ونڈوز کی ٹاسک بار پر شارٹ کٹس مینیو بنائیں
ونڈوز میں ہمارے شارٹ کٹس مختلف جگہوں پر بکھرے ہوتے ہیں، جس کی وجہ عموماً جگہ بچانا ہوتا ہے۔ کچھ شارٹ کٹس ہم ونڈوز کی ٹاسک بار پر رکھتے ہیں اور کچھ ڈیسک ٹاپ پر، جبکہ حالیہ کھولے گئے پروگرامز کے لیے ہم ونڈوز کا اسٹارٹ مینیو استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر ہمارا کام اس طریقے سے چلتا رہتا ہے، لیکن بعض صارفین ایسے ہوتے ہیں جن کے ڈیسک ٹاپ پر بے شمار شارٹ کٹس موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ بہت ضروری ہوتے ہیں، کچھ کم ضروری اور کچھ شارٹ کٹس غیر ضروری۔ ونڈوز میں ٹاسک بار پر شارٹ کٹس پر مشتمل مینیو بنانے کی سہولت دی گئی ہے جو ایسے صارفین کو بہت فائدہ دے سکتی ہے۔ ٹاسک بار پر ایک یا دو ایسے مینیوز بنا کر ڈیسک ٹاپ کا بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ڈیسک ٹاپ نہ صرف صاف ستھرا نظر آئے گا بلکہ اس پر موجود دیگر آئی کانز میں سے مطلوبہ آئی کان تلاش کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔ — مکمل تحریر ونڈوز کی ٹاسک بار پر شارٹ کٹس مینیو بنائیں
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:51
پی ایچ پی میں کیلنڈر بنائیں
اگر ہمارا مقصد یہ ہے کہ PHP کی مدد سے کسی بھی مہینے کی تاریخیں پرنٹ کی جائیں، تو ایک loop استعمال کرتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ اس مہینے کے دنوں کی جو تعداد ہے، یہ لوپ اتنے ہی چکر کاٹے گا، اور ہر چکر میں ایک دن کی ویلیو بڑھا کر پرنٹ کر دی جائے گی۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مکمل مہینے کی تاریخیں ایک کیلنڈر کی شکل میں پرنٹ ہوں۔ یعنی ٹیبل کی پہلی سطر میں ہفتے کے دنوں کے نام موجود ہوں، اور ان کے نیچے مہینے کے تمام دنوں کی تاریخیں ہفتہ وار درج ہوں۔ پھر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ موجودہ مہینے کی ویلیوز نمایاں ہوں، جبکہ پچھلے اور اگلے مہینے کی ویلیوز ہلکے رنگوں میں ہوں۔ اس کے علاوہ ہم اتوار اور جمعہ کے دنوں کی تاریخیں مختلف رنگوں میں دکھانا چاہتے ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں کیلنڈر بنائیں
Modified: Tue, 02/13/2018 - 21:15
آپ کی ویب سائیٹ کہیں سست رفتار تو نہیں؟
اگر آپ ویب ڈیویلپر ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی ڈیویلپ کی ہوئی ویب سائیٹ کے ویب پیجز ڈاؤن لوڈ ہونے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کے صارفین سست رفتار ویب سائیٹس پر ٹھہرنا پسند نہیں کرتے، اگر ویب سائیٹ کے صفحات اتنے وقت میں لوڈ نہیں ہو رہے جس کی صارف توقع کر رہا ہے تو وہ اس کے متبادل کوئی دوسری ویب سائیٹ تلاش کرے گا۔ یوں ویب سائیٹ کی یہ سست رفتاری صارفین کو مد مقابل بزنس کی ویب سائیٹ پر بھیج دے گی۔
اس ٹٹوریل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں آپ کی ویب سائیٹ کی رفتار ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کن ممالک میں اس ویب سائیٹ کے ویب پیجز تیز رفتاری سے ڈاؤن لوڈ ہوتے ہیں اور کن ممالک میں سست رفتاری سے۔ — مکمل تحریر آپ کی ویب سائیٹ کہیں سست رفتار تو نہیں؟
Modified: Mon, 04/30/2018 - 19:15
ان پیج میں بلٹس اور نمبرز والی فہرست بنائیں
میرے پاس Inpage 2000 ہے اور میرے خیال میں اس وقت بھی ان پیج کا یہی ورژن زیادہ تر لوگوں کے زیر استعمال ہے۔ ان پیج کے تمام مینیوز بار بار دیکھنے کے باوجود مجھے کہیں بھی Bullets and Numbering والا آپشن نظر نہیں آیا جو کہ ورڈ پراسیسنگ کے ہر سافٹ ویئر میں موجود ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے Indentation استعمال کرتے ہوئے ایسی فہرست تیار کی ہے جس کے لیے بلٹس یا نمبرز خود مہیا کرنا پڑتے ہیں۔ لیکن عبارت کے دائیں طرف موجود فاصلے کی وجہ سے یہ فہرست دیکھنے میں ویسے ہی نظر آتی ہے جیسا کہ اس کے لیے بلٹس اینڈ نمبرنگ والا آپشن استعمال کیا گیا ہو۔ — مکمل تحریر ان پیج میں بلٹس اور نمبرز والی فہرست بنائیں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 07:46
ان پیج میں سند تیار کریں
دینی اداروں میں طلبہ و طالبات کو امتحانات میں کامیابی کے نتیجے میں جو اسناد دی جاتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔ خطاط حضرات نے بڑی مہارت سے مختلف عربی رسم الخط استعمال کرتے ہوئے ان سندوں کے عنوانات اور عبارتیں لکھی ہوتی ہیں۔ خاص طور پر عنوانات کے خم دار جسامت کے حامل الفاظ دیکھنے میں بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں ایسے خطاط حضرات کی تعداد کچھ زیادہ نہیں ہے کہ وہ تمام اداروں کی ضروریات پوری کر سکیں۔ لیکن خوش قسمتی سے خطاطی کے بہت سے رسم الخط کمپیوٹر فونٹس کی شکل میں سامنے آچکے ہیں۔ چنانچہ اس ٹٹوریل کا مقصد یہ ہے کہ وہ ادارے جنہیں ایسے عرق ریز خطاط کی خدمات میسر نہیں ہیں، کم از کم وہ اپنی ضرورت پوری کر سکیں۔ اس ٹٹوریل میں Inpage استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ لیکن با مقصد سند تیار کی گئی ہے۔ — مکمل تحریر ان پیج میں سند تیار کریں
Modified: Tue, 02/13/2018 - 11:49
بڑے پیمانے کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں
Drupal ایک عام بلاگ سے لے کر ایک حکومتی ادارے تک کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے موزوں ہے۔ ڈروپل کی مدد سے بنائی جانے والی ویب سائیٹس میں وائٹ ہاؤس، جیارجیا اسٹیٹ گورنمنٹ اور ٹویوٹا برطانیہ کے علاوہ بہت سے بڑے اداروں اور کمپنیوں کی ویب سائیٹس شامل ہیں۔ ماہر ڈیویلپرز نے ڈروپل کے لیے بہت سے Modules بھی تیار کیے ہیں جو اس کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن ڈروپل کے اصل پیکیج میں چند ایسے ماجولز شامل ہیں جو بڑے پیمانے کی ایک ویب سائیٹ بنانے کے لیے کافی ہیں، مثلاً : — مکمل تحریر بڑے پیمانے کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں
Modified: Wed, 01/28/2015 - 17:14
ان پیج میں اردو عبارت گولائی میں لکھیں
ان پیج ۲۰۰۰ میں عبارت گولائی میں لکھنے کا براہ راست آپشن مجھے کہیں نظر نہیں آیا۔ لیکن ٹیکسٹ باکس ٹول استعمال کرتے ہوئے ان پیج میں عبارت گولائی میں لکھی جا سکتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے رہنمائی کے لیے ایک گول دائرہ بنائیں۔ پھر عبارت میں جتنے الفاظ ہوں اتنی ہی تعداد میں ٹیکسٹ باکسز بنائیں۔ پھر ہر باکس میں عبارت کا ایک ایک لفظ لکھیں۔ ان تمام ٹیکسٹ باکسز کو دائرے کے گرد گولائی کے انداز میں رکھ دیں۔ آخر میں ہر ٹیکسٹ باکس کا زاویہ اس طرح سے تبدیل کریں کہ تمام ٹیکسٹ باکسز مل کر گولائی میں لکھی ہوئی عبارت کی شکل اختیار کر لیں۔ آئیں یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں اردو عبارت گولائی میں لکھیں
Modified: Tue, 02/13/2018 - 11:42
کورل ڈرا میں عکس بنائیں
کورل ڈرا میں چیزوں کا عکس بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ٹرانسپیرنسی ٹول کی مدد سے ایک تصویر کا عکس بنایا گیا ہے۔ عکس بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ تصویر کی ایک نقل بنائیں، پھر اس نقل کو الٹا کر کے اصل تصویر کے نیچے لے آئیں۔ اس کے بعد اس نقل تصویر کی ایک سائیڈ ٹرانسپیرنسی ٹول کی مدد سے ٹرانسپیرنٹ کر دیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ الٹی تصویر اصل تصویر کے عکس کے طور پر نظر آنے لگے گی۔ آئیں اسکرین شاٹس کی مدد سے عکس بنانے کا یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں عکس بنائیں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:09
ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟
ایسا سافٹ ویئر جو ویب براؤزر پر چلتا ہے اسے ویب ایپلی کیشن کہتے ہیں۔ چونکہ براؤزر تقریباً ہر قسم کے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیب اور سمارٹ فون وغیرہ) پر موجود ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح براؤزر ہر پلیٹ فارم (ونڈوز، میک اور لینکس وغیرہ) پر دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب آپریٹنگ سسٹمز پر چلائی جا سکتی ہے۔ اگر ویب ایپلی کیشن کو چلانے کیلئے درکار ویب سرور، پروگرامنگ اور ڈیٹابیس کے سافٹ ویئرز مقامی کمپیوٹر پر انسٹال کر لیے جائیں تو ویب ایپلی کیشن کو بطور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن بھی چلایا جا سکتا ہے، یعنی پھر اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس ٹٹوریل میں انفوگرافک کی مدد سے ویب ایپلی کیشن کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ویب ایپلی کیشن کے کام کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔ — مکمل تحریر ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟
Modified: Sat, 05/12/2018 - 12:23
پی ایچ پی کی مدد سے رنگ دار سطروں پر مشتمل ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنائیں
ہماری زندگیوں میں رنگوں کی بہت اہمیت ہے۔ رنگ نہ صرف چیزوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ چیزوں کے درمیان فرق کرنے میں اضافی مدد دیتے ہیں۔ بچپن میں جب ہم مسجد میں پڑھا کرتے تھے، ہمارے قاری صاحب نے اپنے پاس مختلف رنگوں کے مارکر رکھے ہوتے تھے۔ ان کے ساتھ وہ ہمیں قرآن کریم پر نشان لگا کر دیتے تھے کہ یہاں غنہ کرنا ہے، یہاں اخفا کرنا ہے، یہاں ترقیق کرنی ہے، اور یہاں تفخیم کرنی ہے وغیرہ۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ہم سبق یاد کرتے وقت قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتے تھے۔ دنیا بھر میں بچوں کی کتابوں سے لے کر ٹریفک لائٹس تک رنگ استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ دیکھنے والے چیزوں یا صورت حال کو بہتر طریقے سے پہچان سکیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے رنگ دار سطروں پر مشتمل ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنائیں
Modified: Sat, 05/12/2018 - 12:27
- پچھلا صفحہ
- 12 of 20
- اگلا صفحہ









