لینکس اوبنٹو کا لانچر اسکرین کے نیچے والے حصے پر لائیں

چونکہ لینکس آپریٹنگ سسٹم کا ڈیسک ٹاپ چند حوالوں سے مائیکروسافٹ ونڈوز کے ڈیسک ٹاپ سے مختلف ہے، اس لیے ونڈوز کے صارفین کو لینکس پر کام کرتے ہوئے کچھ الجھنیں پیش آتی ہیں۔ مثلاً ان میں سے ایک یہ ہے کہ ونڈوز کی ٹاسک بار کے برعکس لینکس کا لانچر اسکرین کے بائیں طرف ہوتا ہے۔ لینکس ڈیسک ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بے خیالی میں ماؤس کا کرسر جب اسکرین کے نیچے والے حصے میں لایا جاتا ہے تو وہاں آئیکانز موجود نہ ہونے کی وجہ سے الجھن ہوتی ہے۔ چنانچہ اس کا حل لینکس اوبنٹو کے نئے ورژن میں دیا گیا ہے کہ اگر آپ لانچر نیچے منتقل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔


درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ کے کسی خالی حصے پر رائیٹ کلک کر کے مینیو کھولیں اور اس میں موجود ٹرمینل والے آپشن پر کلک کر کے ٹرمینل کھول لیں۔


لانچر کو اسکرین کے نیچے والے حصے پر لانے کے لیے ٹرمینل پر درج ذیل کمانڈ استعمال کریں۔ آسانی کے لیے یہاں سے کمانڈ کاپی کر کے ٹرمینل میں پیسٹ کریں اور پھر انٹر بٹن دبا دیں۔

gsettings set com.canonical.Unity.Launcher launcher-position Bottom

نیچے والے اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کمانڈ استعمال کرنے سے لانچر اسکرین کے نیچے والے حصے میں منتقل ہوگیا ہے۔


اگر آپ دوبارہ لانچر کو بائیں طرف لے جانا چاہیں تو اس کے لیے درج ذیل کمانڈ استعمال کریں۔

gsettings set com.canonical.Unity.Launcher launcher-position Left

Categories: