ونڈوز پر فونٹ کیسے انسٹال کریں؟
ونڈوز کے جدید ورژنز میں فونٹ انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔ بس فونٹ کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے کلک کر کے مینیو کھولیں۔ اور پھر مینیو میں Install آپشن پر کلک کر دیں، فونٹ فوراً انسٹال ہو جائے گا۔ جبکہ ونڈوز ایکس پی میں فونٹ کی فائل Copy کر کے ونڈوز کے Fonts فولڈر کے اندر Paste کرنا ہوتی ہے۔ آئیں تصاویر کی مدد سے ونڈوز پر فونٹ کی تنصیب کا طریقہ کار دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز پر فونٹ کیسے انسٹال کریں؟
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:49
گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور اردو انگلش ڈکشنری استعمال کریں
عام صارف کو بڑی عبارتوں کا ترجمہ کرنے کی شاید ضرورت پیش نہیں آتی البتہ اکا دکا الفاظ کے معانی جاننے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ مثلاً انگلش کے ایسے الفاظ بعض اوقات سننے یا پڑھنے میں آتے ہیں جن کا مفہوم تو معلوم ہوتا ہے لیکن جی چاہتا ہے کہ ان کا لفظی مطلب بھی پتہ چل جائے تاکہ بوقت ضرورت ان الفاظ کو اعتماد کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ Google Translate اگرچہ ڈکشنری کی ویب سائیٹ نہیں ہے لیکن یہ بڑی حد تک ڈکشنری کی ضرورت بھی پورا کرتی ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ پر الفاظ کے معانی آپ کو اس انداز میں نہیں ملیں گے جیسا کہ روایتی ڈکشنری میں ہوتے ہیں اس لیے کہ یہ سروس جملوں کا ترجمہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے نہ کہ الفاظ کے معانی بتانے کے لیے۔ لیکن اس کے باوجود میں گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور ڈکشنری استعمال کرتا ہوں اور میرا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ آئیں اس کے استعمال کا طریقہ کار دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور اردو انگلش ڈکشنری استعمال کریں
Modified: Wed, 05/30/2018 - 13:18
سرچ انجنز کیسے کام کرتے ہیں؟
سرچ انجنز وہ خاص ویب سائیٹس ہوتی ہیں جن کی مدد سے ہم انٹرنیٹ پر موجود دیگر ویب سائیٹس کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود معروف سرچ انجنز میں Yahoo ،Google اور Bing وغیرہ شامل ہیں۔ اگر سرچ انجنز موجود نہ ہوتے تو ہمارے لیے انٹرنیٹ پر موجود کروڑوں ویب سائیٹس کے اربوں ویب پیجز میں سے اپنی ضرورت کے صفحات تلاش کرنا ممکن نہ ہوتا۔ یوں ہم انٹرنیٹ پر موجود بے شمار مفید ویب سائیٹس سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکتے۔ کوئی بھی سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے، یہ بات جاننے کی حد تک بہت سادہ اور آسان ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک پیچیدہ اور مشکل عمل ہے۔ — مکمل تحریر سرچ انجنز کیسے کام کرتے ہیں؟
Modified: Wed, 05/30/2018 - 13:29
گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات
یہ غالباً 1998 کی بات ہے جب میں Yahoo Messenger پر ایک انڈین لڑکے کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اس نے پوچھا، کبھی Google استعمال کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں بھئی پہلی دفعہ یہ نام سامنے آیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ ایک نیا سرچ انجن آیا ہے اور بہت زبردست ہے۔ اس وقت تک میں انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے Yahoo استعمال کیا کرتا تھا۔ جب میں پہلی دفعہ گوگل کی ویب سائیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیسا سرچ انجن ہے جس پر سرچ باکس کے علاوہ چند ایک چیزیں ہیں اور بس۔ میرا خیال تھا کہ شاید اس پر یاہو کی طرح لنکس کی بھرمار ہوگی، اور چونکہ یہ نیا سرچ انجن ہے اس لیے اس پر یاہو سے زیادہ فیچرز شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ خیر جب میں نے غیر یقینی کے عالم میں کچھ چیزیں تلاش کرنا شروع کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے اس سرچ انجن کو پہلے سے معلوم ہے کہ مجھے کیا چاہیے۔ — مکمل تحریر گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:17
پی ایچ پی کے ذریعے ای میل بھیجیں
PHP کے ذریعے ای میل بھیجنا بہت آسان ہے۔ ()mail فنکشن استعمال کرتے ہوئے صرف ایک لائن پر مشتمل کوڈ کی مدد سے بھی ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔ لیکن PHP کی اس سہولت کا مؤثر استعمال ویب ایپلی کیشن میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن میں ہونے والے مختلف کاموں کے نتیجے میں خود کار طریقے سے ای میل بھیج کر آپ متعلقہ لوگوں کو صورت حال سے مطلع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایسے کام درج ذیل ہو سکتے ہیں: — مکمل تحریر پی ایچ پی کے ذریعے ای میل بھیجیں
Modified: Sun, 02/04/2018 - 00:55
سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں
HTML کی مدد سے بنائے گئے ویب پیجز کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے CSS استعمال کی جاتی ہے۔ مثلاً عنوان کا سائز اور رنگ کیا ہونا چاہیے، پیراگراف کا فونٹ کیا ہونا چاہیے اور اس کے گرد فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، کسی تصویر کے گرد کتنی موٹائی کا اور کس رنگ کا بارڈر لگنا چاہیے، ٹیبل کے جو خانے ہیں ان کی ویلیوز کے گرد کتنا فاصلہ ہونا چاہیے، دیگر ویب پیجز کے لنکس کونسے رنگ میں ہونے چاہئیں اور ان کے نیچے لائن موجود ہونی چاہیے یا نہیں، اور یہ کہ ویب پیج کے کونسے حصوں کو بائیں کالم میں، کونسے حصوں کو درمیانی کالم میں، اور کونسے حصوں کو بائیں کالم میں موجود ہونا چاہیے وغیرہ۔ یعنی HTML ایلی منٹس پر ہر طرح کی یہ فارمیٹنگ CSS کی مدد سے کی جاتی ہے۔ — مکمل تحریر سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں
Modified: Mon, 02/12/2018 - 18:46
کورل ڈرا میں ابھری ہوئی لکھائی تیار کریں
Plastic ایفیکٹ کسی لکھائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے 3D بٹن وغیرہ بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ ابھری ہوئی لکھائی دیکھنے میں اچھی لگتی ہے، یوں لگتا ہے جیسے یہ لکھائی صفحہ پر الگ سے چپکائی گئی ہے اور ہاتھ لگانے سے انگلیوں کو اس کا ابھار محسوس ہوگا۔ جبکہ اس ایفیکٹ کی مدد سے بنائے گئے بٹنز اور گرافکس ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز وغیرہ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس ایفیکٹ کے لیے در اصل دو سافٹ ویئرز CorelDRAW اور Corel PHOTO-PAINT استعمال کیے جائیں گے۔ کورل ڈرا میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ کسی بھی آبجیکٹ کو بٹ میپ گرافک میں تبدیل کر کے اس پر کورل فوٹو پینٹ کی مدد سے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں۔ آئیں ان دونوں سافٹ ویئرز کو استعمال کرتے ہوئے یہ ایفیکٹ لگانے کا عمل دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں ابھری ہوئی لکھائی تیار کریں
Modified: Mon, 02/12/2018 - 18:45
کوڈنگ کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کریں
++Notepad دنیا بھر کے پروگرامرز میں بہت مقبول ہے۔ اس کی وجہ نوٹ پیڈ کے بہت سے مفید فیچرز ہیں جو کوڈنگ اور ٹیکسٹ ایڈیٹنگ میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ نوٹ پیڈ کے اصل ورژن میں شامل فیچرز کے علاوہ ماہر پروگرامرز نے اس کے لیے بہت سے کارآمد Plugins بھی تیار کیے ہیں جو نوٹ پیڈ کی کارکردگی اور افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔
نوٹ پیڈ ++ کے نمایاں فیچرز یہ ہیں: کوڈ کے حصوں کو مختلف رنگوں میں دکھانا۔ کوڈ کے جن حصوں کی فی الوقت ضرورت نہ ہو، انہیں فولڈ کرنا۔ فائل کی مختلف لائنوں پر بک مارکس لگانا۔ بیک وقت بہت سی فائلوں میں تلاش اور تبدیلیاں کرنا۔ انگلش یا اردو زبان کے اعتبار سے لکھائی کی سمت تبدیل کرنا وغیرہ۔
آئیں نوٹ پیڈ کے مختلف مفید فیچرز اور ان کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر کوڈنگ کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کریں
Modified: Wed, 05/30/2018 - 16:03
ان پیج میں نظم تیار کریں
نظم عام طور پر درج ذیل طریقوں پر لکھی جاتی ہے (۱) ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے اور مکمل نظم صفحہ کے درمیان میں لکھی جاتی ہے۔ (۲) ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے لیکن کچھ اشعار یا مصرعے صفحہ کی دائیں جانب اور کچھ بائیں جانب لکھے جاتے ہیں، مثلاً طاق (Odd) اشعار صفحہ کی دائیں جانب جبکہ جفت (Even) اشعار صفحہ کی بائیں جانب لکھے جاتے ہیں۔ (۳) ہر مصرعہ الگ سطر پر لکھا جاتا ہے لیکن پہلا مصرعہ صفحہ کی دائیں طرف جبکہ دوسرا مصرعہ صفحہ کی بائیں طرف لکھا جاتا ہے۔ ایک نظم میں نے ایسی بھی دیکھی ہے جس کے تین مصرعے دائیں جانب جبکہ چوتھا مصرعہ بائیں جانب لکھا گیا تھا۔ (۴) شعر کے دونوں مصرعے آمنے سامنے لا کر ایک سطر میں ایک ہی شعر لکھا جاتا ہے، جبکہ کچھ اشعار کے بعد یا آخری شعر دو سطروں پر صفحہ کے بالکل درمیان میں لکھا جاتا ہے۔ — مکمل تحریر ان پیج میں نظم تیار کریں
Modified: Sat, 04/28/2018 - 07:57
جاوا میں کیلکولیٹر بنائیں
NetBeans IDE کی مدد سے Java میں کیلکولیٹر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نئے پروگرامرز کا جاوا کے Swing فریم ورک سے تھوڑا سا تعارف ہو جائے۔ Swing فریم ورک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI یعنی Graphical User Interface بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ NetBeans استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI تیار کرنے کے لیے کوڈنگ کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ Drag & Drop کرتے ہوئے مختلف کمپوننٹس مثلاً چیک باکس، بٹن، ڈراپ ڈاؤن مینیو، ٹیبل، مینیو بار اور ٹول بار وغیرہ فارم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل کے آخر میں کیلکولیٹر کا مکمل پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں مہیا کیا گیا ہے۔ آئیں کیلکولیٹر کی تیاری مرحلہ وار دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر جاوا میں کیلکولیٹر بنائیں
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:16
- پچھلا صفحہ
- 15 of 20
- اگلا صفحہ









