ایک نئی ویب سائیٹ رجسٹر کروائیں
ویب سائیٹ ڈومین (Domain) اور ویب سائیٹ ہوسٹنگ (Hosting) دو الگ چیزیں ہیں: ڈومین آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ہے جیسے www.mywebsite.com وغیرہ۔ جبکہ ہوسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیٹا انٹرنیٹ سے منسلک کس کمپیوٹر پر رکھا گیا ہے۔ کیونکہ ایک ویب سائیٹ مختلف فائلز (ویب پیجز، امیجز، ڈاکومنٹس، آڈیو اور ویڈیو فائلز وغیرہ) پر مشتمل ہوتی ہے جو انٹرنیٹ سے منسلک ایسے تیز رفتار کمپیوٹر (Web server) پر رکھی جاتی ہیں جو ہر وقت چلتا رہے۔ جب کوئی شخص کسی ویب سائیٹ کا ایڈریس براؤزر کو مہیا کرتا ہے تو وہ اس کمپیوٹر سے رابطہ کر کے ویب سائیٹ کا مواد حاصل کرتا ہے۔ — مکمل تحریر ایک نئی ویب سائیٹ رجسٹر کروائیں
Modified: Sun, 04/08/2018 - 07:54
سی پینل کے ذریعے ویب سائیٹ پر ورڈپریس انسٹال کریں
اگر مختصر طور پر دیکھا جائے تو ورڈ پریس کی انسٹالیشن ایسے ہوتی ہے کہ پہلے wordpress.org سے انسٹالیشن کی ZIP فائل ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ پھر ہوسٹنگ پینل کا File manager استعمال کرتے ہوئے یہ فائل اس فولڈر میں Upload کی جاتی ہے جس فولڈر کے ساتھ ویب سائیٹ کا ڈومین منسلک ہوتا ہے۔ پھر اس فولڈر میں یہ زپ فائل کھولی یعنی Extract کی جاتی ہے۔ اور چونکہ ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے لیے ایک ڈیٹابیس اور اس ڈیٹابیس کے یوزر کی معلومات درکار ہوتی ہیں، اس لیے ہوسٹنگ پینل استعمال کرتے ہوئے ایک ڈیٹابیس اور اس کے لیے ایک یوزر بھی بنایا جاتا ہے۔ یہ سب کام کرنے کے بعد براؤزر میں ویب سائیٹ کھول کر ورڈ پریس کی انسٹالیشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔ آئیں اس عمل کو مرحلہ وار دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر سی پینل کے ذریعے ویب سائیٹ پر ورڈپریس انسٹال کریں
Modified: Fri, 01/09/2015 - 12:22
ڈروپل سیون میں رابطہ فارم بنائیں
Drupal کے اصل پیکیج میں جو Modules شامل ہوتے ہیں ان میں ایک Contact ماجول بھی ہوتا ہے جس کی مدد سے ویب سائیٹ کے لیے ایک رابطہ فارم بنایا جا سکتا ہے۔ اس رابطہ فارم کے لیے مختلف کیٹیگریز بھی فراہم کی جا سکتی ہیں جو کہ صارف کے لیے فارم کے اندر ڈراپ ڈاؤن مینیو کی صورت میں میسر ہوتی ہیں۔ اسی طرح رابطہ فارم کی ہر کیٹیگری کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی منسلک کیا جا سکتا ہے، یعنی آپ رابطہ فارم اس طرح سے سیٹ کر سکتے ہیں کہ مختلف شعبوں سے متعلقہ ای میلز انہی کے ای میل ایڈریسز پر جائیں۔ — مکمل تحریر ڈروپل سیون میں رابطہ فارم بنائیں
Modified: Thu, 02/08/2018 - 17:42
جاوا اسکرپٹ کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل پر سی ایس ایس اسٹائلز لگائیں
جب ایک ویب پیج کسی براؤزر میں لوڈ ہوتا ہے تو HTML پر لگائے گئے CSS رولز بھی اس کے ساتھ لوڈ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل رولز ویب پیج کے ساتھ منسلک کی گئی اسٹائل شیٹ فائل میں بھی ہو سکتے ہیں، ویب پیج کے head ٹیگ کے اندر موجود style ٹیگ میں بھی ہو سکتے ہیں، اور HTML کے کسی انفرادی ٹیگ کے اندر بھی ہو سکتے ہیں۔ جونہی ویب پیج لوڈ ہوتا ہے براؤزر HTML پر CSS رولز اپلائی کر کے یہ ویب پیج صارف کو دکھا دیتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایپلی کیشن کا صارف ویب پیجز کے منتخب اسٹائلز اپنی مرضی سے تبدیل کر سکے، تو اس کام کے لیے Javascript استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویب پیج کو دوبارہ لوڈ کیے بغیر فوری طور پر مطلوبہ CSS اسٹائلز HTML پر لگا دیتا ہے اور براؤزر اس تبدیلی کو فوراً دکھا دیتا ہے۔ — مکمل تحریر جاوا اسکرپٹ کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل پر سی ایس ایس اسٹائلز لگائیں
Modified: Fri, 05/11/2018 - 16:20
پی ایچ پی میں ایکس ایم ایل ڈیٹا پڑھیں
سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں بہت سی پروگرامنگ لینگویجز اور ڈیٹابیسز استعمال ہوتی ہیں، مختلف ضروریات کےلیے بننے والے سافٹ ویئرز کے لیے طرح طرح کی ٹیکنالوجیز کام میں لائی جاتی ہیں۔ ایسے میں جب ایک سافٹ ویئر کا ڈیٹا کسی دوسرے سافٹ ویئر کو مہیا کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہاں مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ ایک سافٹ ویئر کا کوڈ اور ڈیٹابیس کا ڈھانچہ (Table structure) دوسرے سافٹ ویئر سے مختلف ہوتے ہیں، دونوں کی آپس میں مطابقت (Compatibility) نہیں ہوتی۔ اس مسئلے کے حل کے لیے XML اسٹینڈرڈ متعارف کرایا گیا جس نے ایک سافٹ ویئر سے دوسرے سافٹ ویئر تک مواد کی ترسیل آسان کر دی۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ایکس ایم ایل ڈیٹا پڑھیں
Modified: Sat, 02/03/2018 - 20:26
اوپن آفس رائٹر میں نمازوں کا ٹائم ٹیبل بنائیں
بعض مساجد میں یہ رواج ہے کہ ہر مہینے کے آخری جمعۃ المبارک کے موقع پر اگلے مہینے کی نمازوں کا ٹائم ٹیبل نمازیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نمازوں کے اس ٹائم ٹیبل سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی نماز کا وقت کب داخل ہوتا ہے۔ لوگ یہ ٹائم ٹیبل اپنے ساتھ گھروں کو لے جاتے ہیں جسے خواتین گھر میں کسی نمایاں جگہ مثلاً فریج وغیرہ پر چسپاں کر دیتی ہیں، تاکہ گھریلو کاموں کے دوران نماز کے وقت کی یاد دہانی ہوتی رہے اور جب بھی موقع ملے وہ نماز ادا کر سکیں۔ یا پھر اس ٹائم ٹیبل سے وہ حضرات فائدہ اٹھاتے ہیں جو کسی وجہ سے نماز کے لیے مسجد نہیں جا سکتے بلکہ دفتر وغیرہ میں ہی حسب موقع نماز پڑھتے ہیں۔ — مکمل تحریر اوپن آفس رائٹر میں نمازوں کا ٹائم ٹیبل بنائیں
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:58
ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز ایٹ میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام انسٹالیشن کے ساتھ صرف انگلش زبان فعال کی گئی ہوتی ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز ایٹ میں اردو زبان با آسانی فعال کی جاسکتی ہے۔ — مکمل تحریر ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
Modified: Wed, 02/21/2018 - 21:42
ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز سیون میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام تنصیب کے ساتھ صرف انگلش کی بورڈ ہی فعال کیا گیا ہوتا ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز سیون میں اردو کی بورڈ بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے: — مکمل تحریر ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
Modified: Fri, 02/02/2018 - 22:59
ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز ایکس پی میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانیں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹالیشن کی سہولت کی خاطر بہت سی زبانوں کو پہلے سے فعال نہیں کیا گیا، اردو بھی انہی زبانوں میں سے ہے۔ چنانچہ درج ذیل اقدامات سے آپ ونڈوز ایکس پی میں اردو زبان کو فعال بنا کر ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Word میں مضامین لکھے جا سکتے ہیں، Excel میں کھاتے بنائے جا سکتے ہیں، اور براؤزر میں ای میل لکھی جا سکتی ہے وغیرہ۔ — مکمل تحریر ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:16
ونڈوز میں فائلوں کے متعلق معلومات کے اضافی کالمز
ایک پراجیکٹ پر کام کے دوران مجھے بہت سی تصاویر کا ایک مخصوص سائز رکھنے کی ضرورت پیش آئی۔ جب تمام تصاویر تیار ہوگئیں تو خیال ہوا کہ ایک دفعہ تصدیق کر لینی چاہیے کہ کیا تمام تصاویر مطلوبہ سائز کے مطابق بن گئی ہیں یا نہیں۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے ونڈوز میں ہر تصویر کی فائل پر کلک کیا جائے اور نیچے اسٹیٹس بار میں اس کا سائز دیکھا جائے، اس کے لیے ظاہر ہے بہت وقت درکار ہے۔ سوچا کہ ضرور ونڈوز میں اس کی کوئی بہتر سہولت دی گئی ہوگی۔ چنانچہ میں نے فائلز کی معلومات کے متعلق اضافی کالمز میں تلاش کیا تو مجھے Dimensions کا کالم مل گیا جس کی مدد سے ایک ہی نظر میں اسکرین پر موجود تمام تصاویر کا سائز دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس سے پہلے فائل کی معلومات کے ان کالمز سے واسطہ نہیں پڑا تو یقیناً حیران ہوں گے کہ ونڈوز میں فائلز کے متعلق مزید بہت سی معلومات میسر ہیں جن کے کالمز آپ اسکرین پر ظاہر کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز میں فائلوں کے متعلق معلومات کے اضافی کالمز
Modified: Fri, 02/02/2018 - 22:54
- پچھلا صفحہ
- 17 of 20
- اگلا صفحہ









