ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ کمپیوٹر کے ماہرین مثلاً گرافک ڈیزائنرز اور کمپوزرز وغیرہ کی بورڈ شارٹ کٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ عام صارفین ماؤس کے زیادہ استعمال میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ ماؤس کی مدد سے کیا گیا کام کچھ زیادہ وقت لیتا ہے، مثلاً اگر کوئی ڈائیلاگ باکس سامنے لانا مقصود ہو تو اس کے لیے پہلے ایک مینیو پر کلک کر کے اسے کھولنا پڑتا ہے، اور پھر اس مینیو کے اندر موجود آپشن پر کلک کر کے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس کھولا جاتا ہے۔ جبکہ کی بورڈ شارٹ کٹ کی مدد سے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس براہ راست کھولا جا سکتا ہے۔ خیال یہ ہے کہ عام صارف کے لیے تو ماؤس کا استعمال ہی زیادہ بہتر رہتا ہے، لیکن پیشہ ور صارف کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس کا بکثرت استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اگر کوئی پروفیشنل کی بورڈ شارٹ کٹس کی بجائے ماؤس کو ترجیح دینے لگ جائے تو وہ سات گھنٹے کا کام آٹھ گھنٹے میں کرے گا۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک مہینے کے عرصے میں ایک پیشہ ور شخص کے کتنے گھنٹے ضائع ہو سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:14
پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں
آپ جانتے ہوں گے کہ Parsing کامطلب کسی چیز کے حصے بخرے کر کے ان حصوں کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے۔ پارسنگ کمپیوٹر پروگرامنگ کا ایک اہم موضوع ہے جس کے تحت ڈیٹا پراسیسنگ کے مختلف کام سر انجام دیے جاتے ہیں۔ پارسنگ کا مقصد پروگرامنگ کے ذریعے وہ ڈیٹا حاصل کرنا ہے جو کسی ٹیکسٹ فائل (ویب پیج وغیرہ) میں موجود ہے اور اسے ہم نئے سرے سے ٹائپ نہیں کرنا چاہتے۔ اس تحریر میں پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ پارسنگ کے ذریعے کسی بھی ویب پیج کے کونسے حصے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پھر اس کا مقصد ذکر کیا جائے گا کہ آخر پارسنگ کیوں کی جاتی ہے۔ اس کے بعد مختصرً ا یہ بتایا جائے گا کہ پروگرامنگ لینگویجز میں پارسنگ کیسے جاتی ہے۔ اور پھر آخر میں PHP کوڈ کی مثالوں کے ذریعے پارسنگ کا عمل واضح کیا جائے گا۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں
Modified: Tue, 02/13/2018 - 19:14
کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینیمیشن کے فریمز بنائیں
کسی بھی اینی میشن کی جان اس کے فریمز میں ہوتی ہے۔ اگر اینی میشن کے فریمز کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اچھے طریقے سے بنائی گئی ہوں اور مطلوبہ مقصد واضح کر رہی ہوں تو پھر یہ اینی میشن مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اینی میشن کا کام دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھانا ہوتا ہے، جس سے دیکھنے والے کی نظر میں ایک ویڈیو کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم corelDRAW میں چاند ستارہ اینی میشن کے لیے امیجز تیار کریں گے۔ یہ امیجز اینی میشن کے فریمز کے طور پر استعمال ہو سکیں گی۔ ہر امیج میں چاند تو ساکت ہوگا، لیکن ستارہ چاند کی اندرونی طرف دائیں سے بائیں، اور بائیں سے دائیں گھومتا رہے گا۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینیمیشن کے فریمز بنائیں
Modified: Wed, 02/14/2018 - 13:05
ونڈوز میں نیا اردو کی بورڈ شامل کریں
عام طور پر اردو کمپوزنگ سیکھنے کے خواہشمند افراد کو کسی اردو سافٹ ویئر پر ٹائپنگ سکھائی جاتی ہے، جیسا کہ میں نے ۱۹۹۴ء میں شاہکار اردو پبلشنگ سسٹم پر ٹائپنگ سیکھی تھی۔ یہ سافٹ ویئر DOS آپریٹنگ سسٹم پر چلتا تھا جس میں فارمیٹنگ کے لیے ٹیگز استعمال کیے جاتے تھے۔ خوش قسمتی سے میرے استاد نے کی بورڈ کے بٹنوں پر اردو حروف کی جو سیٹنگ کی ہوئی تھی، وہ Phonetic تھی۔ یعنی a سے الف، s سے سین، d سے دال، f سے فا وغیرہ۔ بعد میں ونڈوز پر بھی یونی کوڈ ٹیکنالوجی کے تحت اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے ونڈوز پر چلنے والے پروگرامز مثلاً ورڈ، ایکسل اور براؤزر وغیرہ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ جب میں نے پہلی مرتبہ ونڈوز ایکس پی پر اردو کی بورڈ فعال کیا تو پتہ چلا کہ اس کے بٹنوں پر اردو حروف کی ترتیب بلحاظ آواز نہیں ہے۔ مثلاً اس کی بورڈ لے آؤٹ پر a سے میم، s سے واؤ، اور d سے را وغیرہ ٹائپ ہوتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز میں نیا اردو کی بورڈ شامل کریں
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:58
ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں
اس بارے میں ریسرچ ہوتی ہے اور رپورٹس شائع ہوتی ہیں کہ انٹرنیٹ کے صارفین کے صبر کا پیمانہ دن بدن محدود ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اگر کسی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں توقع سے زیادہ وقت لینے لگ جائیں تو صارفین کوئی متبادل ویب سائیٹ تلاش کرتے ہیں۔ چنانچہ بڑی کمپنیاں اپنی ویب سائیٹس تیار کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھتی ہیں کہ کیا ان کی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں ان کے مد مقابل کمپنی کی ویب سائیٹ کے صفحات سے زیادہ وقت تو نہیں لے رہے۔ اگر ایسا ہو رہا ہو تو پھر وہ اس کا حل تلاش کرتے ہیں۔ ویب سرورز کے لیے بہتر سے بہتر ہارڈ ویئرز منتخب کیے جاتے ہیں، تیز سے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشنز حاصل کیے جاتے ہیں، اور ویب سائیٹ کے صفحات کو ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ صارفین تیز رفتاری کے ساتھ ویب سائیٹ کے صفحات وزٹ کر سکیں۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں
Modified: Mon, 04/30/2018 - 19:13
ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس
انٹرنیٹ پر جب Web کا آغاز ہوا تو ابتداء میں ویب پیج کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے HTML کے table ایلی منٹ کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔ یعنی اگر ویب پیج میں تین کالم درکار ہوتے تو اس مقصد کے لیے تین کالموں پر مشتمل ٹیبل بنایا جاتا۔ لیکن ٹیبل ایلی منٹ کی مدد سے بنائے گئے ڈیزائن کا نقصان یہ تھا کہ اسے آزادانہ طریقے سے CSS کی مدد سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ایسا ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ویب پیج کا کوڈ تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے Table-less ڈیزائن کا تصور متعارف کرایا گیا جس کے تحت ویب پیج کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے div ایلی منٹ کا بکثرت استعمال کیا جانے لگا۔ div ایلی منٹس کو CSS کی مدد سے ویب پیج کے مختلف کالمز اور سیکشنز کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ — مکمل تحریر ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس
Modified: Wed, 05/09/2018 - 10:59
کورل ڈرا میں کوئی بھی لوگو نئے سرے سے بنائیں
اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، زیادہ تر نئے Logos کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے بنائے جاتے ہیں۔ آج سے پندرہ سال پہلے صورتحال مختلف تھی۔ اگر کسی کمپنی یا ادارے کا لوگو اس کی ویب سائیٹ یا ڈاکومنٹس پر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی تو اس کے لیے یا تو اس لوگو کو بڑی صفائی کے ساتھ اسکین کرنا پڑتا، یا پھر گرافک ڈیزائن سافٹ ویئر میں نئے سرے سے بنانا پڑتا۔ میں نے بھی اس زمانے میں CorelDRAW کی مدد سے چند لوگوز نئے سرے سے ڈیزائن کیے۔ کورل ڈرا میں ڈرائنگ کے جو فیچرز مہیا کیے گئے ہیں، وہ اس کام کو بہت ہی سہل بنا دیتے ہیں۔ آئیں کورل ڈرا میں Apple کمپنی کا لوگو بنا کر دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں کوئی بھی لوگو نئے سرے سے بنائیں
Modified: Sat, 01/17/2015 - 20:02
ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر استعمال کریں
ویب پروگرامنگ کے دوران بعض دفعہ ڈیٹابیس کے ریکارڈز دکھانے کے لیے HTML ٹیبل تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ ٹیبل اگر چھوٹے سائز کا ہو تو جلدی سے اس کا کوڈ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بڑے سائز کا ٹیبل ہو تو پھر ہاتھ سے اس کا کوڈ لکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔ میرے کمپیوٹر پر چونکہ ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود نہیں ہے جو گرافیکل یوزر انٹرفیس کی مدد سے ویب پیج بنانے میں مدد دیتا ہو، اس لیے میں اس مقصد کے لیے ckeditor.com پر موجود Demo استعمال کر لیتا ہوں۔ CK Editor دراصل ایک پلگ ان ہے جسے آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں شامل کر کے صارفین کو WYSIWYG کی صورت میں ویب پیج بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر استعمال کریں
Modified: Wed, 01/28/2015 - 09:09
ایچ ٹی ایم ایل فائیو میں متعارف کرائے گئے نئے ایلی منٹس
HTML5 ویب پیجز بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی HTML لینگویج کا نیا معیار ہے۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے آغاز سے لے کر اب تک HTML مارک اپ لینگویج کے متعدد ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں حالات کی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔ اس ٹٹوریل میں حالیہ ورژن HTML5 میں نئے شامل کیے جانے والے ایلیمنٹس، اور پرانے ختم کیے جانے والے ایلیمنٹس کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فہرست اور اس کی زیادہ تر وضاحت W3Schools کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے، جبکہ ایلیمنٹس کی نوعیت کے اعتبار سے ان کی ترتیب بدلی گئی ہے۔ آئیں یہ ایلیمنٹس اور ان کا مختصر تعارف دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ایچ ٹی ایم ایل فائیو میں متعارف کرائے گئے نئے ایلی منٹس
Modified: Wed, 05/09/2018 - 11:17
ونڈوز کی صفائی کے لیے سی کلینر استعمال کریں
CCleaner ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی صفائی کے لیے ایک مفید پروگرام ہے جس پر ماہرین و صارفین دونوں اعتماد کرتے ہیں۔ ونڈوز میں رجسٹری وہ جگہ ہے جہاں پر انسٹال شدہ تمام پروگرامز کی سیٹنگز محفوظ ہوتی ہیں۔ جب ونڈوز پر انسٹال کیے گئے مختلف پروگرامز ضرورت پوری ہونے پر ختم کیے جاتے ہیں تو ان کی سیٹنگز کی غیر ضروری ویلیوز ونڈوز کی رجسٹری میں رہ جاتی ہیں۔ سی کلینر ان ویلیوز کو با آسانی ختم کر دیتا ہے۔ اسی طرح بہت سے پروگرامز مثلاً براؤزرز وغیرہ اپنے کام کی آسانی کے لیے عارضی فائلیں بناتے ہیں جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ڈسک پر کافی تعداد میں جمع ہو جاتی ہیں۔ان میں سے بہت سی فائلیں غیر ضروری ہوتی ہیں جو استعمال میں نہیں آتیں، سی کلینر ایسی فائلوں کو با آسانی ختم کر دیتا ہے۔ آئیں مختصرًا سی کلینر کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز کی صفائی کے لیے سی کلینر استعمال کریں
Modified: Sat, 05/02/2015 - 09:25
- پچھلا صفحہ
- 10 of 20
- اگلا صفحہ









