ونڈوز کمپیوٹر کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ڈیفریگمنٹیشن کریں

کمپیوٹر پر جب کوئی نئی فائل بنائی جاتی ہے تو آپریٹنگ سسٹم کو ڈسک پر جہاں جگہ ملتی ہے وہاں اس فائل کو محفوظ کر دیتا ہے۔ اس فائل میں کچھ عرصے کے بعد جب نئی معلومات کا اضافہ کیا جاتا ہے تو آپریٹنگ سسٹم فائل کا یہ نیا حصہ ڈسک پر کسی نئی دستیاب جگہ پر محفوظ کرتا ہے۔ چنانچہ ایک خاص عرصے کے دوران جب ایک فائل میں بار بار تبدیلیاں ہوتی ہیں تو فائل کے حصے ڈسک کی مختلف جگہوں پر بکھر جاتے ہیں۔ اور یہ فائل جب کھولی جاتی ہے تو آپریٹنگ سسٹم کو ڈسک کے مختلف حصوں سے اس فائل کے حصے اکٹھے کرنا پڑتے ہیں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈسک پر ایک جگہ موجود ہو تو یہ فائل کم وقت میں کھل جائے گی، لیکن بہت سی جگہوں سے اکٹھی کرنے پر اس فائل کو پڑھنے میں وقت لگ جاتا ہے۔ — مکمل تحریر ونڈوز کمپیوٹر کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ڈیفریگمنٹیشن کریں

ورڈپریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

ورڈ پریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

wordpress.org پر ڈیویلپرز اپنے بنائے ہوئے Themes اپ لوڈ کرتے ہیں تاکہ لوگ اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے انہیں استعمال کر سکیں۔ اس وقت ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر اڑھائی ہزار سے زائد ایسے تھیمز مفت دستیاب ہیں، جو کروڑوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر تلاش کی سہولت دی گئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی مرضی کا تھیم ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لیکن ورڈ پریس کی طرف سے اس سے بڑی سہولت یہ دی گئی ہے کہ ان تھیمز میں سے اپنی مرضی کا تھیم تلاش کرنے کے لیے ورڈ پریس سافٹ ویئر کا Admin پینل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر تلاش کیے گئے تھیم کو فورً‌ا انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔ — مکمل تحریر ورڈپریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

ورڈپریس کی مدد سے ایک بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

Wordpress اور اس جیسے دوسرے سافٹ ویئر ٹولز نے ویب ڈیویلپرز کی زندگی آسان کر دی ہے۔ چند سال قبل جن ویب سائیٹس کو بنانے کے لیے کئی دن یا ہفتے درکار ہوتے تھے ایسی ویب سائیٹس اب چند گھنٹوں میں تیار کی جا سکتی ہیں۔ لیکن دوسری طرف عام گاہک بھی اس معاملے سے باخبر ہوگئے ہیں اور وہ اپنی ویب سائیٹ کی تیاری کے لیے لمبی رقمیں ادا کرنے پر تیار نظر نہیں آتے۔ وہ جانتے ہیں کہ ویب سائیٹس بنانے کے لیے ٹولز اور ٹیمپلیٹس مفت اور با آسانی دستیاب ہیں۔ اس لیے ویب سائیٹس کے حوالے سے اب ویب ڈیویلپرز کے لیے اگر کمائی کا کوئی میدان ہے تو وہ Branding ہے۔ برانڈنگ کا مطلب یہ ہے کہ کسی کمپنی یا ادارے کے تجارتی نشانات (Logo / Monogram) تیار کیا جائے، اس کی ویب سائیٹ کے لیے منفرد سانچہ (Theme) تیار کیا جائے، اور ادارے کو انٹرنیٹ پر اس طرح سے پیش کیا جائے کہ وہ اپنی الگ شناخت (Identity) قائم کر سکے۔ — مکمل تحریر ورڈپریس کی مدد سے ایک بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟

آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟

Browsers کی صورت حال ویب ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ اس لیے کہ براؤزرز نے بھی ویب اسٹینڈرڈز کو کافی حد تک اپنا لیا ہے، اور ویب ڈیویلپرز بھی ان تکنیکوں سے واقف ہوگئے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر ٹھیک طرح سے دکھائی جا سکے۔ ورنہ چند سال پہلے Browser compatibility ایک بہت بڑا مسئلہ تھی۔ کسی ویب سائیٹ یا ویب ایپلی کیشن کا کوئی فیچر ایک براؤزر میں ٹھیک کام کرتا تو دوسرے براؤزر میں خراب ہوتا۔ دوسرے براؤزر کے لیے اس فیچر کو ٹھیک کیا جاتا تو تیسرے براؤزر میں وہ خراب ہو جاتا۔ مختلف براؤزرز کے درمیان غیر مطابقت کا یہ مسئلہ بسا اوقات ویب ڈیویلپرز کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا۔ — مکمل تحریر آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟

فشنگ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

فشنگ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

فرض کریں مجھے ایک ای میل موصول ہوتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار Login ہونے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اور ساتھ یہ کہا جاتا ہے کہ درج ذیل لنک کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ بحال کریں۔ یہ پڑھ کر میں اپنے بینک اکاؤنٹ کے بارے میں فکرمند ہو جاتا ہوں اور فورً‌ا ای میل میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے بینک کی ویب سائیٹ کھولتا ہوں، جیسا کہ درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اور پھر اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے Login ہوتا ہوں جس کے نتیجے میں ایک پیغام سامنے آتا ہے کہ ’’آپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے، شکریہ!‘‘۔ یہ پیغام پڑھ کر میں سکھ کا سانس لیتا ہوں اور بینک کو دعائیں دیتا ہوں کہ اس نے میرا اکاؤنٹ بچا لیا ...... لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ — مکمل تحریر فشنگ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟

اپنے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ منظم کریں

اپنے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ منظم کریں

میرے کمپیوٹر ٹیبل پر ضرورت سے زیادہ چیزیں ہوں، یا کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پر ضرورت سے زیادہ Icons ہوں تو اس سے مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔ لیکن میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کا ڈیسک ٹاپ ہر قسم کی فائلز، فولڈرز اور شارٹ کٹس سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ ہر طرح کی چیز ڈیسک ٹاپ پر ہی ڈاؤن لوڈ یا محفوظ کرتے ہیں۔ امریکہ میں جس ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے ساتھ میں کام کرتا تھا، وہاں میرا ایک نیپالی ساتھی بھی ایسی ہی طبیعت کا مالک تھا۔ میں نے اس سے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ مجھے اس طرح سے آسانی رہتی ہے، جبکہ ہارڈ ڈسک کے مختلف فولڈرز کے اندر گھس کر چیزیں تلاش کرنا مجھے مشکل لگتا ہے۔

اگر آپ کا ڈیسک ٹاپ طرح طرح کی چیزوں سے بھرا رہتا ہے، اور بوقت ضرورت ان میں سے مطلوبہ چیز تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے تو اس کے لیے دو حل آزمائیں۔ — مکمل تحریر اپنے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ منظم کریں

ان پیج میں عربی عبارتوں پر اعراب لگائیں

ان پیج میں عربی عبارتوں پر اعراب لگائیں

ان پیج سافٹ ویئر کی بہت زیادہ مقبولیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ اردو پبلشنگ کے لیے اس جیسا کوئی دوسرا سافٹ ویئر ابھی تک نہیں بن سکا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس کے بنانے والوں نے عربی اور اردو طباعت کے بہت سے پیچیدہ مسائل حل کیے ہیں۔ ان پیج میں اعراب لگانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اعراب کو حسب ضرورت مختلف انگلش بٹنوں پر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور ان پیج میں تطویل کا نشان بھی مہیا کیا گیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی نسخ رسم الخط کے حروف کو لمبا کیا جا سکتا ہے، حروف کی یہ لمبائی اعراب واضح کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ آئیں ان پیج میں یہ سہولیات استعمال کرتے ہوئے قرآنی آیات پر اعراب لگانے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں عربی عبارتوں پر اعراب لگائیں

کورل ڈرا میں دیوار والی گھڑی بنائیں

کورل ڈرا میں دیوار والی گھڑی بنائیں

کورل ڈرا میں وال کلاک بنانے کا مقصد نئے سیکھنے والوں کو Transformation پینل سے متعارف کرانا ہے۔ اس میں بہت کام کے ٹولز ہیں جن کی مدد سے بہت سے دلچسپ قسم کے Patterns تیار کیے جا سکتے ہیں۔ میں نے ان ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ایک پراجیکٹ کے لیے ایک Compass بنایا تھا۔ اس ٹٹوریل میں دیوار پر لگائی جانے والی ایک گھڑی تیار کی جائے گی تاکہ آپ ان میں سے کچھ ٹولز کے استعمال کا طریقہ جان سکیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں دیوار والی گھڑی بنائیں

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

کسی بھی ویب پیج کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے، جبکہ HTML ایلیمنٹس کو منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً‌ ویب پیج میں پیراگراف کی لکھائی کا رنگ کیا ہو، اس کے لیے کونسا فونٹ استعمال کیا جائے، فونٹ کا سائز کیا رکھا جائے، اور ایک پیرا گراف سے دوسرے پیرا گراف کا فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، یہ سب کچھ CSS کی مدد سے طے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ویب پیج میں HTML ایلیمنٹس کی پوزیشن بھی CSS کی مدد سے سیٹ کی جاتی ہے- مثلاً‌ کونسا کالم صفحہ کے دائیں طرف، کونسا کالم درمیان میں، اور کونسا کالم صفحہ کے بائیں جانب ہونا چاہیے وغیرہ۔ — مکمل تحریر سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

ان پیج ڈاکومنٹ میں صفحہ نمبر شامل کریں

ان پیج ڈاکومنٹ میں صفحہ نمبر شامل کریں

ان پیج سافٹ ویئر میں جو چیزیں ہر صفحہ پر لانا مقصود ہوں انہیں Master page پر بنایا جاتا ہے۔ صفحہ نمبر بھی چونکہ ہر صفحہ پر موجود ہوتا ہے اس لیے اسے بھی ماسٹر پیج پر رکھا جاتا ہے۔ ان پیج میں اردو اعداد میں صفحہ نمبر لکھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ صفحہ نمبر کے ساتھ کوئی بھی عبارت مثلاً‌ مضمون کا یا کتاب کا نام بھی لکھا جا سکتا ہے۔ نیز ڈرائنگ کے ٹولز کی مدد سے لائن، باکس اور دائرہ وغیرہ بھی ماسٹر پیج پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مختصرً‌ا یہ کہ ان پیج کے ماسٹر پیج میں آپ جو کچھ بھی شامل کریں گے وہ ڈاکومنٹ کے ہر صفحہ پر موجود ہوگا۔ — مکمل تحریر ان پیج ڈاکومنٹ میں صفحہ نمبر شامل کریں