مصنوعی ذہانت اتنی آگے جا چکی ہے کہ وہ ’’مصنوعی‘‘ سے کہیں زیادہ ’’صانع‘‘ کا تاثر دے رہی ہے اور بعض ماہرین کے مطابق اب اسے کوئی اور نام دینا چاہیے جیسے ’’متبادل ذہانت‘‘ یا ’’مجموعی ذہانت‘‘ یا ایسا کوئی نام جس سے مصنوعی کا تاثر ہٹ جائے۔ یہ بات درست ہے کہ مصنوعی کا معنیٰ ’’بنائی گئی چیز‘‘ ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے بعض ماڈلز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی ابتدائی ٹریننگ میں پچاس پیٹابائیٹس سے زیادہ ڈیٹا استعمال ہوا ہے اور یہ وہ مقدار ہے جسے محفوظ کرنا اور اس تک ہمہ وقت رسائی رکھنا اصل ذہانت کے بس میں ہی نہیں ہے، جبکہ فیصلہ سازی کا مدار ہی میسر معلومات اور مشاہدات پر ہوتا ہے۔ اور پھر مصنوعی ذہانت کے بنیادی اجزائے ترکیبی میں ایک اہم جزو ’’مشین لرننگ‘‘ کا ہوتا ہے جس کے تحت جیسے جیسے مصنوعی ذہانت کو مزید ڈیٹا میسر آتا ہے اس کی فیصلہ سازی کی صلاحیت بھی بڑھتی جاتی ہے۔ آسان لفظوں میں کہیں تو مصنوعی ذہانت کے پاس خودبخود سیکھنے کی استعداد موجود ہوتی ہے۔
میں نے اپنے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کیریئر کے دوران چھوٹی بڑی متعدد ایپلی کیشنز بنائی ہیں۔ پہلی ویب ایپلیکیشن 1999ء، 2000ء کے دور میں بنائی تھی جو کہ مائیکروسافٹ کی Classic ASP ویب پروگرامنگ لینگویج اور MS Access ڈیٹابیس پر مشتمل ایک سرچ ڈائریکٹری تھی جس میں کاروباروں کے متعلق قابلِ تلاش معلومات اکٹھی کی گئی تھیں اور اسے ویب سائیٹ پر نشر کیا گیا تھا تاکہ لوگ اسے استعمال کر کے اپنے شہر کے کاروباروں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ اِس تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایسے سافٹ ویئر یا ایپلی کیشنز جن کے بنانے میں ہفتوں یا مہینوں لگ جاتے تھے، اب وہ مصنوعی ذہانت سے چند نشستوں میں بنوائے جا سکتے ہیں۔ البتہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ کے ذہن سافٹ ویئر کا آرکیٹیکچر بالکل واضح ہو یعنی آپ کو پتہ ہو کہ سافٹ ویئر کیا کام کرے گا اور کون سی ضرورتیں پوری کرے گا۔
چند سال پہلے میں نے PHP ویب پروگرامنگ لینگویج اور MySQL ڈیٹابیس مینجمنٹ سسٹم کی مدد سے ایک کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا تھا جس کے لیے دنیا کے معروف سسٹمز Drupal اور کسی حد تک Wordpress کے حوالے سے اپنا تجربہ استعمال کیا تھا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پہلے سے موجود سسٹمز کی موجودگی میں ایک نیا سسٹم تیار کرنے کی کیا ضرورت تھی، تو مثال کے طور پر عرض ہے کہ اگر بنا بنایا بحری جہاز لینے کی بجائے ایک ایسی چھوٹی لانچ تیار کر لی جائے جو آپ کی خاص ضروریات پوری کرتی ہو تو معاملات چلانا آسان رہتا ہے۔ خیر، گزشتہ دنوں تجرباتی طور پر میں نے مائیکروسافٹ کے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹ Copilot کے ساتھ CMS سافٹ ویئر کی تیاری کے حوالے سے کچھ نشستیں کیں، آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ چند دنوں کی حسبِ موقع نشستوں کے نتیجے میں Admin سیکشن تیار ہو گیا ہے جس میں مصنفین، مضامین، کتابیں، یوٹیوب گیلری، فوٹو گیلری، درجہ بندی، سیٹنگز وغیرہ ماڈیولز موجود ہیں اور اس کی رسائی Login سسٹم کے ساتھ محفوظ کی گئی ہے۔ ابھی Back-end کا کام جاری ہے جبکہ اس کے بعد Front-end یعنی ویب سائیٹ کی باری آئے گی جس پر اس سسٹم کا کانٹینٹ نظر آئے گا۔ چنانچہ مجھے جب موقع ملتا ہے تو میں Copilot کے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔ گزشتہ رات میں نے اس میسج سے گفتگو کا آغاز کیا:
Copilot کی طرف سے جو جواب آیا وہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اصل میں ایک نشست کے دوران میں نے کوپائلٹ سے یہ کہا کہ اگر سافٹ ویئر معیاری بن گیا تو ہم اس پہ ’’پاورڈ بائی کوپائلٹ‘‘ لکھیں گے، اس لیے یہ وافر ستائش شاید اس حوالے سے ہے:
Modified: Sat, 10/04/2025 - 07:42

