پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ایک بنیادی ڈیٹابیس بنائیں

پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ایک بنیادی مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنائیں

دنیا میں کم ایسے سافٹ ویئرز ہوں گے جو کسی نہ کسی نوعیت کی ڈیٹابیس نہ استعمال کرتے ہوں۔ بیشتر سافٹ ویئرز کے پراجیکٹس میں پروگرامنگ لینگویج اور ڈیٹابیس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کوئی بھی ڈیٹابیس اس لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ اس میں مختلف قسموں کا ڈیٹا محفوظ کیا جا سکے، اور پھر ضرورت پڑنے پر یہ ڈیٹا مختلف شکلوں میں حاصل کیا جا سکے۔ MySQL شاید دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس ہے، اور غالباً‌ اس کا سب سے زیادہ استعمال ویب ایپلی کیشنز کے لیے ہوتا ہے۔ MySQL ڈیٹابیس ایسی ایپلی کیشن کے لیے بھی موزوں ہے جسے کسی کمپنی کے صرف دس پندرہ ملازمین استعمال کرتے ہوں، اور ایسی ایپلی کیشن کے لیے بھی جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہوں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی مائی ایڈمن کی مدد سے ایک بنیادی ڈیٹابیس بنائیں

مائی ایس کیو ایل کی معروف ڈیٹا ٹائپس اور ان کا استعمال

ڈیٹابیس ٹیبل ڈیزائن کرتے وقت ایک مشکل مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ کونسی فیلڈ کے لیے کونسی ڈیٹا ٹائپ استعمال کی جائے۔ یہ کام بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہوتا ہے، اس لیے کہ جب ڈیٹابیس استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اس میں کئی ہزار یا کئی لاکھ ریکارڈز جمع ہو جاتے ہیں تو پھر کسی بھی فیلڈ کی ڈیٹا ٹائپ کو تبدیل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں MySQL کی عام استعمال ہونے والی ڈیٹا ٹائپس کی بنیادی معلومات مہیا کی گئی ہیں تاکہ نئے سیکھنے والوں کے لیے انہیں سمجھنا اور ان کا استعمال کرنا آسان ہو جائے۔ نیز ڈیٹابیس کا ٹیبل بناتے وقت اس کی فیلڈز کیسے ڈیفائن کی جاتی ہیں، یہ دکھانے کے لیے phpMyAdmin ایپلی کیشن کے مختصر اسکرین شاٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ — مکمل تحریر مائی ایس کیو ایل کی معروف ڈیٹا ٹائپس اور ان کا استعمال

پی ایچ پی کی مدد سے شماریات کا ڈیٹا اکٹھا کریں

پی ایچ پی کی مدد سے شماریات کا ڈیٹا اکٹھا کریں

اس تحریر کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ PHP کی مدد سے کوئی ویب سائیٹ یا پھر ویب ایپلی کیشن تیار کر رہے ہیں تو اس میں یہ صلاحیت بھی شامل کردیں کہ وہ ضروری حد تک شماریات اکٹھی کر سکے۔ یعنی یہ معلوم کر سکے کہ یہ ویب سائیٹ کس تعداد میں وزٹ کی جا رہی ہے، کن اوقات میں اس کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے، اس کے کونسے صفحات زیادہ دیکھے جا رہے ہیں، اور اسے کونسے براؤزرز، آپریٹنگ سسٹمز اور ڈیوائسز پر وزٹ کیا جا رہا ہے وغیرہ۔ اس ٹٹوریل کا مقصد Stats کی باقاعدہ ایپلی کیشن بنانا نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ PHP کے سرور ویری ایبلز میں جو معلومات موجود ہوتی ہیں ان کی مدد سے ہم اپنی ویب سائیٹ یا ویب ایپلی کیشن کے لیے شماریات کا ڈیٹا کیسے اکٹھا کر سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے شماریات کا ڈیٹا اکٹھا کریں

ویب سائیٹ کی شماریات کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جائے؟

ویب سائیٹ کی شماریات کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جائے؟

فرض کریں میں نے بہت محنت کے بعد ایک ویب سائیٹ تیار کی ہے جسے اب میں لوگوں میں مقبول کرانا چاہتا ہوں۔ اس ویب سائیٹ کی مقبولیت کے لیے میں آن لائن بھی محنت کروں گا اور آف لائن بھی۔ آن لائن محنت اس طرح سے کہ سرچ انجنز کے Add website فیچر کی مدد سے اپنی ویب سائیٹ بڑے بڑے سرچ انجنز میں شامل کراؤں گا۔ نیز سرچ انجنز میں شمولیت کے اس عمل کو تیز رفتار بنانے کے لیے میں اپنی ویب سائیٹ کی مکمل فہرست (sitemap.xml) تیار کر کے سرچ انجنز کی خدمت میں پیش کروں گا۔ پھر مختلف فورمز اور اچھی ساکھ رکھنے والی ویب سائیٹس میں اپنی ویب سائیٹ کے ہوم پیج اور نمایاں ویب پیجز کے لنکس شامل کرانے کی کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ سوشل ویب سائیٹس پر اکاؤنٹس بنا کر لوگوں کو اپنی ویب سائیٹ سے متعارف کرانے کی کوشش کروں گا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد آن لائن مارکیٹنگ ہے تاکہ بذریعہ انٹرنیٹ میں اپنی ویب سائیٹ کو مقبول کروا سکوں۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کی شماریات کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جائے؟

اے ڈبلیو سٹیٹس کی مدد سے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کریں

اے ڈبلیو سٹیٹس کی مدد سے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کریں

کسی بھی ویب سائیٹ کی مقبولیت کا پتہ چلانے کے لیے شماریات کے کسی مناسب ٹول کا استعمال ضروری ہے۔ مثلاً‌ یہ معلوم کرنا کہ کسی خاص مہینے میں کتنے صارفین نے ویب سائیٹ وزٹ کی، صارفین کی وزٹس کے نتیجے میں کتنا ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا، کون سے ممالک سے ویب سائیٹ وزٹ کی گئی، صارفین ویب سائیٹ پر کتنی دیر موجود رہے، کونسے آپریٹنگ سسٹمز اور براؤزرز استعمال کرتے ہوئے صارفین نے ویب سائیٹ وزٹ کی، وغیرہ وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے شاید سب سے مقبول ٹول گوگل اینالیٹکس ہے۔ لیکن ویب ہوسٹنگ کنٹرول پینلز میں بھی کچھ ایسے ٹولز دستیاب ہوتے ہیں جو مناسب حد تک ایسی شماریات مہیا کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ کی صحت و مقبولیت کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم cPanel میں مہیا کی گئی AWStats ایپلی کیشن کے ذریعے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کرنے کا طریقہ دیکھیں گے۔ — مکمل تحریر اے ڈبلیو سٹیٹس کی مدد سے ویب سائیٹ کی شماریات حاصل کریں

ہاٹ لنک پروٹیکشن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈوتھ بچائیں

ہاٹ لنک پروٹیکشن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈ وتھ بچائیں

Hot linking کا مطلب یہ ہے کہ کوئی دوسری ویب سائیٹ آپ کی ویب سائیٹ کی کسی فائل یا تصویر کو بذریعہ لنک اپنے ویب پیجز میں استعمال کرے۔ ہاٹ لنکنگ کا دہرا نقصان ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ آپ کی تصویر یا فائل دوسری ویب سائیٹ پر استعمال کی جا رہی ہے، دوسرا یہ کہ اس ویب سائیٹ پر یہ فائل ڈاؤن لوڈ بھی آپ کے ہوسٹنگ سرور سے ہو رہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈوتھ کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے۔ مثلاً‌ آپ کے ہوسٹنگ سرور پر موجود یہ فائل اگر کسی نے اپنی ویب سائیٹ کے ایسے ویب پیج میں شامل کی ہے جسے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں وزٹ کیا جا رہا ہے، تو اس سے آپ کے ہوسٹنگ سرور پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس کے نتیجے میں آپ کی اپنی ویب سائیٹ کی رفتار بھی سست ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے مختلف ہوسٹنگ کنٹرول پینلز اس سے بچنے کے لیے HotLink Protection کے نام سے ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ دیگر ویب سائیٹس کو بذریعہ لنک اپنے ہوسٹنگ اکاؤنٹ پر موجود فائلز یا تصاویر کے استعمال سے روک سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ہاٹ لنک پروٹیکشن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ کی بینڈوتھ بچائیں

ڈروپل سیون کا بنا بنایا تھیم انسٹال کریں

ڈروپل سیون کا بنا بنایا تھیم انسٹال کریں

بہت سی ویب سائیٹس ایسی ہوتی ہیں جنہیں فوری طور پر برانڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مثلاً‌ کوئی معلوماتی ویب سائیٹ، یا پھر کسی تعلیمی / مذہبی / رفاہی ادارے یا سرکاری محکمے کی ویب سائیٹ وغیرہ۔ عام مشاہدہ یہ ہے کہ اس طرح کی ویب سائیٹ تیار کرنے کی درج ذیل ترتیب مناسب رہتی ہے:

  1. ویب سائیٹ پر CMS انسٹال کرنے کے بعد کوئی قابل قبول تھیم انسٹال کر لیا جائے۔
  2. ویب سائیٹ کے مواد کی درجہ بندی (Categorization) قائم کر کے مواد شائع کرنا شروع کر دیا جائے۔
  3. جب ویب سائیٹ میں حسب ضرورت مواد شامل ہو جائے تو پھر اس کی برانڈنگ یعنی منفرد تھیم وغیرہ ڈیزائن کرنے پر توجہ دی جائے۔
— مکمل تحریر ڈروپل سیون کا بنا بنایا تھیم انسٹال کریں

کورل ڈرا میں مونوگرام کیلئے روشنی کی کرنیں بنائیں

کورل ڈرا میں مونوگرام کیلئے روشنی کی کرنیں بنائیں

آپ نے پرانی طرز کے ایسے مونو گرام وغیرہ دیکھے ہوں گے جن میں چراغ یا سورج کے اوپر روشنی دکھانے کے لیے گولائی میں لکیریں استعمال کی گئی ہوتی ہیں۔ ہاتھ کے ساتھ کام کرنے والے کاتب اور خطاط حضرات شاید اب بھی مخصوص زاویوں پر لکیریں کھینچنے کے لیے اپنے پاس جیومیٹری کے مختلف اوزار رکھتے ہیں۔کمپیوٹر سافٹ ویئرز نے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کے کاموں کو سہل کر دیا ہے، وہاں ڈرائنگ کے کاموں کو بھی بہت آسان بنا دیا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم Pipe sign کی مدد سے ایسی لکیریں تیار کریں گے جو مونوگرام وغیرہ کے اوپر روشنی کی کرنوں کے طور پر استعمال کی جا سکیں۔ آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر کورل ڈرا میں مونوگرام کیلئے روشنی کی کرنیں بنائیں

بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں

بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں

آپ جانتے ہوں گے کہ Bitmap ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز بڑھانے پر ان کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس Vector ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز چھوٹا یا بڑا کرنے پر ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ لیکن ویب پیجز، جن پر تصاویر کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ان پر بٹ میپ امیجز استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ آپ کو ایک اچھی تصویر مل جاتی ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کا سائز آپ کے مطلوبہ سائز سے کم ہوتا ہے۔ اور اگر اس تصویر کا سائز بڑھایا جائے تو اس کے پکسلز پھیلنے کی وجہ سے اس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں بٹ میپ امیج کی چوڑائی یا اونچائی بڑھانے کے لیے ایک حل (Workaround) پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ — مکمل تحریر بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

گزشتہ دنوں ایک کلائنٹ کی طرف سے مجھے ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ایپلی کیشن کے ریزرویشن فارم میں جو ایئر لائنز کا ڈراپ ڈاؤن مینیو ہے، وہ ان کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔ چنانچہ انہوں نے ایک ویب پیج کا لنک بھیجا کہ اس پر موجود ایئر لائنز کی فہرست ہمیں اپنے ریزرویشن فارم کے ڈراپ ڈاؤن میں چاہیے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویب پیج پر ایئر لائنز کی یہ فہرست ایک HTML ٹیبل کی شکل میں تھی جس میں دیگر غیر ضروری کالمز بھی موجود تھے۔ اس کا بظاہر حل یہ تھا کہ میں ایئر لائنز کے کالم سے ایک ایک کر کے ویلیوز کاپی کرتا اور انہیں ڈراپ ڈاؤن مینیو کے آپشنز کی شکل دیتا۔ لیکن ایسا کرنے کا مطلب یہ تھا کہ میں دو گھنٹے اسی کام پر لگا دیتا، کیونکہ یہ ویلیوز تقریباً‌ اڑھائی سو کے لگ بھگ تھیں۔ — مکمل تحریر ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں