ان پیج کی عبارت یونیکوڈ میں تبدیل کریں
Unicode وہ اسٹینڈرڈ ہے جس کے تحت کمپیوٹر پر دنیا کی بہت سی زبانیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز یونی کوڈ کی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ اس سہولت کی مدد سے کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز میں اردو زبان بھی لکھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن Inpage کا جو ورژن میرے پاس ہے اس کے فونٹس یونیکوڈ نہیں ہیں، اس لیے اس کی عبارت براہ راست کاپی کر کے ای میل یا بلاگ وغیرہ میں پیسٹ نہیں کی جا سکتی۔ اس ٹٹوریل میں ان پیج کی عبارت یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ویب سائیٹ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کی گئی ہے جو چند سال قبل میں نے کسی ویب سائیٹ سے حاصل کی تھی، اس کی مدد سے آپ یونی کوڈ کی عبارت تبدیل کر کے ان پیج میں استعمال کر سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج کی عبارت یونیکوڈ میں تبدیل کریں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 14:37
فونٹس کے سیمبلز استعمال کریں
Symbols یعنی مختلف علامات اور نشانات، دیکھنے والے کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیمبلز نہ صرف لکھائی کی بہ نسبت کم جگہ لیتے ہیں بلکہ کم وقت میں وہ تصور واضح کر دیتے ہیں جس کے لیے لکھائی کے بہت سے الفاظ درکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے ٹریفک سائنز سے لے کر سافٹ ویئر ٹول بارز تک ایسے سیمبلز استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے والا فورًا سمجھ جاتا ہے کہ فلاں علامت کا مقصد کیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ اور گرافک ڈیزائن میں اکثر سیمبلز اور ڈنگ بیٹس وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے فونٹس دستیاب ہیں جو مختلف علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یعنی جب ایسا فونٹ منتخب کیا جاتا ہے تو کی بورڈ پر کوئی بھی حرف، ہندسہ یا نشان ٹائپ کرنے پر ایک مختلف سیمبل ظاہر ہوتا ہے۔ — مکمل تحریر فونٹس کے سیمبلز استعمال کریں
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:41
ویب پیج کا منتخب حصہ پرنٹ کریں
بسا اوقات کسی ویب پیج کے مخصوص حصے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے لیے مکمل ویب پیج پرنٹ کرنا صفحات اور سیاہی کا ضیاع ہوتا ہے۔ میں کافی عرصہ تک ونڈوز کے Print ڈائیلاگ باکس کے اس فیچر سے بے خبر رہا جس کی مدد سے کسی بھی ڈاکومنٹ کا سلیکٹ کیا ہوا حصہ پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ یا تو میں اشتہارات اور تصاویر سمیت مکمل ویب پیج پرنٹ کر لیتا، اور یا پھر مطلوبہ حصہ سلیکٹ کر کے ورڈ پراسیسر میں پیسٹ کرتا، اور پھر وہاں سے پرنٹ کرتا۔ چنانچہ یہ مختصر ٹٹوریل میری طرح کے ایسے افراد کے لیے ہے جو ان آپشنز پر توجہ نہیں دیتے جو روزانہ ان کی نظروں کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ — مکمل تحریر ویب پیج کا منتخب حصہ پرنٹ کریں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 14:23
مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں
گزشتہ دس پندرہ سالوں میں میری والدہ کے متعدد سرجیکل آپریشنز ہوئے ہیں۔ پچھلے سال جب ان کے پتے کا آپریشن ہوا تو گھر کے دیگر افراد کی طرح میں نے بھی اپنی باری کے تحت ہسپتال میں ان کے ساتھ وقت گزارا۔ جس ہسپتال میں وہ زیر علاج تھیں ان کا انتظام مناسب اور قابل قبول تھا لیکن ہسپتال کا نظم کمپیوٹرائزڈ نہیں تھا اور مریضوں کے تمام ریکارڈز روایتی طریقے سے رجسٹروں پر درج کیے جا رہے تھے۔ یہ دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ اگر مریض کے علاج کی تمام سرگرمیاں کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں تو اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر کو مریض کی ہسٹری رپورٹ مل جائے کہ مریض کو اس سے پہلے کونسے طبی مسائل پیش آئے، ان مسائل کی تشخیص کے لیے کونسے چیک اپس اور ٹیسٹس کیے گئے، علاج کے دوران کونسی پیچیدگیاں پیش آئیں، اور بالآخر مریض کا وہ طبی مسئلہ کیسے حل کیا گیا۔ ڈاکٹر کے لیے مریض کی یہ میڈیکل ہسٹری رپورٹ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ — مکمل تحریر مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں
Modified: Tue, 04/24/2018 - 06:02
ان پیج میں اخباری سرخی بنائیں
اخبارات میں سرخیوں کے الفاظ کی ترتیب خاص طور پر سیٹ کی جاتی ہے تاکہ کم جگہ پر زیادہ الفاظ کھپائے جا سکیں۔ الفاظ کا آپس میں فاصلہ بہت کم ہوتا ہے، اور حروف کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح سیٹ کیا جاتا ہے کہ کوئی جگہ خالی نہ رہے۔ اخبارات کی بہت سی چھوٹی سرخیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی عبارت پر آؤٹ لائن کا ایفیکٹ نہیں لگایا جاتا، بلکہ انہیں صرف ریورس کرنے پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔ یعنی سیاہ یا سرمئی بیک گراؤنڈ پر سفید الفاظ لکھے جاتے ہیں۔
Inpage میں ایسی اخباری سرخیاں بنانے کی سہولت موجود ہے۔ ان پیج میں اخباری سرخی کی طرح عبارت کی ترتیب بھی سیٹ کی جا سکتی ہے، اور عبارت کے الفاظ کو ریورس میں بھی دکھایا جا سکتا ہے۔ آئیں ان پیج میں اخباری سرخی کی تیاری کا یہ عمل دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر ان پیج میں اخباری سرخی بنائیں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 12:12
گمپ میں مصروف سرگرمی کی جف اینیمیشن بنائیں
اب ملٹی میڈیا کے حوالے سے ویب نے بہت ترقی کر لی ہے اس لیے GIF اینی میشنز کا استعمال کہیں کہیں نظر آتا ہے۔ ویب ایپلی کیشنز میں آپ اکثر چھوٹا سا گھومتا ہوا دائرہ دیکھتے ہیں۔ گھومتے ہوئے دائرے کی یہ اینی میشن تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ کسی بٹن یا لنک پر کلک کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کی دی گئی ہدایت پر کام جاری ہے، نتیجے کا انتظار کریں۔
اینی میشن کیسے بنائی جاتی ہے؟ اس کا طریقہ واضح کرنے کے لیے اس ٹٹوریل میں ایک سادہ سی اینی میشن بنائی گئی ہے۔ اینی میشن دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھاتی ہے، جس سے دیکھنے والے کے لیے یہ ایک ویڈیو کا تاثر پیدا کرتی ہے۔ اینی میشن کی ہر تصویر کے لیے آپ اپنی مرضی کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ یعنی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ جب یہ اینی میشن چلے تو اس میں موجود کونسی تصویر اسکرین پر کتنی دیر نظر آنی چاہیے۔ آئیں اینی میشن بنانے کا یہ عمل دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر گمپ میں مصروف سرگرمی کی جف اینیمیشن بنائیں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 12:08
ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں
اس ٹٹوریل میں ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کا بنیادی طریقہ بتایا گیا ہے جس میں یہ مراحل شامل ہیں۔ (1) ویب سرور سافٹ ویئر Apache انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ سے آنے والی درخواستیں وصول کر کے ان کے بدلے میں ویب پیجز اور فائلز مہیا کرتا ہے۔ (2) انٹرنیٹ کنکشن کے لیے راؤٹر/موڈیم استعمال نہیں کیا گیا بلکہ وائرلیس براڈبینڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کمپیوٹر کو راؤٹر کے پرائیویٹ IP کی بجائے ISP کا پبلک IP ایڈریس مل سکے۔ (3) انٹرنیٹ کی طرف سے آنے والی HTTP درخواستوں کو اجازت دینے کے لیے ونڈوز کی فائروال میں پورٹ 80 کھولی گئی ہے۔ (4) ہوسٹ کی گئی ویب سائیٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک پراکسی ویب سائیٹ پر کمپیوٹر کا IP ایڈریس مہیا کیا گیا ہے، جس نے دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ویب سائیٹ براؤزر میں دکھا دی ہے۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں
Modified: Mon, 07/16/2018 - 13:18
انٹرنیٹ کے ساتھ کونسی ڈیوائسز منسلک ہیں؟
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ساڑھے تین ارب لوگ ایسے ہیں جنہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے، انٹرنیٹ سے منسلک ڈیوائسز کی تعداد بارہ ارب کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے اور یہ اندازہ پیش کیا جا رہا ہے کہ 2021ء تک انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی ڈیوائسز کی تعداد اکیس ارب ہوجائے گی۔ تکنیکی طور پر کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ ایسی ڈیوائسز کو انٹرنیٹ کے ساتھ بذریعہ تار منسلک کیا جائے مثلاً ڈائل اپ، ڈی ایس ایل، کیبل اور لوکل ایریا نیٹ ورک وغیرہ استعمال کرتے ہوئے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں بغیر تار یعنی وائرلیس کنکشن مثلاً وائی فائی اور سیلولر سروس کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ کیا جائے۔ — مکمل تحریر انٹرنیٹ کے ساتھ کونسی ڈیوائسز منسلک ہیں؟
Modified: Mon, 02/26/2018 - 19:52
تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ
آئی ٹی نامہ بلاگ پر موبائل ٹیکنالوجیز کے حوالہ سے ایک مفید تحریر شائع کی گئی ہے جس کے تحت محمد زھیر چوہان نے مختصر لیکن جامع انداز میں تمام ضروری معلومات ذکر کر دی ہیں۔ عام طور پر ٹیکنالوجیز کے ورژنز کے لیے جو نمبر منتخب کیے جاتے ہیں ان سے عام صارفین یہ اندازہ نہیں کر سکتے کہ پرانی ٹیکنالوجی سے نئی ٹیکنالوجی کتنی بہتر ہے۔ اسی موبائل ٹیکنالوجی سے اندازہ کرلیں کہ 3G ٹیکنالوجی اگر 2,000kbps ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت رکھتی ہے تو 4G ٹیکنالوجی 100,000kbps ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ صرف 3G اور 4G کے ورژن نمبروں سے اس فرق کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ — مکمل تحریر تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ
Modified: Mon, 02/26/2018 - 19:53
کورل ڈرا میں سایہ بنائیں
کسی بھی آبجیکٹ کا سایہ نہ صرف اسے خوبصورت بناتا ہے بلکہ اسے دوسرے آبجیکٹس سے ممتاز کر کے بھی دکھاتا ہے۔ کورل ڈرا میں اس ایفیکٹ کے لیے ہینڈلز کی جو سہولت مہیا کی گئی ہے ان کی مدد سے اس ایفیکٹ کو بہت آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اوپر پراپرٹی بار پر موجود مختلف آپشنز کی مدد سے سائے کا پھیلاؤ مقرر کیا جا سکتا ہے، سائے کو ہلکا یا گہرا کیا جا سکتا ہے، سائے کے لیے حسب منشا رنگ منتخب کیا جا سکتا ہے، سائے کے کناروں کا اسٹائل مقرر کیا جا سکتا ہے، اور آبجیکٹ سے سائے کا فاصلہ اور سمت بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔
اس ٹٹوریل میں کورل ڈرا کے اندر ان پیج کی لکھائی استعمال کی گئی ہے۔ ان پیج کے Zakharif فونٹ میں خطاطی کے بہت سے ایسے نمونے موجود ہیں جنہیں حسب ضرورت مختلف دستاویزات اور ڈیزائنز وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئیں کورل ڈرا میں سایہ بنانے کا عمل دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر کورل ڈرا میں سایہ بنائیں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:05
- پچھلا صفحہ
- 11 of 20
- اگلا صفحہ









