تصاویر کی عبارتوں کو ٹیکسٹ میں تبدیل کریں

آج سے پچیس تیس سال پہلے English OCR کا تجربہ کیا تھا جب ایک شائع شدہ انگریزی رسالہ کے ٹیکسٹ کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔ اس وقت جو سکینر میرے پاس تھا اس کے ڈرائیورز سافٹ ویئر کے ساتھ ایک یوٹیلیٹی سافٹ ویئر بھی شامل تھا جس کے انٹرفیس کی مدد سے سکین شدہ امیجز کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔ خوش قسمتی سے اب اردو زبان کے لیے بھی کئی ایسی سروسز دستیاب ہیں جو سکین شدہ امیجز کی عبارت کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کر دیتی ہیں اور یوں انہیں نئے سرے سے ٹائپ کرنے کی مشقت نہیں کرنی پڑتی۔

ChatGPT سے جب میں نے یہ سوال کیا تو اس نے پورا ایک مضمون ہی لکھ دیا جس میں سیمبلز کی صورت میں لنکس بھی دیے۔

Is there any way of Urdu OCR other than Google Docs?

گوگل ڈرائیو پر اگر آپ تصاویر محفوظ کریں تو کسی بھی تصویر پر رائیٹ کلک کر کے Open with Google Docs کی مدد سے اس تصویر کا ٹیکسٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

چنانچہ اس کے بعد میں نے یہ سوال کیا:

Please provide all these links as a list (just the links).

اس کے نتیجے میں لنکس کی درج ذیل فہرست موصول ہوئی ہے جن سے حسبِ ضرورت استفادہ کیا جا سکتا ہے:

البتہ بہتر نتیجے کا مدار اِس بات پر ہے کہ سکین شدہ صفحہ کتنا صاف ہے اور اس میں موجود عبارت کی لکھائی کس طرح کی ہے۔ مثلاً‌ اگر یہ ہاتھ سے کتابت کی گئی کسی عبارت کی تصویر ہے تو نتیجہ اتنا اچھا نہیں آئے گا کیونکہ اس میں عموماً‌ الفاظ اور حروف ہر دفعہ ایک ہی شکل میں نہیں آتے۔ اور اگر کسی ٹائپ شدہ صفحہ کی تصویر ہے لیکن اس میں کوئی غیر معروف نستعلیق فونٹ استعمال ہوا ہے جس میں الفاظ یا حروف کے درمیان فاصلوں کا مسئلہ ہے تب بھی نتیجہ اتنا اچھا نہیں آئے گا اور ٹیکسٹ کو صاف کرنا پڑے گا۔ اسی طرح اگر کتاب کے درمیان سے کسی صفحہ کی موبائل کی مدد سے تصویر لی جائے تو وہ جلد کی سلائی کی وجہ سے کچھ گولائی میں آتی ہے اور اندر والا حصہ قدرے اندھیرے میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے تبدیل شدہ ٹیکسٹ کی ترتیب کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے۔ بہرحال آپ تجربات کر سکتے ہیں اور اگر OCR کے مسائل سے نمٹنے کا ہنر آجائے تو یہ بعض اوقات کئی گھنٹوں کی مشقت سے بچا لیتی ہے۔