سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹبینز آئی ڈی ای انسٹال کریں
NetBeans ایک بہترین پروگرام ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کئی قسم کی ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں۔ نیٹ بینز خاص طور پر جاوا ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت مقبول ہے۔ مثلاً مجھے امریکہ میں قیام کے دوران 2009 سے 2012 تک جاوا پلیٹ فارم کی مدد سے بنائے جانے والے ایک ٹرانسپورٹیشن سافٹ ویئر پر کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ نیٹ بینز کی مدد سے ڈیویلپ کیا جانے والا ایک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر تھا جس کے یوزر انٹرفیس کے لیے جاوا کا Swing فریم ورک، جبکہ اسٹوریج کے لیے Apache Derby ڈیٹابیس استعمال کی گئی تھی۔ نیٹ بینز کی مدد سے Groovy, Java, PHP, HTML+CSS+Javascript اور ++C/C وغیرہ استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کی جا سکتی ہیں۔ — مکمل تحریر سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹبینز آئی ڈی ای انسٹال کریں
Modified: Sun, 04/08/2018 - 03:24
اوپن آفس رائٹر کی بنی بنائی ٹمپلیٹس استعمال کریں
کسی بھی دستاویز (Document) کی تیاری بھرپور توجہ چاہتی ہے۔ ڈاکومنٹ کے مواد (Content) کی تیاری کے لیے تو وقت درکار ہوتا ہی ہے، لیکن ڈاکومنٹ کی سجاوٹ (Formatting) پر بھی اچھا خاصا وقت صرف ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو اپنی ڈاکومنٹ کے لیے ایک بنا بنایا سانچہ (Template) مل جائے تو ڈاکومنٹ کی فارمیٹنگ پر صرف ہونے والا وقت کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکومنٹ کا مواد ٹیمپلیٹ میں بھریں، مواد کی نوک پلک سیدھی کریں، بس آپ کی ڈاکومنٹ تیار ہے۔ — مکمل تحریر اوپن آفس رائٹر کی بنی بنائی ٹمپلیٹس استعمال کریں
Modified: Mon, 03/30/2015 - 06:43
جاوا اسکرپٹ کی لائبریری جے کیوئری استعمال کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ Javascript کوڈ جو آپ نے اپنی ویب ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ کے لیے لکھا ہے اسے ہر براؤزر میں ٹیسٹ نہ کرنا پڑے تو پھر jQuery استعمال کریں۔ جے کیوئری لائبریری بذات خود جاوا اسکرپٹ کوڈ پر مشتمل ہے اور یہ ڈیویلپرز کی آسانی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جے کیوئری لائبریری نہ صرف کوڈ لکھنے کا آسان طریقہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس کی مدد سے کم کوڈ لکھتے ہوئے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے۔ جے کیوئری استعمال کرنے کے لیے پہلے اس لائبریری کی فائل ویب پیج کے head سیکشن میں شامل کرنا ہوتی ہے، پھر جے کیوئری کے $(document).ready() فنکشن کو اپنا کوڈ مہیا کرنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی براؤزر میں ویب پیج لوڈ ہوتا ہے، یہ کوڈ موثر ہو جاتا ہے۔ آئیں جے کیوئری کے استعمال کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر جاوا اسکرپٹ کی لائبریری جے کیوئری استعمال کریں
Modified: Wed, 05/30/2018 - 16:02
پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ڈیٹابیس ریکارڈز ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں حاصل کریں
کبھی آپ یہ چاہتے ہیں کہ MySQL ڈیٹابیس کے ریکارڈز HTML ٹیبل میں حاصل کیے جائیں۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک php اسکرپٹ لکھا جائے جس میں ڈیٹابیس سے ملنے والی ویلیوز کو HTML ٹیگز کے ساتھ ملا کر ایک ٹیبل تیار کر لیا جائے۔ لیکن اس مقصد کے لیے phpMyAdmin میں بھی ایک آپشن موجود ہے جس کے ذریعے کسی بھی SQL کیوئری کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ریکارڈز کو فورًا ٹیبل کی شکل دی جا سکتی ہے۔ آئیں یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ڈیٹابیس ریکارڈز ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں حاصل کریں
Modified: Sat, 01/10/2015 - 09:41
آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟
آپ جلدی سے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کے یا کسی اور کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے، تو اس کام کے لیے گوگل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ایڈوانس سرچ کی مدد سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً میں اگر دیکھنا چاہوں کہ www.washingtonpost.com کا ذکر اور کس ویب سائیٹ میں موجود ہے تو اس کے لیے میں گوگل پر درج ذیل لائن استعمال کر سکتا ہوں: — مکمل تحریر آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟
Modified: Fri, 07/03/2015 - 22:35
ونڈوز مووی میکر میں قومی ترانہ کی ویڈیو کی تیاری
Windows Movie Maker کی مدد سے مناسب قسم کی ایسی ویڈیو تیار کی جا سکتی ہے جسے آپ کسی پبلک ویب سائیٹ یعنی ڈیلی موشن یا فیس بک وغیرہ پر ڈال کر صارفین کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں اور اپنے تعلیمی پراجیکٹس وغیرہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے ونڈوز مووی میکر کی مدد سے پاکستان کے قومی ترانہ کی آواز استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو تیار کی ہے۔ اس ویڈیو میں مختلف تصاویر پر اینی میشن ایفیکٹس لگائے گئے ہیں۔ ونڈوز مووی میکر کا یہ پورا پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں اس ٹٹوریل کے آخر میں موجود ہے۔ آئیں اس ویڈیو کی تیاری کا عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر ونڈوز مووی میکر میں قومی ترانہ کی ویڈیو کی تیاری
Modified: Wed, 01/28/2015 - 17:25
آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں
اگرچہ آڈیو کیسٹ پلیئرز اب استعمال میں نہیں رہے، ان کا مقصد اب موبائل فونز اور کمپیوٹرز پورا کر رہے ہیں۔ لیکن دنیا میں بہت سا صوتی مواد (Audio content) اس وقت بھی آڈیو کیسٹس کی شکل میں موجود ہے جو ابھی تک کمپیوٹر پریعنی Digital format میں منتقل نہیں ہو سکا۔ گزشتہ دنوں مجھے پندرہ بیس سال پرانی کیسٹوں سے واسطہ پڑا جو تقریروں پر مشتمل تھیں۔ مقصد ان تقریروں کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے MP3 فارمیٹ میں محفوظ کرنا تھا۔ خوش قسمتی سے میرے لیے یہ کام آسان تھا اس لیے کہ میں اس سے ملتا جلتا ایک چھوٹا سا پراجیکٹ 2005ء میں امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں کر چکا تھا۔ آڈیو کیسٹس کی ریکارڈنگ کمپیوٹر پر کیسے کی جاتی ہے، آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 07:19
آڈیو فائلز میں تبدیلیاں کرنے کیلئے اڈاسٹی انسٹال کریں
Audacity ایک مفید سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ آڈیو فائلز میں مختلف تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ مثلاً ان تبدیلیوں میں آواز کی رفتار تیز یا کم کرنا، آواز بلند یا پست کرنا، آواز کے پس منظر کا شور کم کرنا، آواز کے غیر ضروری حصے ختم کرنا، اور آواز کو ایک آڈیو فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ آڈاسٹی جب انسٹال کیا جاتا ہے تو اس میں WMA فائلز پڑھنے کی اور MP3 فائلز محفوظ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ اس کے لیے ہمیں الگ سے لائبریریز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا پڑتی ہیں۔ آئیں آڈاسٹی اور اس کے لیے درکار لائبریریز کی انسٹالیشن کریں۔ — مکمل تحریر آڈیو فائلز میں تبدیلیاں کرنے کیلئے اڈاسٹی انسٹال کریں
Modified: Tue, 03/17/2015 - 10:11
کورل ڈرا استعمال کرتے ہوئے لوگو تیار کریں
Logo یعنی کسی ادارے، تنظیم، کاروبار یا شخصیت کی تشہیری علامت تیار کرنا ایک فن ہے، جس کے لیے نہ صرف ٹولز (سافٹ ویئرز وغیرہ) پر مہارت ضروری ہے بلکہ تخلیقی صلاحیت بھی درکار ہے۔ بڑے اداروں اور کمپنیوں کے لوگوز بہت سی مشاورت اور عرق ریزی کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ لیکن ہر تنظیم، ادارے، محکمے یا کمپنی کو پیچیدہ لوگو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ نے بے شمار ایسے لوگوز دیکھے ہوں گے جن میں دائرے کی شکل میں الفاظ لکھے گئے ہوتے ہیں، اور پھر دائرے کے اندر ایسی علامت (Symbol) استعمال کی گئی ہوتی ہے جو اس ادارے یا تنظیم کی عکاسی کرتی ہو۔ چنانچہ ایسا لوگو تیار کرنا آسان بھی ہوتا ہے اور مختلف رنگوں کی آمیزش سے ایسے لوگو کو منفرد بھی بنایا جا سکتا ہے۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا استعمال کرتے ہوئے لوگو تیار کریں
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:16
اردو فونٹس کے متعلق کچھ ضروری معلومات
ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی کے اکتوبر ۲۰۱۳ء کے شمارہ میں ’’اردو یونی کوڈ نستعلیق فونٹس میں ایک نیا اضافہ: مہر نستعلیق‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون شامل کیا گیا ہے۔ یہ مضمون اگرچہ مہر نستعلیق فونٹ کے تعارف پر مبنی ہے لیکن پھر بھی جناب ذیشان نصر نے اس مضمون میں فونٹس کے متعلق عمومی اور اردو فونٹس کے متعلق خصوصی معلومات مہیا کی ہیں۔ یہاں اس مضمون میں سے چند اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ — مکمل تحریر اردو فونٹس کے متعلق کچھ ضروری معلومات
Modified: Fri, 01/09/2015 - 21:24
- پچھلا صفحہ
- 16 of 20
- اگلا صفحہ









