National Anthem of Pakistan - پاکستان کا قومی ترانہ...
Windows Movie Maker کی مدد سے مناسب قسم کی ایسی ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں جنہیں آپ کسی پبلک ویب سائیٹ یعنی ڈیلی موشن یا فیس بک وغیرہ پر ڈال کر صارفین کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں اور اپنے تعلیمی پراجیکٹس وغیرہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے ونڈوز مووی میکر کی مدد سے پاکستان کے قومی ترانہ کی آواز استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو تیار کی ہے۔ اس ویڈیو میں مختلف تصاویر پر اینی میشن ایفیکٹس لگائے گئے ہیں۔ ونڈوز مووی میکر کا یہ پورا پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں اس ٹٹوریل کے آخر میں موجود ہے۔ آئیں اس ویڈیو کی تیاری کا عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں:
http://windows.microsoft.com/en-us/windows/get-movie-maker-download
Start بٹن کلک کر کے movie لکھیں اور ونڈوز مووی میکر کا آئی کان ظاہر ہونے پر کلک کریں۔
ونڈوز مووی میکر کھلنے کے بعد پراجیکٹ میں تصاویر شامل کرنے کے لیے ٹول بار پر موجود Add videos and photos آپشن پر کلک کریں۔
فہرست میں موجود پہلی فائل پر کلک کریں، پھر کی بورڈ پر Shift دبا کر آخری فائل سلیکٹ کریں۔ مطلوبہ فائلز سلیکٹ ہونے پر Open بٹن پر کلک کر دیں۔ اس سے منتخب کی گئی تصاویر ونڈوز مووی میکر کے پراجیکٹ میں شامل ہو جائیں گی۔ اگر مووی میکر پراجیکٹ میں تصاویر کی ترتیب آپ کی مرضی کے مطابق نہ ہو تو ماؤس کی مدد سے کسی بھی تصویر کو ڈریگ کر کے اس کی جگہ تبدیل کی جا سکتی ہے۔
- Animation ٹیب میں آجائیں۔
- تصاویر میں سے مطلوبہ تصویر پر کلک کر کے سلیکٹ کریں۔
- ٹول بار پر موجود Transition پینل میں سے اپنی مرضی کا ایفیکٹ لگائیں۔
- ٹول بار پر موجود Pan and zoom پینل میں سے اپنی مرضی کا ایفیکٹ لگائیں۔
- ہر تصویر پر اینی میشن ایفیکٹ لگانے کے بعد ویڈیو چلا کر دیکھیں کہ ایفیکٹ آپ کی منشا کے مطابق ہے یا نہیں۔
Home ٹیب میں آجائیں اور ٹول بار پر موجود Add Music آپشن کی مدد سے آڈیو فائل پراجیکٹ میں شامل کریں۔
- Edit ٹیب میں آجائیں۔
- مطلوبہ تصویر پر کلک کر کے سلیکٹ کریں۔
- یہ تصویر ویڈیو میں کتنی دیر تک نظر آئے، ٹول بار پر اس کا دورانیہ (Duration) مقرر کریں۔ میں نے قومی ترانے کے ہر بول کے مطابق اس کی تصویر کا دورانیہ مقرر کیا ہے۔
- آواز کو تصویر کے ساتھ مطابقت دینے پر آپ کا بہت سا وقت صرف ہوگا، کیونکہ آپ کو بار بار ویڈیو چلا کر آواز کے ساتھ تصویر کے دورانیے کو مطابقت دینا ہوگی۔
- اگر آپ پراجیکٹ میں نئے سرے سے آواز شامل کرنے کے لیے پہلے سے موجود آواز ختم کرنا چاہیں تو درج ذیل تصویر کے مطابق آڈیو پر کلک کرکے ڈیلیٹ کردیں۔
- ونڈوز مووی میکر کا مینیو کھولیں۔
- Save project کی مدد سے ویڈیو کا پراجیکٹ محفوظ کریں تاکہ بعد میں کسی وقت اس پراجیکٹ میں رد و بدل کرنا چاہیں تو کرسکیں۔
- Save movie کی مدد سے ویڈیو کی فائل تیار کریں۔
- اگر آپ کے پاس Youtube کا اکاؤنٹ ہے تو Publish movie کے ذریعے براہ راست یہاں سے یہ ویڈیو Youtube پر ڈال سکتے ہیں۔
Modified: Wed, 01/28/2015 - 17:25