ان پیج میں Zakharif کے نام سے ایک فونٹ مہیا کیا گیا ہے جس میں خطاطی کے بہت سے مفید نمونے موجود ہیں۔ مثلاً ان میں درج ذیل الفاظ یا جملوں کی خطاطی شامل ہے۔
- بسم اللہ الرحمن الرحیم
- اللہ اکبر
- جل جلالہ
- عز و جل
- سبحانہ وتعالی
- قرآن کریم
- صلی اللہ علیہ وسلم
- رضی اللہ عنہم
- صدق اللہ العظیم
- کل عام وانتم بخیر
- عید مبارک
- اسلامی مہینوں کے نام
- مقدمہ
- تمہید
- تمت
- فہرس
- کل الحقوق محفوظۃ
- وغیرہ کے علاوہ دستاویزات کی سجاوٹ کے لیے کچھ علامات (Symbols) بھی شامل ہیں۔
1- تمام حروف تہجی اور ہندسے لکھیں
خطاطی کے ان نمونوں کو ان پیج میں لکھنے کے لیے پہلے اردو کے تمام حروف تہجی اور تمام ہندسے لکھیں جیسا کہ درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ یہ حروف لکھتے وقت ہر حرف کے بعد چار یا پانچ اسپیسز دیں تاکہ خطاطی کے یہ نمونے آپ کو الگ الگ اور واضح نظر آسکیں۔
ممکن ہے ان حروف کی ترتیب اور تعداد آپ کے زیر استعمال ان پیج میں مختلف ہو۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے ٹائپنگ کے لیے کونسا کی بورڈ (Keyboard Layout) منتخب کیا ہوا ہے۔
2- Zakharif فونٹ منتخب کریں
اب ان تمام حروف کو سلیکٹ کر کے فونٹ کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے Zakharif فونٹ منتخب کر لیں۔
3- ہر حرف کے بدلے میں خطاطی کا ایک نمونہ
درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر حرف کے بدلے میں ایک خطاطی کا نمونہ موجود ہے۔ جن علامات کے درمیان فاصلہ کم ہے ان میں مزید فاصلہ دیں۔ ان میں سے کسی بھی علامت کے لیے فونٹ سائز منتخب کر کے اسے بڑا یا چھوٹا کیا جا سکتا ہے۔
4- خطاطی کے ان نمونوں کو محفوظ کرلیں
بہتر یہ ہے کہ آپ ان پیج کی یہ فائل محفوظ کر لیں تاکہ مستقبل میں ان میں سے کسی علامت کی ضرورت پڑے تو نئے سرے سے یہ سارے حروف نہ لکھنا پڑیں بلکہ آپ براہ راست اس فائل میں سے وہ علامت یا خطاطی کا نمونہ لے سکیں۔
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:08