فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں

فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں

فوٹوشاپ کی مدد سے تصاویر کی حالت درست کرنے کے لیے غالباً‌ Clone Stamp ٹول سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ یہ ٹول استعمال کرتے ہوئے تصویر کا صحیح حصہ حاصل کر کے اس کی مدد سے خراب حصہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ لیکن تصویر اگر بہت بڑی ہو یعنی اس کے خراب حصے کافی زیادہ ہوں تو کلون ٹول کی مدد سے تصویر درست کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ چنانچہ اس کے ساتھ اگر Transform Selection کا آپشن استعمال کر لیا جائے تو بہت مختصر وقت میں تصویر کے خراب حصے درست کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرانسفارم سلیکشن کی تکنیک اس طرح سے استعمال کی جاتی ہے کہ تصویر کا صحیح حصہ سلیکٹ کر کے اسے خراب حصے پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ آئیں کلون ٹول اور ٹرانسفارم سلیکشن کی مدد سے خراب تصویر کو درست کرنے کا عمل دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں

پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل ٹولز استعمال کریں

پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل فری ٹولز سافٹ ویئر استعمال کریں

PDFill Free PDF Tools میں پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے تقریباً‌ تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ مثلاً‌ (۱) مختلف پی ڈی ایف فائلوں کو ملا کر ایک بنانا، یا ایک فائل کو دو حصوں میں تقسیم کرنا، (۲) صفحات کی ترتیب تبدیل کرنا، (۳) فائل پر پاسورڈ اور دیگر پابندیاں لگانا، (۴) ہیڈر، فوٹر اور صفحہ نمبر شامل کرنا، (۵) امیج فائلوں کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کرنا، (۶) پی ڈی ایف فائل کے صفحات کو امیج فائلوں میں تبدیل کرنا، (۷) صفحات پر واٹر مارک ٹیکسٹ یا امیج شامل کرنا، اور (۸) پی ڈی ایف فائل میں مصنف، موضوع اور ٹیگز وغیرہ کی معلومات شامل کرنا وغیرہ۔ — مکمل تحریر پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل ٹولز استعمال کریں

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو حاصل کریں

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو کیسے حاصل کریں

ویب فارم میں چیک باکسز اس لیے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ مختلف چیزوں کے بارے میں صارف کی دل چسپی معلوم کی جا سکے۔ چیک باکس کی مدد سے کسی معاملے میں صارف سے ہاں یا ناں میں جواب معلوم کیا جاتا ہے۔ اگر صارف نے چیک باکس منتخب کیا ہے تو اس کا مطلب ہاں ہے، اگر نہیں کیا تو اس کا مطلب ناں ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا ہے کہ صارف جب HTML فارم سرور پر بھیجتا ہے تو سرور پر موجود PHP کوڈ میں اس فارم کے چیک باکسز کی ویلیوز کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آئیں اس کے دو طریقے دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو حاصل کریں

کورل ڈرا میں اپنے ہاتھ کی لکھائی ٹریس کریں

کورل ڈرا میں اپنے ہاتھ کی لکھائی ٹریس کریں

ویسے تو خوش خط عبارتیں لکھنے کے لیے عربی و اردو فونٹس کی ایک معقول تعداد دستیاب ہے لیکن یہ فونٹس ایسے ہیں کہ جنہیں آپ وقتاً‌ فوقتاً‌ مختلف اخبارات، رسائل، کتب اور اشتہارات وغیرہ میں دیکھتے رہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ڈیزائنز کو یکسانیت سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر یوں کریں کہ اپنے ہاتھ کی لکھائی اسکین کر لیں۔ اس اسکین شدہ لکھائی کو مختلف جگہوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً‌ کتاب کا ٹائٹل، اشتہار، دعوت نامہ، بزنس کارڈ، ای کارڈ اور وال پیپر وغیرہ۔ اس ٹٹوریل میں ہینڈ رائٹنگ کو اسکین کر کے Trace کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ٹریس کرنے سے اسکین شدہ تحریر Vector کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس پر کورل ڈرا میں مختلف ایفیکٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں اپنے ہاتھ کی لکھائی ٹریس کریں

ونڈوز پر کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں

کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں

PDF ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے جسے عموماً‌ فائل شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ تقریباً‌ ہر کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، سمارٹ فون وغیرہ) پر پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے ریڈر سافٹ ویئر پہلے سے موجود ہوتا ہے، اس لیے کسی کو اصل سافٹ ویئر کی فائل بھیجنے کی بجائے پی ڈی ایف فائل بھیجی جائے تو اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص اس فائل سے استفادہ کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیے بہت سے PDF Converters دستیاب ہیں جو کمپیوٹر پر ایک Printer ڈرائیور کے طور پر انسٹال ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کسی بھی سافٹ ویئر سے اس پرنٹر پر پرنٹ کر کے مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز پر کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں

پی ایچ پی کی مدد سے تصویر پر لکھیں

پی ایچ پی کی مدد سے تصویر پر لکھیں

PHP پروگرامنگ لینگوئج میں GD کے نام سے ایک لائبریری شامل ہے جو نئی تصویر بنانے اور پرانی تصویر پر لکھنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ اس لائبریری میں بہت سے فنکشنز موجود ہیں جن کی مدد سے نہ صرف مختلف رنگوں اور فونٹس کے ساتھ عبارتیں لکھی جا سکتی ہیں بلکہ مختلف ڈرائنگز مثلاً‌ لائن، ڈبے اور دائرے وغیرہ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم ایک نمونے کی تصویر پر PHP کوڈ کی مدد سے عبارت لکھیں گے اور پھر اسے نئی تصویر کے طور پر محفوظ کریں گے۔ آئیں مختصر طور پر اس کا طریقہ دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے تصویر پر لکھیں

ان پیج میں عبارت اور انڈر لائن کے درمیان فاصلہ مقرر کریں

ان پیج میں عبارت اور انڈر لائن کے درمیان فاصلہ مقرر کریں

ان پیج پروگرام میں لکھی گئی ایسی عبارتیں وقتاً‌ فوقتاً‌ دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں جن میں کچھ الفاظ کے نیچے انڈر لائن کا ایفیکٹ استعمال کیا گیا ہوتا ہے۔ زیادہ تر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ انڈر لائن نے الفاظ کے نقطوں کو چھپایا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پیج میں عبارت اور انڈر لائن کے درمیان ڈیفالٹ فاصلہ کم ہے، جس کے نتیجے میں یہ انڈر لائن بعض اوقات عبارت کے نچلے حصے کو کاٹتی ہوئی نظر آتی ہے۔ لیکن خوش قسمتی سے ان پیج میں حسب ضرورت یہ فاصلہ بڑھانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ عبارت اور انڈر لائن کے درمیان فاصلہ صرف ایک فائل کے لیے بھی مقرر کیا جا سکتا ہے، اور اس فاصلے کو ان پیج کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ — مکمل تحریر ان پیج میں عبارت اور انڈر لائن کے درمیان فاصلہ مقرر کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹیبل کی سطروں کا رنگ مختلف ہو تو نظروں کے بھٹکنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ یعنی دیکھنے والے کو رنگوں کی وجہ سے اپنی نظریں جمائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ویب پروگرامنگ میں عموماً‌ ڈیٹابیس سے ریکارڈز حاصل کر کے HTML ٹیبل کی شکل میں دکھائے جاتے ہیں۔ ایسا کرتے وقت اگر آپ ٹیبل کی سطروں کے رنگ مختلف کر دیں تو نہ صرف یہ ڈیٹا دیکھنے میں اچھا لگے گا، بلکہ صارف کو ڈیٹا پڑھنے میں اضافی سہولت مل جائے گی۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے اس کا طریقہ بتایا گیا ہے لیکن یہ تکنیک دیگر پروگرامنگ لینگوئجز میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔


— مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

اگرچہ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ پروگرامرز کو آسان اور واضح کوڈ لکھنا چاہیے تاکہ اگر ان کا کوڈ کوئی اور پروگرامر پڑھے تو اسے سمجھنے کے لیے زیادہ مغز کھپائی نہ کرنی پڑے، اور یہ کہ اس آسانی کے لیے اگر کچھ زیادہ کوڈ بھی لکھنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ لیکن بعض اوقات صورت حال کچھ ایسی ہوتی ہے کہ کوڈ کا غیر ضروری پھیلاؤ ہی اسے سمجھنے میں مشکل پیدا کر دیتا ہے۔ مختلف پروگرامنگ لینگوئجز میں شاید اسی مقصد کے لیے Ternary operators متعارف کرائے گئے ہیں۔ ٹرنری آپریٹرز کا طریقہ ایسی If-statement کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے بلاک میں صرف ایک لائن کا کوڈ ہو۔ آئیں اس کا استعمال دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں

پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں

PHP پروگرامر کے لیے جن امور کا جاننا ضروری ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ Server پر اپ لوڈ ہونے والی فائل کیسے ہینڈل کی جاتی ہے۔ ویب سرور پر اپ لوڈ ہونے والی فائل ایک عارضی فولڈر میں محفوظ کی جاتی ہے۔ PHP اس فائل کے متعلق مختلف نوعیت کی معلومات فراہم کرتی ہے جن کی مدد سے آپ اپنی ایپلی کیشن میں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ فائل قابل قبول ہے یا نہیں۔ اگر فائل آپ کی طے کردہ شرائط پر پورا نہ اترے تو پھر اسے کچھ عرصہ کے بعد عارضی فولڈر سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ اور اگر یہ فائل طے کردہ شرائط کے مطابق ہے تو آپ بذریعہ کوڈ اسے عارضی فولڈر سے اپنی مرضی کے فولڈر میں منتقل کر لیتے ہیں۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں