پی ایچ پی میں سافٹ ویئرز کے سیریل نمبرز تیار کریں
پروگرامنگ کے دوران String concatenation یعنی ڈیٹا کے مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک بڑی اسٹرنگ تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ خاص طور پر ویب ڈیویلپمنٹ میں اس کے بغیر کام نہیں چلتا۔ ویب پروگرامنگ میں ڈیٹابیس سے ریکارڈز حاصل کر کے انہیں HTML ٹیگز کے ساتھ مکس کر کے ویب پیج بنانا معمول کی بات ہے۔ لیکن اسٹرنگ کانکیٹینیشن کا استعمال صرف اسی تک محدود نہیں ہے۔ ایپلی کیشن کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق اس کے کئی طرح کے استعمالات ہو سکتے ہیں۔ میں اس ٹٹوریل میں اسٹرنگ کانکیٹینیشن کا ایک استعمال پیش کر رہا ہوں، امید ہے یہ آپ کے ذہن میں مزید آئیڈیاز پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں سافٹ ویئرز کے سیریل نمبرز تیار کریں
Modified: Sun, 04/29/2018 - 13:54
پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں
ویب براؤزر جس کے سامنے صارف بیٹھا ہے، اور ویب سرور جس پر مطلوبہ ویب سائیٹ پڑی ہے، ان دونوں کے درمیان رابطہ HTTP پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے۔ یہ رابطہ Stateless ہوتا ہے۔ یعنی براؤزر کی جانب سے سرور کی طرف بھیجی گئی ہر درخواست ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہوتی ہے۔ ویب سرور کی طرف بھیجی گئی ان Requests کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ویب فارم بھر کے سرور کی طرف بھیجتے ہیں اور سرور کی طرف سے جواب آنے پر وہی ویب پیج دوبارہ لوڈ ہوتا ہے تو فارم میں سے ویلیوز غائب ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ اس فارم کی ویلیوز برقرار رکھنے کے لیے ہمیں سرور سے تمام ویلیوز واپس منگوانا پڑتی ہیں۔ یعنی براؤزر اور سرور کے درمیان رابطے کو Stateful بنانے کے لیے ہمیں پروگرامنگ لینگویج مثلاً PHP وغیرہ استعمال کرنا پڑتی ہے۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں
Modified: Tue, 02/13/2018 - 21:32
فوٹو شاپ میں تصویروں کی مدد سے باکس بنائیں
فوٹو شاپ میں Distort آپشن کی مدد سے تصویروں کی ہیئت (Shape) اس طریقے سے بدلی جا سکتی ہے کہ وہ مل کر ایک سہ جہتی (3D) ڈبے کی شکل اختیار کر لیں۔ مختلف سائزوں کی تصاویر استعمال کر کے مختلف مصنوعات کے ڈبے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً سافٹ ویئر کا ڈبہ، پرنٹر کا ڈبہ اور برتنوں کے ڈبے وغیرہ۔ آئیں فوٹو شاپ میں ایک سہ جہتی ڈبہ بنانے کا عمل دیکھتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے پہلے فوٹو شاپ میں تین تصاویر یکساں سائز میں تبدیل کی جائیں گی۔ پھر دو تصویریں ڈبے کی سائیڈوں، جبکہ تیسری تصویر چھت کے لیے استعمال کی جائے گی۔ — مکمل تحریر فوٹو شاپ میں تصویروں کی مدد سے باکس بنائیں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:17
ان پیج ڈاکومنٹ میں تصاویر شامل کریں
Inpage کی دستاویز کو جاذب نظر بنانے کے لیے ان میں تصاویر بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکومنٹ میں تصویر شامل کرنے کے لیے Insert مینیو کے اندر بھی آپشن موجود ہے اور سائیڈ پر ٹول بار پر بھی اس مقصد کے لیے ایک ٹول مہیا کیا گیا ہے۔ ان پیج میں نہ صرف تصاویر کے گرد مختلف اسٹائلز کے بارڈر لگائے جا سکتے ہیں بلکہ امیج ایڈیٹنگ کے کچھ آپشنز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ ان پیج میں ایسا مونوگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں جو کورل ڈرا میں بنایا گیا ہے، تو پھر بہتر نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کورل ڈرا سے اس مونو گرام کو EPS فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں۔ — مکمل تحریر ان پیج ڈاکومنٹ میں تصاویر شامل کریں
Modified: Sun, 01/11/2015 - 18:53
ان پیج میں لیٹرہیڈ تیار کریں
شخصیات، تعلیمی مراکز اور کاروباری اداروں کو خط و کتابت کے لیے لیٹرہیڈ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ عام طور پر لیٹرہیڈ کسی ماہر ڈیزائنر سے تیار کروا کر پرنٹنگ پریس سے پرنٹ کروایا جاتا ہے، اور جب ضرورت پیش آتی ہے اس لیٹرہیڈ کے صفحہ پر خط وغیرہ لکھا جاتا ہے، یا کمپیوٹر میں خط ٹائپ کر کے اس کاغذ پر پرنٹ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ طباعت کی ضروریات کے لیے Inpage سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں تو آپ یوں کر سکتے ہیں کہ ان پیج میں ہی ایک لیٹرہیڈ تیار کر لیں، اور جب ضرورت پیش آئے اس فائل میں خط لکھ کر لیٹرہیڈ سمیت پرنٹ کر لیں۔ آئیں ان پیج میں لیٹرہیڈ کی تیاری کا یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں لیٹرہیڈ تیار کریں
Modified: Sun, 01/11/2015 - 17:35
ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ویمپ سرور انسٹال کریں
ڈیویلپرز اپنے ذاتی کمپیوٹر پر وہ تمام ٹولز اور سافٹ ویئرز انسٹال کر لیتے ہیں جن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ اور انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ویب ڈیویلپمنٹ کی جا سکے۔ ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے درج ذیل سافٹ ویئر پیکیجز کمپیوٹر پر انسٹال کرنا ضروری ہیں:
- خود کار طریقے سے ویب پیجز بنانے کے لیے PHP پروگرامنگ لینگویج
- ویب ایپلی کیشنز کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے MySQL ڈیٹابیس سسٹم
- براؤزر میں ویب ایپلی کیشن چلانے کے لیے Apache ویب سرور
- کم سے کم SQL کوڈ لکھتے ہوئے ڈیٹابیسز پر کام کرنے کے لیے phpMyAdmin ویب ایپلی کیشن
- ایپلی کیشن کی رفتار ٹیسٹ کرنے کے لیے webGrind یا اس جیسا کوئی دوسرا ٹول
Modified: Sun, 02/11/2018 - 11:50
ویب سائیٹ کو بیک اپ اور ری سٹور کریں
اگر آپ نے اپنی ویب سائیٹ کسی معیاری ہوسٹنگ کمپنی کے پاس ہوسٹ کی ہے تو پھر زیادہ فکر کی بات نہیں ہے۔ اس لیے کہ اچھی ہوسٹنگ کمپنیوں نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹس اور ان کے تحت ہوسٹ کی جانے والی ویب سائیٹس کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہوتے ہیں۔ چونکہ ہارڈویئر کے کریش ہونے کا احتمال ہر وقت موجود رہتا ہے، اس لیے ہوسٹنگ کمپنیاں صرف زیر استعمال سسٹم پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ ہر وقت بیک اپ سسٹم بھی دستیاب رکھتی ہیں تاکہ کسی سرور یا ہارڈ ڈسک کے کریش ہونے کی صورت میں صارفین کی ویب سائیٹس ضائع نہ ہو جائیں۔ لیکن کبھی کبھار یوں ہوتا ہے کہ ڈیویلپر کی اپنی غلطی سے ویب سائیٹ کی کوئی اہم فائل یا ڈیٹابیس کا کوئی اہم حصہ ڈیلیٹ ہو جاتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ایسی غلطی کی ذمہ دار ہوسٹنگ کمپنی نہیں ہو سکتی۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کو بیک اپ اور ری سٹور کریں
Modified: Sun, 04/08/2018 - 07:40
ونڈوز کے پروگرامز میں اردو لکھنے کیلئے شارٹ کٹس استعمال کریں
اگر آپ نے Windows میں اردو زبان فعال کی ہے تو ونڈوز کی ٹاسک بار پر دائیں جانب زبانوں کی فہرست کا مینیو موجود ہوتا ہے جس میں سے اردو زبان منتخب کر کے کسی بھی پروگرام میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ لیکن ونڈّز پر چلنے والے پروگرامز میں اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ضروری ہے۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر شارٹ کٹس میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ بنیادی طور پر اردو لکھنے کے لیے تین کام ضروری ہوتے ہیں: — مکمل تحریر ونڈوز کے پروگرامز میں اردو لکھنے کیلئے شارٹ کٹس استعمال کریں
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:21
ان پیج میں کتاب کی تیاری کیلئے اسٹائلز استعمال کریں
کیا آپ بھی ایسے اردو کمپوزر ہیں جو کتاب کی فارمیٹنگ Inpage کی ٹول بار کی مدد سے کرتے ہیں؟ یعنی جب کسی عنوان کا فونٹ سائز مقرر کرنا ہو، عربی عبارت کا فونٹ منتخب کرنا ہو، یا پیرا گراف کی سطروں کے درمیان فاصلہ سیٹ کرنا ہو، تو ان کاموں کے لیے آپ ان پیج میں اوپر موجود ٹول بار کے آپشنز استعمال کرتے ہیں۔ چند ایک صفحات کی تیاری کے لیے ایسا کرنا الگ بات ہے، لیکن ایک کتاب کی فارمیٹنگ کیلئے یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ فرض کریں آپ نے 400 صفحات کی ایک کتاب تیار کی ہے جس میں 200 کے قریب عنوانات موجود ہیں۔ کمپوزنگ کے دوران ان عنوانات کا فونٹ سائز آپ نے ٹول بار کی مدد سے 18pt مقرر کیا ہے، لیکن اب آپ چاہتے ہیں کہ عنوانات کا سائز 20pt ہونا چاہیے۔ کتاب میں موجود سب عنوانات کا سائز تبدیل کرنے کیلئے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ — مکمل تحریر ان پیج میں کتاب کی تیاری کیلئے اسٹائلز استعمال کریں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:36
پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں
کوئی ڈیویلپر یہ نہیں چاہتا کہ صارف غلط معلومات مہیا کرے۔ غلط ان معنوں میں کہ نام کی جگہ فون نمبر مہیا کر دیا جائے، ای میل کی جگہ پوسٹل کوڈ لکھ دیا جائے، اور جو معلومات درکار ہیں وہ فراہم کیے بغیر ہی فارم بھیج دیا جائے۔ اگر ایسی معلومات کی پڑتال (Validation) نہ کی جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیٹابیس میں کس قسم کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور یہ ڈیٹابیس آپ کے لیے کتنی مفید ثابت ہوسکے گی۔ معلومات کی پڑتال کے لیے نئے ڈیویلپرز Javascript بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ کسی طرح سے بھی محفوظ طریقہ نہیں ہے، اس لیے کہ یہ کوڈ صارف کے کمپیوٹر پر ویب براؤزر میں چلتا ہے، جبکہ آج کل ایسے ٹولز (Firebug وغیرہ) باآسانی دستیاب ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب پیج سے Javascript کوڈ ختم کر کے HTML فارم میں اپنی مرضی کی معلومات بھر کر بھیجی جا سکتی ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:05
- پچھلا صفحہ
- 14 of 20
- اگلا صفحہ









