے جھنڈے کی زمین سرخ ہے جس کے اوپر سنہری یا زرد رنگ کا ستارہ ہے۔ پاکستان — مکمل تحریر کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

ان پیج میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

ان پیج میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں

ان پیج سافٹ ویئر میں کام کرتے ہوئے بعض اوقات آپ چاہتے ہیں کہ کی بورڈ کے کچھ بٹن تبدیل کیے جائیں، مثلاً یہ کہ ش کا حرف Shift+c دبانے سے نہیں بلکہ Shift+s دبانے سے لکھا جائے۔ اردو حروف کو انگلش بٹنوں کے ساتھ ٹائپ کرنے کے لیے ان پیج کے اندر کی بورڈ تبدیل کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ یعنی کونسا اردو حرف کس انگلش بٹن دبانے سے لکھا جائے، یہ آپ اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ آئیں تصاویر کی مدد سے اس کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں کی بورڈ کے بٹنوں کی ترتیب تبدیل کریں