پینٹ میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

یہ ٹٹوریل شاید ان بچوں کے لیے ہے جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بناتے رہتے ہیں، یا ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بنانا سکھاتے رہتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم پاکستانی جھنڈا بنانے کا عمل دیکھیں گے جو کہ بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چاند بنانا مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پینٹ پروگرام کی ٹول بار میں اس کا ٹول مہیا نہیں کیا گیا۔ لیکن چاند بنانا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے صرف دو دائرے استعمال ہوں گے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون یا ٹیب پر پینٹنگ کی کوئی ایپلی کیشن موجود ہے تو اس تکنیک کو استعمال کر کے آپ اس پر بھی پاکستانی جھنڈا بنا سکتے ہیں۔


ونڈوز کا پینٹ پروگرام چلائیں۔

ونڈوز کا پینٹ پروگرام چلائیں


Rectangle ٹول منتخب کریں۔ پھر Size کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے لائن کا سب سے باریک سائز منتخب کریں۔ اور پھر ماؤس کے ساتھ جھنڈے کا باکس بنائیں۔

ریکٹینگل ٹول کی مدد سے جھنڈے کا باکس بنائیں


جھنڈے کے باکس کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے Line ٹول کی مدد سے ایک لائن لگائیں۔

لائن ٹول کی مدد سے باکس میں اوپر سے نیچے لائن لگا کر اسے دو حصوں میں تقسیم کریں


Fill ٹول منتخب کرنے کے بعد Color 1 کے لیے سبز رنگ منتخب کریں۔ اور پھر باکس کے بڑے حصے میں کلک کر کے اس میں سبز رنگ بھر دیں۔

فل ٹول کی مدد سے باکس کے بڑے حصے میں سبز رنگ بھریں


اب ہم جھنڈے کا چاند بنائیں گے۔ اس کے لیے پہلے Circle ٹول منتخب کریں۔ پھر Fill ڈرپ ڈاؤن مینیو میں سے Solid color والا آپشن منتخب کریں۔ اور پھر Color 2 کے لیے سفید رنگ منتخب کریں۔ اس کے بعد کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھتے ہوئے ماؤس کے ساتھ سبز حصے پر گول دائرہ بنائیں۔

سرکل ٹول کی مدد سے باکس میں دائرہ بنائیں جس کی بیک گراؤنڈ سفید ہو


سفید گول دائرے کو چاند میں تبدیل کرنے کے لیے اس کے اوپر ہم سبز دائرہ بنائیں گے۔ Circle ٹول منتخب کریں۔ پھر Color 1 اور Color 2 دونوں کے لیے سبز رنگ منتخب کریں۔ اور پھر کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھتے ہوئے ماؤس کے ساتھ سبز دائرہ بنائیں۔ یہ دائرہ اس طرح سے بنائیں کہ سفید دائرے کا ایک حصہ چھپ جائے اور باقی حصہ چاند کی طرح نظر آئے۔

سرکل ٹول کی مدد سے سبز بیک گراؤنڈ والا ایک دائرہ بنائیں جو سفید دائرے کے ایک حصے کو چھپا دے


اب Star ٹول منتخب کریں۔ پھر Color 1 اور Color 2 دونوں کے لیے سفید رنگ منتخب کریں۔ اور پھر چاند کے درمیان میں تھوڑا سا اوپر ستارہ بنا لیں۔

سٹار ٹول کی مدد سے ستارہ بنائیں

Categories: