پی ایچ پی میں ٹائم زون سیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم زون کیسے سیٹ کریں؟

اگر آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں کسی کام کے لیے تاریخ یا وقت پر انحصار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ اس ایپلی کیشن میں ٹائم زون (Timezone) سیٹ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے جس کمپیوٹر (Web Server) پر یہ ایپلی کیشن چل رہی ہے وہ کسی دوسرے ملک میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں جو تاریخ اور وقت آپ استعمال کر رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ تاریخ اور وقت اس ویب سرور کے مقامی ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ٹائم زون سیٹ کریں

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کام کریں

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کیسے کام کریں؟

پروگرامنگ کرتے ہوئے بعض دفعہ کسی خاص وقت کا دورانیہ معلوم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، مثلاً‌ ایسے کام درج ذیل نوعیت کے ہو سکتے ہیں: (1) ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی فائل کو بنے ہوئے کتنا عرصہ گزر چکا ہے، اس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا یہ فائل نئی معلومات کے ساتھ نئے سرے سے بنائی جائے یا پھر اس فائل کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔ (2) آپ کسی مقامی مسجد کی ویب سائیٹ پر نمازوں کے اوقات دکھا رہے ہیں، اس میں آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اگلی نماز میں اتنا وقت باقی ہے۔ (3) کسی بس سروس کی ویب سائیٹ پر ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ فلاں اسٹاپ پر اگلی بس کا پہنچنا اتنی دیر میں متوقع ہے، وغیرہ۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کام کریں

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ بنائیں اور اسے فارمیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ کیسے بنائیں اور اسے فارمیٹ کیسے کریں؟

Timestamp سے مراد ایسا وقت ہے جب کوئی خاص بات یا واقعہ رونما ہو۔ کمپیوٹر پروگرامنگ میں ٹائم اسٹیمپ تاریخ اور وقت دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا انحصار پروگرام کی ضرورت پر ہوتا ہے کہ آپ ٹائم اسٹیمپ کی صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں استعمال کریں۔ مثال کے طور پر پروگرامنگ کے دوران ٹائم اسٹیمپ درج ذیل کاموں کی تاریخ اور وقت محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے: کسی ممبر نے نیا اکاؤنٹ بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ریکارڈ مثلاً‌ اپنا پرانا ایڈریس ختم کیا ہے، کسی ممبر نے خریداری کا کوئی آرڈر بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنا اکاؤنٹ معطل یا ختم کر دیا ہے وغیرہ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ بنائیں اور اسے فارمیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

PHP میں تاریخ اور وقت ایک ساتھ ہینڈل کیے جاتے ہیں۔ یعنی ()date_create فنکشن کو صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن نئے پروگرامرز کی آسانی کے لیے تاریخ اور وقت دونوں کے لیے الگ الگ ٹٹوریلز لکھے گئے ہیں۔ یہ ٹٹوریل صرف وقت کی فارمیٹنگ کے بارے میں ہے۔ آئیں پہلے وقت کے متعلق چند ضروری باتیں جان لیتے ہیں: — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

پروگرامنگ لینگویج کے حوالے سے نئے پروگرامرز کو جو چیزیں الجھن میں ڈالتی ہیں ان میں سے ایک تاریخ کی فارمیٹنگ بھی ہے۔ تاریخ کی فارمیٹنگ کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں تاریخ مختلف طریقوں سے لکھی جاتی ہے۔ ایک ملک میں تاریخ لکھنے کی ترتیب دوسرے ملک سے مختلف ہو سکتی ہے، مثلاً‌ کسی ملک میں مہینہ پہلے لکھا جاتا ہے اورکسی ملک میں دن پہلے لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح حسب ضرورت تاریخ لکھنے کا انداز بھی مختلف ہو سکتا ہے، کبھی مہینے یا دن کا پورا نام لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور کبھی صرف ہندسوں کی شکل میں لکھنے سے کام چل جاتا ہے۔ آئیں پہلے تاریخ کے متعلق کچھ ضروری باتیں جان لیتے ہیں، اس کے بعد PHP کی مثالوں سے تاریخ کو فارمیٹ کرنے کا تصور واضح ہو جائے گا۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ویلیوز کے موازنے کا ایک مفید ٹیبل

پی ایچ پی میں ویلیوز کے موازنے کا ایک مفید ٹیبل

کسی بھی پروگرامنگ لینگویج میں اگر قدروں کے موازنے (Value comparison) کا ایک عمومی خاکہ ہمارے ذہن میں ہو تو مشروط فیصلے کرنا یعنی if-else اسٹیٹمنٹس وغیرہ کا استعمال آسان ہو جاتا ہے۔ ورنہ یوں ہوتا ہے کہ بعض اوقات کوڈ کا نتیجہ ہماری توقع کے خلاف نکلتا ہے اور ہم الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم ٹیکسٹ کا موازنہ نمبر کے ساتھ کریں جبکہ دونوں کی ویلیو ایک ہی ہو تو اس کا جواب صحیح ہوگا یا غلط؟ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ویلیوز کے موازنے کا ایک مفید ٹیبل

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

جیسے ہر گھر کا ایک ایڈریس ہوتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ سے منسلک ہر کمپیوٹر کا ایک IP address ہوتا ہے جس کے بغیر بذریعہ انٹرنیٹ اس کمپیوٹر تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ جب ہم کسی کمپیوٹر (Web server) پر موجود کسی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمیں ایک آئی پی ایڈریس درکار ہوتا ہے، چاہے یہ ویب سرور اسی شہر میں موجود ہو یا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں۔ چونکہ مختلف ویب سائیٹس کے آئی پی ایڈریسز کو یاد رکھنا ہم انسانوں کے لیے قابل عمل نہیں ہے، اس لیے صارفین کی سہولت کی خاطر انٹرنیٹ پر ہر ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کو ایک نام دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کسی بھی ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کا یہ نام ڈومین (Domain) کہلاتا ہے۔ — مکمل تحریر ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

ڈاس ۔ مائیکروسافٹ کا ایک بھولا ہوا آپریٹنگ سسٹم

ڈاس ۔ مائیکروسافٹ کا ایک بھولا ہوا آپریٹنگ سسٹم

ڈاس یعنی ڈسک آپریٹنگ سسٹم وہ پراڈکٹ ہے جس کے ذریعے مائیکروسافٹ نے کمپیوٹر سافٹ ویئر کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ یہ ایک Command-line سسٹم ہے جس میں ہم کمانڈز لکھتے ہیں اور کمپیوٹر ان کمانڈز پر عمل کرتا ہے۔ 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں ڈاس نے بے حد مقبولیت حاصل کی۔ Windows95 مائیکروسافٹ کا گرافیکل یوزر انٹرفیس پر مبنی پہلا آپریٹنگ سسٹم تھا جس نے صارفین کے لیے کمپیوٹر کا استعمال بے حد آسان کر دیا، وہ کام جن کے لیے طویل کمانڈز درکار تھیں چند ماؤس کلکس کی مدد سے ممکن ہوگئے۔ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے مارکیٹ میں آنے والے ابتدائی ورژن اپنا معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن اب ونڈوز کو ایک معیاری آپریٹنگ سسٹم مانا جا رہا ہے اور یہ صارفین کا اعتماد حاصل کرتا نظر آرہا ہے۔ — مکمل تحریر ڈاس ۔ مائیکروسافٹ کا ایک بھولا ہوا آپریٹنگ سسٹم

ویب سائیٹ کو موبائل ڈیوائسز کے قابل بنانے کیلئے مختصر سی ایس ایس کوڈ

ویب سائیٹ کو موبائل ڈیوائسز کے قابل بنانے کیلئے مختصر سی ایس ایس کوڈ

Media queries کے ذریعے براؤزر کی ونڈو کی چوڑائی معلوم کر کے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ویب سائیٹ اس وقت کمپیوٹر اسکرین پر دیکھی جا رہی ہے یا پھر کسی چھوٹی ڈیوائس یعنی سمارٹ فون وغیرہ پر۔ اور یہ کہ اگر صارف یہ ویب پیج کسی سمارٹ فون پر دیکھ رہا ہے تو اس فون کا رخ اونچائی (Portrait) کی طرف ہے یا چوڑائی (Landscape) کی طرف۔ پھر اس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ اس ویب پیج پر کونسے CSS رولز استعمال کیے جائیں۔ اگر کمپیوٹر اسکرین ہے تو اس پر اتنی جگہ دستیاب ہوتی ہے کہ ایک سے زیادہ کالم ساتھ ساتھ دکھائے جا سکتے ہیں، لیکن سمارٹ فون کی اسکرین چھوٹی ہونے کی وجہ سے عموماً‌ ایسا نہیں کیا جا سکتا اور اسکرین پر ایک کالم دکھانا ہی مناسب رہتا ہے۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کو موبائل ڈیوائسز کے قابل بنانے کیلئے مختصر سی ایس ایس کوڈ

معروف ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈز کونسے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟

معروف ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈز کونسے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟

HTTP یعنی Hypertext Transfer Protocol ورلڈ وائیڈ ویب کی بنیاد ہے۔ جب ہم کوئی ویب سائیٹ کھولتے ہیں یا ویب سائیٹ کے اندر کسی لنک پر کلک کرتے ہیں تو ہم دراصل انٹرنیٹ سے منسلک کسی کمپیوٹر (Web Server) سے کوئی چیز طلب کرنے کے لیے درخواست کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ چیز جس کی ہم ویب سرور سے درخواست کرتے ہیں، یہ ویب پیج، تصویر، آڈیو، ویڈیو، پی ڈی ایف یا پھر کسی اور فارمیٹ کی فائل کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ ویب سرور یہ درخواست وصول کر کے صورت حال کے مطابق یا تو وہ چیز ہمیں مہیا کر دیتا ہے یا پھر کسی وجہ سے ہماری درخواست مسترد کر دیتا ہے۔ دونوں صورتوں میں ویب سرور ایک کوڈ کی شکل میں اس درخواست کا جواب ضرور دیتا ہے۔ اس کوڈ کا ایک خاص مطلب ہوتا ہے۔ — مکمل تحریر معروف ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈز کونسے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟