کورل ڈرا میں ستاروں کا دائرہ بنائیں
بہت سے لوگوز اور مونوگرامز ایسے دیکھنے میں آتے ہیں جن میں ستاروں کو گولائی میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ کورل ڈرا میں Fit Text To Path کے نام سے ایک آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اس آپشن کی مدد سے فونٹ کے حروف یا نشانات کو دائرے کی شکل میں دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹٹوریل شائع کیا گیا تھا جس میں سیمبلز پر مشتمل فونٹس استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ اس ٹٹوریل میں ایسے ہی ایک فونٹ میں مہیا کیے گئے ستارے کا نشان استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے ایک دائرہ بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ستاروں کا یہ دائرہ آپ حسب ضرورت مونوگرام یا کسی بھی تشہیری علامت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں ستاروں کا دائرہ بنائیں
Modified: Wed, 02/14/2018 - 14:46
ڈروپل سیون ویب سائیٹ پر پول بنائیں
Drupal 7 کے انسٹالیشن پیکیج میں جو ماجوئلز شامل ہوتے ہیں ان میں ایک Poll ماجوئل بھی ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ پر پول شامل کر سکتے ہیں، یعنی ایک سوال اور اس کے متوقع جوابات مہیا کر کے صارفین سے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی ایک جواب منتخب کریں۔ اس طرح کسی خاص معاملے میں آپ صارفین کا رجحان دیکھ سکتے ہیں یا ان کی معلومات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ ڈروپل کی مدد سے جب ایک نئی ویب سائیٹ بنائی جاتی ہے تو ڈیفالٹ کے طو رپر Poll ماجوئل فعال نہیں کیا گیا ہوتا۔ اس ٹٹوریل میں یہ ماجوئل فعال کرنے کا عمل بھی دکھایا گیا ہے اور اس کی مدد سے ایک نیا پول بنا کر اسے ویب سائیٹ پر شائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ — مکمل تحریر ڈروپل سیون ویب سائیٹ پر پول بنائیں
Modified: Mon, 09/17/2018 - 14:13
جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں
Javascript کی مدد سے ایسے کام بھی کیے جا سکتے ہیں جن کی طرف عموماً توجہ نہیں جاتی۔ اس ٹٹوریل میں جاوااسکرپٹ استعمال کرتے ہوئے ایک بہت سادی سی گیم بنائی گئی ہے۔ اس گیم میں ایک خانہ دکھایا گیا ہے جس کا رنگ ہر کلک پر بدل سکتا ہے، یعنی یہ رنگ سبز ہو سکتا ہے یا جامنی۔ آپ اس خانے پر کلک یا ٹیپ کرتے جائیں گے اور ساتھ گنتے جائیں گے کہ کس رنگ پر آپ نے کتنی مرتبہ کلک کیا ہے۔ پھر See Result بٹن پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا نتیجہ آپ کی یاد داشت کے مطابق ہے۔ ٹٹوریل کے آخر میں یہ نمونے کی گیم کھیلنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ — مکمل تحریر جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں
Modified: Mon, 02/16/2015 - 18:50
ان پیج میں کالمز بنائیں
Inpage میں کالمز بنانا بہت آسان ہے، اس کے لیے صرف تھوڑے سے حساب کتاب کی ضرورت پیش آتی ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے سائز کی کتاب کا مواد جب پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ کیا جاتا ہے تو صفحہ کے اردگرد بہت سی خالی جگہ کے باعث کافی صفحات ضائع ہو جاتے ہیں۔ اور اگر کتاب کا مواد عارضی طور پر پورے صفحہ پر پھیلا دیا جائے تو پھر کتاب کی حقیقی شکل مصنف کے سامنے نہیں آتی۔ جبکہ صفحات کو درمیان سے کاٹ کر پرنٹر میں ڈالنا بھی ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسی صورت حال میں ان پیج کی کالمز بنانے کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے، یعنی کاغذ کے ایک صفحہ پر کتاب کے دو صفحات پرنٹ کیے جا سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں کالمز بنائیں
Modified: Mon, 04/23/2018 - 22:01
کورل ڈرا میں تصویر کی بیک گراؤنڈ ختم کریں
کورل ڈرا میں مختلف ٹولز استعمال کرتے ہوئے تصویر کی بیک گراؤنڈ غائب کی جا سکتی ہے۔ یعنی تصویر میں موجود کوئی بھی چیز الگ کر کے اسے کسی نئے ڈیزائن کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ کورل ڈرا میں تصویر کو اس انداز سے Crop کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ Shape ٹول کی مدد سے تصویر کی دیواروں پر Nodes بنائی جاتی ہیں، اور پھر ان نوڈز کے درمیان موجود تصویر کی دیواروں کو آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے گولائی میں بدلا جاتا ہے۔ یوں آبجیکٹ کے علاوہ تصویر کا باقی حصہ غائب ہو جاتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ایک تصویر کی بیک گراؤنڈ ختم کر کے اس میں سے کار الگ کی گئی ہے، جسے کسی بھی ڈیزائن میں اس کی بیک گراؤنڈ کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں تصویر کی بیک گراؤنڈ ختم کریں
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:05
ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں
HTML میں امیج میپ بنانے کی سہولت دی گئی ہے کہ آپ کسی بھی تصویر کے مختلف حصوں پر لنکس بنا سکتے ہیں۔ مثلاً کسی میڈیکل پراجیکٹ میں انسانی جسم کی تصویر کے اوپر مختلف لنکس بنائے جا سکتے ہیں، یعنی جسم کے اعضاء پر کلک کرنے سے الگ الگ ویب پیجز کھولے جا سکتے ہیں۔ یا مثال کے طور پر کسی ملک کے نقشے کی تصویر کے اوپر مختلف شہروں کے لیے الگ الگ لنکس بنا کر انہیں مختلف ویب پیجز وغیرہ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یا بالفرض آپ نے کسی موضوع پر ایک انفوگرافک تیار کی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کے مختلف حصوں پر کلک کرنے سے کسی ویڈیو پر مشتمل ویب پیج کھل جائے، کوئی ڈاکومنٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے، یا کوئی ویب سائیٹ کھل جائے وغیرہ۔ آئیں اس کا طریقہ دیکھتے ہیں: — مکمل تحریر ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں
Modified: Tue, 02/10/2015 - 13:32
پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں
ویب ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے غالباً PHP سب سے مقبول پروگرامنگ لینگوئج ہے، اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس MySQL ہے۔ ان دونوں کا استعمال آپ کو چھوٹے سائز کی کاروباری ایپلی کیشنز سے لے کر بڑے سائز کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں نظر آئے گا۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے MySQL ڈیٹابیس کے بنیادی کام سر انجام دینے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ مثلاً ڈیٹابیس ٹیبل میں ریکارڈ داخل کرنا، ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز حاصل کرنا، ریکارڈ میں تبدیلی کرنا، ریکارڈ ختم کرنا، اور ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز تلاش کرنا وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے ایک نمونے کی MySQL ڈیٹابیس بنائی گئی ہے، اور اس ڈیٹابیس پر کام کرنے کے لیے مختصر لیکن عملی نوعیت کی PHP ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں
Modified: Sat, 02/03/2018 - 21:46
ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں
ایسا ویب فارم جس میں مختلف نوعیت کی معلومات کو مختلف گروپس میں تقسیم کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے fieldset ایلی منٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایلی منٹ ایک باکس بنا دیتا ہے، جبکہ اس کے اندر legend ایلیمنٹ کی مدد سے اس باکس کا ٹائٹل مقرر کیا جاتا ہے۔ ویب فارم کو اس طریقے سے صحیح معنوں میں منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کا استعمال ضروری ہے۔ اسٹائل رولز کی مدد سے fieldset بلاک کے بارڈر کی موٹائی و گولائی، بیک گراؤنڈ کا رنگ، اور اس کی پوزیشن وغیرہ مقرر کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح legend ایلیمنٹ کو بھی اسٹائل رولز کی مدد سے بہتر انداز میں دکھایا جا سکتا ہے۔ — مکمل تحریر ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں
Modified: Thu, 02/05/2015 - 15:27
پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں
تعلیمی، کاروباری اور حکومتی اداروں میں سلائیڈ شوز کو معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً میٹنگز یا کلاس وغیرہ میں کمپیوٹر پر موجود پریزینٹیشن فائل کو ایک پراجیکٹر کی مدد سے بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے، تاکہ کمرے میں موجود تمام افراد مہیا کی گئی معلومات کو با آسانی دیکھ سکیں۔ یہ پریزینٹیشن سلائیڈ شوز تیار کرنے اور انہیں دکھانے کے لیے عام طور پر مائیکروسافٹ کا PowerPoint سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے PDF فائل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنی مرضی کے سافٹ وئیر میں یہ پریزینٹیشن تیار کر کے اسے PDF فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور پھر اسے سلائیڈ شو کے طور پر دکھا سکتے ہیں۔ — مکمل تحریر پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:11
نئی آنے والی ونڈوز کا ٹیکنیکل پری ویو انسٹال کریں
مائیکروسافٹ کمپنی والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے آنے والے ورژن کےمعیار کو بہتر بنانے کی غرض سے اس کا ٹیکنیکل پری ویو ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب کر دیتے ہیں۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ ونڈوز کا یہ ٹیکنیکل پری ویو عام صارفین کی بجائے ماہرین ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور پھر مائیکروسافٹ کو اس میں دریافت ہونے والی خرابیوں کے متعلق آگاہ کریں، تاکہ مارکیٹ میں ونڈوز کے نئے ورژن کو متعارف کرانے سے پہلے ان خرابیوں کو دور کیا جا سکے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کے اس ٹیکنیکل پری ویو ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ڈسک پر برن کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی اس بارے میں ہدایت ہے کہ اسے آپ اپنے کام والے کمپیوٹر پر انسٹال نہ کریں، جس کی وجوہات یہ ہیں: (1) اس میں ابھی خرابیاں دریافت ہونے کا خدشہ ہے۔ (2) اس میں تمام ہارڈ ویئرز کے ڈرائیورز موجود نہیں ہیں۔ (3) ونڈوز کا یہ ورژن کچھ عرصہ بعد ایکسپائر ہو جائے گا۔ — مکمل تحریر نئی آنے والی ونڈوز کا ٹیکنیکل پری ویو انسٹال کریں
Modified: Thu, 01/29/2015 - 19:04
- پچھلا صفحہ
- 6 of 20
- اگلا صفحہ









