لینکس اوبنٹو پر ڈیٹا بیک اپ کے لیے ڈراپ باکس انسٹال کریں

اگرچہ ہم گوگل ڈرائیو اور مائیکروسافٹ ون ڈرائیو کو ویب براؤزر کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں لیکن لینکس کے سافٹ ویئر سنٹر میں ان کی ایپلی کیشنز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آپریٹنگ سسٹم کے فولڈر کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ ڈراپ باکس نے اس مقصد کے لیے ایپلی کیشن مہیا کی ہے جو لینکس اوبنٹو کے سافٹ ویئر سنٹر سے انسٹال کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ڈراپ باکس کی فری اسٹوریج کی گنجائش کم ہے لیکن آپریٹنگ سسٹم کے ماحول میں اہم ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے یہ بھی غنیمت ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم ڈراپ باکس کی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کا عمل دیکھیں گے۔


درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق لینکس اوبنٹو کے سافٹ ویئر سنٹر سے ڈراپ باکس کی ایپلی کیشن انسٹال کریں۔


درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق سامنے آنے والے پہلے ڈائیلاگ باکس کو بند کر دیں اور دوسرے ڈائیلاگ باکس پر موجود Start Dropbox بٹن پر کلک کریں جس سے ڈاؤن لوڈنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔


ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد جب ڈراپ باکس کی ایپلی کیشن انسٹال ہو جائے گی تو براؤزر میں درج ذیل صفحہ سامنے آئے گا۔ (1) اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود نہیں ہے تو نیا اکاؤنٹ بنا لیں۔ (2) اور اگر موجود ہے تو اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو جائیں۔


ڈراپ باکس کے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد درج ذیل پیغام ظاہر ہوگا کہ انسٹال ہونے والی ایپلی کیشن آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ کنکٹ کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد براؤزر کی ونڈو بند کر دیں۔


لینکس کی ٹاپ بار پر آپ ڈراپ باکس کا آئیکان دیکھ رہے ہیں، اس پر کلک کرنے سے درج ذیل مینیو ظاہر ہوگا، درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق (1) ڈراپ باکس کا فولڈر کھولیں جس میں آپ ڈیٹا محفوظ کریں گے۔ (2) ڈراپ باکس ایپلی کیشن کی سیٹنگز پر مشتمل ونڈو کھولیں جس میں آپ اپنے اکاؤنٹ کے متعلق معلومات دیکھ سکتے ہیں اور کچھ ضروری سیٹنگز بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

Categories: