اوپن آفس کیلک میں چارٹ تیار کریں

اوپن آفس کیلک میں چارٹ تیار کریں

کچھ ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جسے اگر چارٹ یا گراف کی شکل میں دیکھا جائے تو اسے بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ مثلاً‌ یہ دیکھنا ہو کہ پچیس سالوں میں مختلف ملکوں کی آبادی کس انداز سے بڑھی ہے۔ اس کا ڈیٹا پڑھ کر بھی آپ اسے سمجھ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ذہن پر کچھ زور دینا پڑے گا۔ اس کے برعکس یہی ڈیٹا اگر چارٹ کی شکل میں ہو تو ایک ہی نظر میں صورت حال کا اندازہ ہو جائے گا۔ اس ٹٹوریل میں Calc سافٹ ویئر کی مدد سے چارٹ بنانے کا، اسے پرنٹ کرنے کا، نیز چارٹ کو پی ڈی ایف اور امیج کی صورت میں محفوظ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ Calc سافٹ ویئر مفت دستیاب ہے اور اسے Excel کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ — مکمل تحریر اوپن آفس کیلک میں چارٹ تیار کریں

اوپن آفس رائٹر میں سی وی تیار کریں

اوپن آفس رائٹر میں سی وی تیار کریں

ویسے تو کمپیوٹر کے عام صارفین تھوڑی بہت ورڈ پروسیسنگ جانتے ہیں، لیکن بالفرض اگر آپ ان صارفین میں سے نہیں ہیں تو پھر یہ ٹٹوریل آپ کے لیے ہے۔ Writer ایک ورڈ پروسیسنگ کا سافٹ ویئر ہے جو کہ مفت دستیاب ہے۔ یہ سافٹ ویئر Word کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں اوپن آفس رائٹر استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ سی CV بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس میں فارمیٹنگ کے بنیادی فیچرز استعمال کیے گئے ہیں مثلاً‌ ہیڈنگز، الائنمنٹ، بلٹس، ٹیبز اور انڈینٹیشن وغیرہ۔ اس کے علاوہ ڈاکومنٹ میں تصویر شامل کرنے کا طریقہ بھی دکھایا گیا ہے۔ عموماً‌ ورڈ پروسیسنگ کے سافٹ ویئرز کا انٹرفیس ایک جیسا ہی ہوتا ہے، چنانچہ یہ ٹٹوریل آپ کو دوسرے سافٹ ویئرز میں بھی فائدہ دے سکتا ہے۔ — مکمل تحریر اوپن آفس رائٹر میں سی وی تیار کریں

ان پیج میں لکھا گیا مواد امیج فائل میں تبدیل کریں

ان پیج میں لکھا گیا مواد امیج فائل میں تبدیل کریں

بعض دفعہ آپ ان پیج میں کوئی دعوت نامہ یا اشتہار وغیرہ ڈیزائن کرتے ہیں اور پھر چاہتے ہیں کہ اسے بذریعہ انٹرنیٹ دوسروں کے ساتھ شیئر کر دیا جائے۔ مثلاً‌ ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائے، کسی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے، یا پھر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان پیج فائل شیئر کرنے کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہے اس لیے کہ سب کے پاس ان پیج سافٹ ویئر نہیں ہوتا۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ ان پیج کی عبارت کو یونی کوڈ میں تبدیل کر دیا جائے لیکن ایسا کرنے سے یہ ہوگا کہ ان پیج میں جو آپ نے سیٹنگ اور ڈیزائننگ کی ہے وہ سب غائب ہو جائے گی۔ دوسرا حل یہ ہے کہ ان پیج میں مہیا کیا گیا وہ آپشن استعمال کر لیا جائے جس کی مدد سے ان پیج کے مواد کو ایکسپورٹ کر کے اس کی امیج فائل تیار کی جا سکتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ امیج فائل کمپیوٹر، ٹیب اور سمارٹ فون سب پر دیکھی جا سکتی ہے۔ — مکمل تحریر ان پیج میں لکھا گیا مواد امیج فائل میں تبدیل کریں

ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ

ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ

کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن زپ فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ

ان پیج میں سطروں کے درمیان خودکار فاصلہ کی مقدار متعین کریں

ان پیج میں سطروں کے درمیان آٹو فاصلہ کی مقدار متعین کریں

ایک تجربہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان پیج میں سطروں کے درمیان ہمیشہ Auto فاصلہ مقرر کیا جائے تو بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ سطروں کے فاصلہ کے لیے مقدار متعین کر دیں گے تو یہ عام عبارت کے اعتبار سے تو ٹھیک ہوگا، لیکن عنوانات کے لیے یہ فاصلہ کم ہوگا۔ یوں آپ کو عنوانات کی سطروں کے لیے الگ فاصلہ مقرر کرنا پڑے گا اور عبارتوں کی سطروں کے لیے الگ۔ جبکہ Auto فاصلہ مقرر کرنے سے عنوانات اور عبارتوں کی سطروں کا فاصلہ ان کے فونٹ سائز کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ اس Auto فاصلہ کو کم یا زیادہ کرنے کی سہولت ان پیج میں دی گئی ہے۔ آئیں اس آپشن کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر ان پیج میں سطروں کے درمیان خودکار فاصلہ کی مقدار متعین کریں

ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں

ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں

ایک سروے کے مطابق اس وقت انٹرنیٹ پر تقریباً‌ 644 ملین، یعنی تقریباً‌ پینسٹھ کروڑ ویب سائیٹس موجود ہیں۔ اس صورت حال میں ایک ویب سائیٹ ڈیزائنر کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ڈیزائن کردہ ویب سائیٹ کو منفرد کیسے بنائے۔ اس کا ایک حل ویب سائیٹ ڈیزائنرز کے پاس یہ ہے کہ ویب سائیٹ کے لیے ایک نیا سانچہ (Template) استعمال کیا جائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ڈیزائنر یہ ٹیمپلیٹ کہیں سے حاصل کرے تو عین ممکن ہے کہ یہی ٹیمپلیٹ بہت سے دیگر لوگوں نے بھی اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے استعمال کی ہو۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں

کونسا مضمون کس فائل کا ہے؟

اداروں میں عموماً‌ تقسیم کار کے اصول پر کام کیا جاتا ہے۔ یعنی ایک پراجیکٹ پر ایک سے زیادہ افراد منظم طریقے سے کام کرتے ہیں جس سے یہ پراجیکٹ جلد پایۂ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی کتاب کی طباعت کے منصوبے میں کچھ افراد ٹائپنگ کا کام کرتے ہیں، کچھ پروف ریڈنگ کا، اور کچھ ایڈیٹنگ و چھانٹی کا کام کرتے ہیں۔ یہ مختصر ٹٹوریل ایسے ہی منصوبہ میں پیش آنے والے ایک مسئلہ کے متعلق ہے۔ مثلاً‌ اگر ان پیج کی ایک فائل چند سو صفحات پر مشتمل ہے جس میں بہت سے مضامین ہیں، تو ان مضامین کو مختلف پروف ریڈرز میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد جب پروف ریڈرز اپنے اپنے مضامین غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ واپس کرتے ہیں تو یہ معلوم کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے کہ کونسا مضمون ان پیج کی کس فائل میں موجود ہے۔ — مکمل تحریر کونسا مضمون کس فائل کا ہے؟

گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات

گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات

براؤزر ایسا سافٹ ویئر ہے جس پر کمپیوٹر صارفین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ اگر براؤزر کچھ ایسی سہولیات مہیا کر دے جن کی بدولت مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے دیگر ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے، تو ظاہر ہے اس سے نہ صرف آسانی ہو جاتی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں لائف ہیکر ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ایک تحریر نظر سے گزری۔ اس تحریر میں گوگل کروم براؤزر کی ایڈریس بار کے کچھ خاص فیچرز کا تعارف پیش کیا گیا ہے جن کا اس پہلے عام استعمال نہیں دیکھا گیا۔ اس تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے یہ ٹٹوریل تیار کیا ہے، تاکہ ان فیچرز سے اب تک بے خبر صارفین کچھ فائدہ اٹھا سکیں۔ — مکمل تحریر گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات

کورل ڈرا میں تصویری کارڈ تیار کریں

کورل ڈرا میں امیج کارڈ تیار کریں

آپ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر ایسی تصاویر دیکھتے ہیں جن پر قرآنی آیات، احادیث، اشعار، یا پھر کوئی واقعہ وغیرہ لکھا ہوتا ہے۔ آن لائن گریٹنگ کارڈز وغیرہ بھی اسی طرز پر تیار کیے گئے ہوتے ہیں۔ کسی تصویر کے اوپر عبارت لکھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ ڈیزائننگ نہیں کرنا پڑتی۔ مختلف قدرتی مناظر مثلاً‌ باغات، پہاڑی سلسلے، ساحل سمندر، جنگلات، صحرا، اور خلاء کی تصاویر بذات خود ڈیزائن کا کام دیتی ہیں۔ آپ نے بس یہ کرنا ہوتا ہے کہ ایسی کوئی تصویر تلاش کر کے اس پر مناسب فونٹس استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ عبارت لکھی، اور پھر اس کی امیج بنا کر شیئر کردی۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں اسی نوعیت کا ایک تصویری کارڈ بنانے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں تصویری کارڈ تیار کریں

ویب سائیٹ کے ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے را ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے Access logs یہ بتاتے ہیں کہ ایک مخصوص عرصے میں اس ویب سائیٹ کی کتنی فائلز حاصل کرنے کے لیے ویب سرور کی طرف درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ مثلاً‌ کسی ویب پیج میں اگر ایک اسٹائل شیٹ فائل، ایک جاوا اسکرپٹ فائل، اور دو تصاویر شامل کی گئی ہیں تو براؤزر کی جانب سے ویب سرور کی طرف کل پانچ درخواستیں بھیجی جائیں گی۔ ایک درخواست ویب پیج کے لیے، اور باقی چار اس کے اندر استعمال کی گئی فائلز کے لیے۔ لاگز کی فائل میں ان تمام درخواستوں کا اندراج الگ الگ سطروں پر موجود ہوتا ہے۔ ہر سطر میں کسی بھی درخواست کے متعلق مکمل معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یعنی کس IP ایڈریس سے درخواست بھیجی گئی، درخواست کی تاریخ اور وقت کیا تھا، درخواست کا طریقہ GET تھا یا POST، کس فائل کے لیے درخواست بھیجی گئی، صارف یا سرچ انجن اس فائل تک کیسے پہنچا، نیز کس آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے درخواست بھیجی گئی، وغیرہ۔ — مکمل تحریر ویب سائیٹ کے ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟