کورل ڈرا میں لکھائی کے سانچے کے مطابق تصویر کاٹیں

کورل ڈرا میں لکھائی کے سانچے کے مطابق تصویر کاٹیں

کورل ڈرا میں تصویر کا صرف وہی حصہ کاٹا جا سکتا ہے جس کے اوپر لکھائی یا کوئی بھی آبجیکٹ ہو۔ کورل ڈرا میں اس مقصد کے لیے Intersect آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اگر تصویر اچھی اور تفصیلی ہو تو اس ایفیکٹ کی مدد سے کاٹا گیا تصویر کا حصہ دیکھنے میں بہت اچھا نظر آتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ مطلوبہ تصویر کورل ڈرا میں امپورٹ کرتے ہیں۔ پھر ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے اس تصویر کے اوپر عبارت لکھتے ہیں۔ اس کے بعد لکھائی اور تصویر دونوں کو سلیکٹ کر کے ٹول بار پر Intersect آپشن پر کلک کر دیتے ہیں۔ آئیں کورل ڈرا میں لکھائی کی مدد سے تصویر کا مطلوبہ حصہ کاٹیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں لکھائی کے سانچے کے مطابق تصویر کاٹیں

ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں

ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں

ونڈوز میں اس سے پہلے فائلوں کے انتخاب کے لیے ہم جو طریقہ اختیار کرتے آرہے ہیں وہ اتنا باسہولت نہیں ہے اور اس کے استعمال میں احتیاط برتنا پڑتی ہے۔ مثلاً‌ فولڈر میں ایک تسلسل کے ساتھ موجود فائلوں کو منتخب کرنے کے لیے ہم کی بورڈ پر Shift کا بٹن دبا کر ماؤس کے ساتھ پہلی اور آخری فائل پر کلک کرتے ہیں، یوں پہلی اور آخری فائل اور ان کے درمیان موجود تمام فائلیں سلیکٹ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح جو فائلیں ہمیں چاہئیں اگر وہ ایک تسلسل کے ساتھ فولڈر میں موجود نہیں ہیں تو پھر ہم کی بورڈ پر Ctrl کا بٹن دباتے ہیں اور اپنی مطلوبہ فائلوں پر ماؤس کے ساتھ کلک کرتے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کارآمد تو ہے لیکن اس میں کی بورڈ کا استعمال ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے جو صارف کی توجہ تقسیم کر دیتا ہے۔ — مکمل تحریر ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں

گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

ہمیں بعض اوقات اپنے پراجیکٹس کے لیے چند ایسی تصویریں درکار ہوتی ہیں جو فوری طور پر ہمارا مقصد پورا کر سکیں اور اکثر ایسی تصاویر کے حصول کے لیے ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں۔ اس میں ایک محنت طلب کام تصاویر کا سائز اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ گوگل نے اسی مشکل کا حل Search tools میں Size کے آپشن کی صورت میں دیا ہے۔ یہ ٹٹوریل اسی آپشن کے استعمال کے بارے میں ہے۔ — مکمل تحریر گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

ایک ویب سائیٹ مختلف ویب پیج فائلز سے مل کر بنتی ہے اور کسی بھی ویب پیج فائل کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے۔ صرف HTML استعمال کرتے ہوئے ایک قابل استعمال ویب سائیٹ بنائی جا سکتی ہے جومنظم اور خوبصورت تو نہیں ہوگی لیکن کسی حد تک مطلوبہ ضرورت پورا کر سکتی ہے۔ جب کسی ویب سائیٹ کی تعمیر کی بات ہوتی ہے تو HTML اور CSS کا ذکر ساتھ ساتھ آتا ہے۔ آپ نے کبھی پہاڑی علاقوں میں صرف پتھروں اور اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے بے ترتیب سے گھر دیکھے ہوں گے، یہ گھر شہر کی عمارتوں کی طرح کسی نقشے کے مطابق ایک ترتیب سے نہیں بنائے گئے ہوتے لیکن پھر بھی رہنے والوں کے لیے قابل استعمال ہوتے ہیں اور ان کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یوں سمجھ لیں کہ ان کے گھر صرف HTML کی اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے ہوتے ہیں جن پر CSS کی سجاوٹ (نقشہ، پلستر، رنگ و روغن وغیرہ) استعمال نہیں کی گئی ہوتی۔ — مکمل تحریر صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

ویب سائٹس اور رسائل وغیرہ میں وقتاً‌ فوقتاً‌ ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا زاویہ تبدیل کیا گیا ہوتا ہے، جیسے ہم تصویر کو سامنے سے نہیں بلکہ ایک سائیڈ سے دیکھ رہے ہوں۔ تصویر کو ترچھا کر کے ایک خاص زاویے سے دیکھانے کا یہ ایفیکٹ عام طور پر کمپیوٹر اسکرین کے عکس (Screenshots) میں دیکھا گیا ہے۔ تصویر کو کسی خاص زاویے میں ڈھالنے کا یہ عمل فوٹوشاپ میں بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر درج ذیل تصویر دیکھیں: — مکمل تحریر فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

ان پیج میں مہیا کیے گئے خطاطی کے نمونے استعمال کریں

ان پیج میں مہیا کیے گئے خطاطی کے نمونے استعمال کریں

Inpage میں Zakharif کے نام سے ایک فونٹ مہیا کیا گیا ہے جس میں خطاطی کے بہت سے مفید نمونے موجود ہیں۔ مثلاً‌ ان میں درج ذیل الفاظ یا جملوں کی خطاطی شامل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ اللہ اکبر۔ جل جلالہ۔ عز و جل۔ سبحانہ وتعالی۔ قرآن کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ رضی اللہ عنہم۔ صدق اللہ العظیم۔ کل عام وانتم بخیر۔ عید مبارک۔ اسلامی مہینوں کے نام۔ مقدمہ۔ تمہید۔ تمت۔ فہرس۔ کل الحقوق محفوظۃ، وغیرہ کے علاوہ دستاویزات کی سجاوٹ کے لیے کچھ علامات (Symbols) بھی شامل ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں مہیا کیے گئے خطاطی کے نمونے استعمال کریں

ان پیج اور کورل ڈرا کی مدد اخباری سرخی تیار کریں

ان پیج کی مدد سے کورل ڈرا میں اخباری سرخی تیار کریں

اخباری سرخی کیسے تیار کی جاتی ہے؟ اس کا خلاصہ کچھ اس طرح سے ہے کہ ہم ان پیج میں عبارت لکھ کر اسے Copy کرتے ہیں اور کورل ڈرا کے اندر اسے Paste کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد اس لکھائی کو Curves میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ لکھائی فونٹ کی شکل میں نہ رہے بلکہ ویکٹر آبجیکٹس میں بدل جائے۔ پھر اس لکھائی کو Ungroup کیا جاتا ہے تاکہ تمام حروف ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں اور ہر حرف کو اٹھا کر اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہے رکھا جا سکے۔ اگلے مرحلے میں ہم عبارت کی تین یا چار نقلیں بناتے ہیں اور ہر نقل پر مختلف رنگ اور موٹائی کی Outline لگاتے ہیں۔ پھر ان تمام لکھائیوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیا جاتا ہے جس سے عبارت ایک اخباری سرخی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ — مکمل تحریر ان پیج اور کورل ڈرا کی مدد اخباری سرخی تیار کریں

کورل ڈرا میں ان پیج کی لکھائی استعمال کریں

ان پیج میں بہت سے مفید نستعلیق اور نسخ فونٹس ہیں جنہیں کورل ڈرا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اخبارات اور رسائل کے اشتہارات، کتابوں کے سرورق، اخباری سرخیاں، شادی کارڈ، دعوت نامے، بزنس کارڈ، غرض اردو عبارتوں پر مشتمل ڈیزائننگ کے بہت سے کاموں کے لیے ان پیج اور کورل ڈرا استعمال کیے جاتے ہیں۔ چونکہ Inpage 2000 کے فونٹس سیمبل بیسڈ ہیں اس لیے ان پیج کی عبارت عام طریقے سے دوسرے سافٹ ویئرز میں استعمال کے لیے کاپی پیسٹ نہیں کی جا سکتی۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں ان پیج کی لکھائی کورل ڈرا میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں ان پیج کی لکھائی استعمال کریں

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا یہ طریقہ یقیناً‌ آپ کا بہت سا وقت بچائے گا۔ آج کل عام نوعیت کی اسکیننگ کے لیے اسکینر کی بجائے سمارٹ فون زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس صورت میں تصویر کے ٹیڑھا رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسکین کرتے وقت جو صفحات ترچھے رہ جاتے ہیں انہیں سیدھا کرنے کے لیے عموماً‌ Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اکثر صفحہ سیدھا کرنے کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوتی، بار بار Undo کرنا پڑتا ہے اور ہر دفعہ نئی ویلیو مہیا کرنا پڑتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم بھی یہی طریقہ اختیار کریں گے لیکن اس سے پہلے فوٹو شاپ میں موجود Measure Tool استعمال کریں گے۔ — مکمل تحریر فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ

کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

خوش قسمتی سے پاکستان کا جھنڈا بہت سادہ ہے اور اسے تیار کرنا بھی آسان ہے، ورنہ بعض ممالک کے جھنڈے ایسے ہیں کہ انہیں لہراتا دیکھ کر دیکھنے والے کا سر بھی لہرانے لگتا ہے۔ میرے خیال میں دنیا میں سب سے سادہ اور آسان جھنڈا جاپان کا ہے جو کہ جاپانیوں کی جسامت کی طرح مختصر سا ہے۔ سفید زمین پر سرخ دائرہ ، بس یہ جاپان کا جھنڈا ہے۔ بنگلہ دیش کا جھنڈا بھی جاپان کے جھنڈے جیسا ہے جس میں سبز زمین پر سرخ دائرہ ہے۔ اسی طرح صومالیہ اور ویت نام کے جھنڈے بھی سادہ ہیں۔ صومالیہ کے جھنڈے کی زمین نیلی اور اس کے اوپر سفید ستارہ ہے جبکہ ویت نام کے جھنڈے کی زمین سرخ ہے جس کے اوپر سنہری یا زرد رنگ کا ستارہ ہے۔ پاکستان — مکمل تحریر کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں