ونڈوز پر تصاویر بہتر انداز میں پرنٹ کریں

ونڈوز پر تصویریں پرنٹ کرنے کے لیے جو چھوٹا سا پروگرام مہیا کیا گیا ہے وہ زیادہ تر صورتوں میں کافی ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ بھی آسان ہے کہ مطلوبہ تصویریں سلیکٹ کرنے کے بعد رائٹ کلک کر کے مینیو کھولیں اور پھر Print آپشن پر کلک کر کے Print Pictures پروگرام کھول لیں، اس میں بنی بنائی ٹیمپلیٹس مہیا کی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ایک صفحہ پر کس سائز میں اور کتنی تصویریں پرنٹ ہوں۔ لیکن بعض اوقات آپ مطلوبہ تصویر کو کسی مخصوص سائز میں صفحہ کی کسی خاص جگہ پر پرنٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورت میں ونڈوز کا Paint پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں دونوں طریقے دکھائے گئے ہیں۔ — مکمل تحریر ونڈوز پر تصاویر بہتر انداز میں پرنٹ کریں

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ صارف کس براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم سے آپ کی ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ وزٹ کر رہا ہے تو PHP یہ معلومات ایک اسٹرنگ میں مہیا کرتی ہے۔ لیکن یہ اسٹرنگ کچھ ایسی پیچیدہ اور بے ترتیب ہوتی ہے کہ اس میں سے براؤزر کا نام اور ورژن، اور آپریٹنگ سسٹم کا نام اور ورژن حاصل کرنا مشکل کام ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ اسٹرنگ پارس کرنے کا کوڈ پیش کیا جا رہا ہے جو دو مختلف جگہوں سے حاصل کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ اصل ایپلی کیشن میں تو آپ یہ معلومات ڈیٹابیس یا کسی لاگ فائل میں محفوظ کریں گے، لیکن یہ اسکرپٹ اسی طرح چلانے پر اس کی ویلیوز براؤزر میں درج ذیل طریقے سے پرنٹ ہوں گی۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

SketchUp پروگرام میں گھر کا نقشہ بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم تجرباتی طور پر ایک گھر کا نقشہ تیار کریں گے جو میں نے کاغذ پر بنایا ہے۔ چونکہ میں پروفیشنل آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے اس نقشے کو بنانے سے پہلے میں نے مختلف نقشے انٹرنیٹ پر دیکھے تاکہ مجھے کمروں کے سائز اور ان کی ترتیب کا اندازہ ہو جائے۔ اس عمل میں کچھ نقشے مجھے ضائع بھی کرنا پڑے۔ ہمارا نقشہ جب تیار ہو جائے گا تو اس کا ڈیزائن بہتر بنانے کے لیے ونڈوز کے Paint پروگرام کی مدد بھی لی جائے گی، جس میں کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں، نیز ان کے نام اور سائز دکھائے جائیں گے۔ آخر میں اس نقشے کو اسکیچ اپ میں سہ جہتی یعنی 3D شکل بھی دی جائے گی۔ — مکمل تحریر اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں

کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں

مونوگرام سے مراد ایسا لفظ یا ایسے الفاظ ہیں جن کی شکل تبدیل کر کے انہیں کسی تشہیری علامت کا روپ دیا گیا ہو۔ اس ٹٹوریل میں ہم نسخ فونٹ استعمال کرتے ہوئے ایک مونوگرام بنانے کا عمل دیکھیں گے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ الفاظ لکھ کر پہلے انہیں ویکٹر آبجیکٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ وہ فونٹ کی بندش سے آزاد ہو جائیں۔ پھر ان الفاظ کے حروف کو الگ الگ کیا جاتا ہے تاکہ ہر حرف کی شکل با آسانی تبدیل کی جا سکے۔ اور پھر ان حروف کی شکلیں تبدیل کر کے الفاظ کو خاص طریقے سے سیٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک ایسے مونوگرام کی شکل اختیار کر جائیں جو بامعنیٰ بھی ہو اور با مقصد ہھی۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں

پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کاؤنٹر ایپلی کیشن تیار کریں

گزشتہ ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا تھا کہ اگر آپ اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھانا چاہیں تو اس کے لیے ویب کاؤنٹر کی کوئی سروس کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم یہ دیکھیں گے کہ PHP لینگوئج اور MySQL ڈیٹابیس کی مدد سے ہم اپنی ایک کاؤنٹر ایپلی کیشن کیسے تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن بہت سادہ سی ہے اور اسے آپ بہت سی ویب سائیٹس پر کاؤنٹر دکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن دو طرح کی گنتی ڈیٹابیس میں محفوظ کرتی ہے۔ ایک Site visits یعنی کسی بھی صارف نے ویب سائیٹ کتنی مرتبہ وزٹ کی۔ دوسری Page visits یعنی صارف نے ویب سائیٹ کے کتنے صفحات دیکھے۔ — مکمل تحریر پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کاؤنٹر ایپلی کیشن تیار کریں

اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھائیں

اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر صارفین کی تعداد دکھائیں

نوے کی دہائی میں جب ویب متعارف ہوا تو بہت سی ویب سائیٹس پر کاؤنٹرز دیکھنے میں آتے تھے۔ کاؤنٹر یہ بتاتا ہے کہ ویب سائیٹ یا اس کے صفحات کتنی تعداد میں وزٹ کیے گئے ہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ ایسے کاؤنٹرز کا رواج بہت کم ہوگیا، اور ان کی جگہ Stats مہیا کرنے والی ایپلی کیشنز نے لے لی۔ ویب ماسٹرز ایسی کوئی ایپلی کیشن استعمال کر کے صارفین کی تعداد کے علاوہ دیگر بہت سی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں ایک دل چسپ کاؤنٹر سروس مجھے نظر آئی جو نہ صرف مختلف ملکوں سے وزٹ کرنے والے صارفین کی تعداد بتاتی ہے، بلکہ ان ملکوں کے جھنڈے بھی دکھاتی ہے۔ — مکمل تحریر اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھائیں

ان پیج میں شادی کا دعوت نامہ تیار کریں

ان پیج میں شادی کا دعوت نامہ تیار کریں

ان پیج نہ صرف ورڈ پراسیسنگ کا سافٹ ویئر ہے بلکہ یہ ایک لے آؤٹ ڈیزائن کا سافٹ ویئر بھی ہے۔ ان پیج استعمال کرتے ہوئے مختلف نوعیتوں کے لے آؤٹ ڈیزائنز با آسانی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں شادی کا ایک دعوت نامہ تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے جو ٹولز استعمال کیے گئے ہیں ان میں Text Box ٹول نمایاں ہے جس کی مدد سے پہلے صفحہ پر حسب ضرورت مختلف ڈبے بنا کر ایک لے آؤٹ تیار کیا گیا ہے۔ اور پھر ان ڈبوں میں عنوانات اور دیگر عبارتیں لکھ کر شادی کارڈ تیار کیا گیا ہے۔ البتہ شادی کارڈ میں لوگوں اور جگہ کے فرضی نام استعمال کیے گئے ہیں۔ — مکمل تحریر ان پیج میں شادی کا دعوت نامہ تیار کریں

اسکیچ اپ میں سائبان بنائیں

سائبان بنانے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ Sketchup میں مختلف ٹولز استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ چیزیں کیسے بنائی جا سکتی ہیں۔ مثلاً‌ اس ٹٹوریل میں سائبان کے لیے (1) ایک فاؤنڈیشن بنائی گئی ہے۔ (2) اس فاؤنڈیشن کی نقل بنا کر اسے چھت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ (3) فاؤنڈیشن سے چھت تک ایک ستون بنایا گیا ہے۔ (4) چھت کو ایک گنبد کی شکل دی گئی ہے جو کہ قدرے پیچیدہ عمل ہے لیکن اگر آپ یہ طریقہ سیکھ جائیں تو گنبد جیسی دیگر چیزیں بھی تیار کر سکتے ہیں۔ (5) آخر میں چھت کے اندرونی حصے میں ایک چھوٹی سی دیوار بنا کر اسے Materials ونڈو کی مدد سے ایک جالی دار دیوار میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ سائبان دیکھنے میں اچھا نظر آئے۔ — مکمل تحریر اسکیچ اپ میں سائبان بنائیں

ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں

ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں

جب آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کی وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ کرتا ہے، اس میں سے زیادہ تر ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جس کی آپ ضرورت نہیں ہوتی، لیکن پروسیسر کو یہ غیر ضروری ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور ڈسک کو اس ڈیٹا کے لیے اپنی جگہ مہیا کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر وہ ویڈیوز جو آپ نیٹ پر دیکھتے ہیں، یہ پروسیسر اور ڈسک پر سب سے زیادہ بوجھ بنتی ہیں۔ چنانچہ تمام معروف براؤزرز اس کے حل کے طور پر خفیہ براؤزنگ کا ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے جب براؤزنگ کی جاتی ہے تو وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔ — مکمل تحریر ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں

کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھیں

کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھیں

کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھی جا سکتی ہے۔ Text ٹول کی مدد سے آپ کسی بھی ویکٹر آبجیکٹ کو ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل کر کے اس کے ڈیزائن کے مطابق عبارت لکھ سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں (1) ایک دائرے کو ٹیکسٹ ایریا بنا کر اس میں مطلوبہ عبارت لکھی گئی ہے، (2) ایک انگلش حرف کو ویکٹر آبجیکٹ میں تبدیل کرنے کے بعد اسے ٹیکسٹ ایریا کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، (3) اور Freehand ٹول کی مدد سے ایک خود ساختہ شکل بنانے کے بعد اسے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل کر کے اس میں عبارت لکھی گئی ہے۔ آئیں ان تینوں طریقوں کا استعمال دیکھتے ہیں۔ — مکمل تحریر کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھیں