گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات

یہ غالباً‌ 1998 کی بات ہے جب میں Yahoo Messenger پر ایک انڈین لڑکے کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اس نے پوچھا، کبھی Google استعمال کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں بھئی پہلی دفعہ یہ نام سامنے آیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ ایک نیا سرچ انجن آیا ہے اور بہت زبردست ہے۔ اس وقت تک میں انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے Yahoo استعمال کیا کرتا تھا۔ جب میں پہلی دفعہ گوگل کی ویب سائیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیسا سرچ انجن ہے جس پر سرچ باکس کے علاوہ چند ایک چیزیں ہیں اور بس۔ میرا خیال تھا کہ شاید اس پر یاہو کی طرح لنکس کی بھرمار ہوگی، اور چونکہ یہ نیا سرچ انجن ہے اس لیے اس پر یاہو سے زیادہ فیچرز شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ خیر جب میں نے غیر یقینی کے عالم میں کچھ چیزیں تلاش کرنا شروع کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے اس سرچ انجن کو پہلے سے معلوم ہے کہ مجھے کیا چاہیے۔ اس کے بعد غیر محسوس انداز میں www.google.com میرے روز مرہ معمولات کا حصہ بن گئی اور مجھے گوگل کو ہوم پیج بنانے میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگا۔

گوگل کا سب سے زیادہ استعمال میں نے تکنیکی مدد حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔ مثلاً‌ پروگرامنگ یا ڈیٹابیس کا کوئی Error message گوگل پر تلاش کیا جائے تو ایسے فورمز کے لنکس سامنے آجاتے ہیں جہاں پر اس مسئلہ کے متعلق بات کی گئی ہوتی ہے، یوں آپ کے زیادہ تر مسائل فورً‌ا ہی حل ہو جاتے ہیں۔ لیکن گوگل کے دوسرے استعمالات بھی میں وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہوں، اور یہ ٹٹوریل ایسے ہی چند مفید استعمالات کے بارے میں ہے۔

  1. دنیا کے کسی بھی علاقے کا وقت معلوم کریں
  2. کسی بھی ملک کی آبادی معلوم کریں
  3. کسی بھی شہر کی موسمی صورت حال معلوم کریں
  4. انگریزی الفاظ کی تشریح حاصل کریں
  5. کرکٹ کا اسکور معلوم کریں
  6. ایک شہر سے دوسرے شہر کا فاصلہ معلوم کریں
  7. درجہ حرارت، پیمائش، وزن، رفتار، وقت، حجم اور علاقہ وغیرہ کے یونٹس آپس میں تبدیل کریں
  8. ایک کرنسی کا ریٹ دوسری کرنسی میں معلوم کریں
  9. سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا وقت معلوم کریں
  10. کسی خاص ہوائی پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں
  11. ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے والی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کریں
  12. گوگل سرچ کو بطور کیلکولیٹر استعمال کریں
  13. کسی خاص ایڈریس کے متعلق معلومات حاصل کریں

1- دنیا کے کسی بھی علاقے کا وقت معلوم کریں

دنیا کے کسی علاقے میں اس لمحے کیا وقت ہے، یہ گوگل سرچ کے ذریعے معلوم کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے کسی خاص ویب سائیٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

گوگل سرچ کی مدد سے دنیا کے کسی بھی علاقے کا وقت معلوم کریں


UP

2- کسی بھی ملک کی آبادی معلوم کریں

جب گوگل سرچ کے ذریعے کسی ملک کی آبادی معلوم کی جائے تو موازنے کے لیے چند دوسرے ملکوں کی آبادی بھی ساتھ دکھائی جاتی ہے۔ درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ ایک لائن دیکھ رہے ہیں، ماؤس کی مدد سے اس لائن کو حرکت دے کر گزشتہ سالوں کی آبادی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

گوگل سرچ کی مدد سے کسی بھی ملک کی آبادی معلوم کریں


UP

3- کسی بھی شہر کی موسمی صورت حال معلوم کریں

موسمی صورت حال سے باخبر رہنا اچھی عادت ہے، اس سے آپ چار دیواری سے باہر کے کاموں کو بہتر طریقے سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

گوگل سرچ کی مدد سے کسی بھی شہر کی موسمی صورت حال معلوم کریں


UP

4- انگریزی الفاظ کی تشریح حاصل کریں

انگریزی الفاظ کی فوری تشریح حاصل کرنے کے لیے گوگل سرچ کو بطور ڈکشنری استعمال کریں۔

گوگل سرچ کی مدد سے انگریزی الفاظ کی تشریح حاصل کریں


UP

5- کرکٹ کا اسکور معلوم کریں

کرکٹ میچوں کی تازہ صورت حال معلوم کریں۔

گوگل سرچ کی مدد سے کرکٹ کا اسکور معلوم کریں


UP

6- ایک شہر سے دوسرے شہر کا فاصلہ معلوم کریں

کسی دوسرے شہر کا سفر کرنا پڑ جائے تو یہ جاننا مفید رہتا ہے کہ اس شہر تک کا فاصلہ کتنا ہے، اور گاڑی اندازاً‌ کتنی دیر میں وہاں پہنچ سکے گی۔

گوگل سرچ کی مدد سے ایک شہر سے دوسرے شہر کا فاصلہ معلوم کریں


UP

7- درجہ حرارت، پیمائش، وزن، رفتار، وقت، حجم اور علاقہ وغیرہ کے یونٹس آپس میں تبدیل کریں

گوگل سرچ کی مدد سے درجہ حرارت، پیمائش، وزن، رفتار، وقت، حجم اور علاقہ وغیرہ کے یونٹس آپس میں با آسانی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ درج ذیل تصویر میں آپ ہر باکس کے دائیں طرف چھوٹے نشان دیکھ رہے ہیں جن پر کلک کرنے سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کھل جاتا ہے۔ اس ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے آپ اپنی مرضی کا یونٹ منتخب کر سکتے ہیں۔

گوگل سرچ کی مدد سے پیمائش کا ایک یونٹ دوسرے یونٹ میں تبدیل کریں


UP

8- ایک کرنسی کا ریٹ دوسری کرنسی میں معلوم کریں

اگر آپ کو کرنسی کا کوڈ معلوم ہے تو وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً‌ ڈالر سے پاکستانی روپے کے لیے usd to pkr لکھ سکتے ہیں۔

گوگل سرچ کی مدد سے ایک کرنسی کا ریٹ دوسری کرنسی میں معلوم کریں


UP

9- سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا وقت معلوم کریں

کسی شہر میں سورج کس وقت طلوع یا غروب ہوگا، گوگل سرچ کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

گوگل سرچ کی مدد سے سورج کے طلوع یا غروب ہونے کا وقت معلوم کریں


UP

10- کسی خاص ہوائی پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں

آپ کا کوئی عزیز بذریعہ ہوائی جہاز آرہا ہے تو آپ یہ جاننا چاہیں گے کہ اس وقت فلائیٹ کی آمد کی کیا صورت حال ہے۔ بس گوگل سرچ کو فلائیٹ نمبر مہیا کریں، تفصیل فوراً‌ آپ کے سامنے ہوگی۔ اگر فلائیٹ راستے میں ہوگی تو لائن کے اوپر موجود جہاز کی علامت آپ کو بتا دے گی کہ جہاز اس وقت کتنے فاصلے پر ہے۔

گوگل سرچ کی مدد سے کسی خاص ہوائی پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں


UP

11- ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے والی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کریں

گوگل سرچ کی مدد سے دنیا کے کسی ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی پروازوں کی فہرست بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے والی پروازوں کے متعلق معلومات حاصل کریں


UP

12- گوگل سرچ کو بطور کیلکولیٹر استعمال کریں

گوگل سرچ کو بطور کیلکولیٹر استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ مساوات (Equation) کے کسی بھی ہندسے میں تبدیلی کر کے نیا نتیجہ فورً‌ا حاصل کر سکتے ہیں۔

گوگل سرچ کو بطور کیلکولیٹر استعمال کریں


UP

13- کسی خاص ایڈریس کے متعلق معلومات حاصل کریں

درج ذیل تصویر میں امریکہ کی ریاست ورجینیا کے ایک ایڈریس کے متعلق معلومات موجود ہیں۔

گوگل سرچ کی مدد سے کسی خاص ایڈریس کے متعلق معلومات حاصل کریں