پی ایچ پی میں ٹائم زون سیٹ کریں

اگر آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں کسی کام کے لیے تاریخ یا وقت پر انحصار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ اس ایپلی کیشن میں ٹائم زون (Timezone) سیٹ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے جس کمپیوٹر (Web Server) پر یہ ایپلی کیشن چل رہی ہے وہ کسی دوسرے ملک میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں جو تاریخ اور وقت آپ استعمال کر رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ تاریخ اور وقت اس ویب سرور کے مقامی ہیں۔


مثال کے طور پر میں نے درج ذیل کوڈ امریکہ کی ایک ہوسٹنگ کمپنی کے سرور پر چلایا ہے:

<?php
print date("M d, Y - H:i:s");
print 
"<br>";
date_default_timezone_set('Asia/Karachi');
print 
date("d M, Y - H:i:s");
?>

اس کا نتیجہ مجھے یہ ملا ہے:

Feb 02, 2018 - 08:46:11
02 Feb, 2018 - 18:46:11


آپ دیکھ رہے ہیں کہ ٹائم زون سیٹ کرنے سے پہلے امریکہ کی تاریخ اور وقت نظر آرہے ہیں۔ جبکہ ()date_default_timezone_set فنکشن کی مدد سے ٹائم زون سیٹ کرنے کے بعد جو تاریخ اور وقت نظر آرہے ہیں وہ پاکستان کے ہیں۔

لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کی ایپلی کیشن کے سارے ممبرز پاکستان کے ہی ہوں بلکہ عین ممکن ہے کہ یہ ممبرز دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہوں۔ اس لیے ٹائم زون استعمال کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب ممبر اکاؤنٹ بناتے وقت اپنی رہائش کا شہر اور ملک منتخب کرے تو اس کی بنیاد پر ممبر کا ٹائم زون معلوم کر لیا جائے اور پھر اسے ڈیٹابیس میں ممبر کے اکاؤنٹ کے تحت محفوظ کر لیا جائے۔ جب ممبر اپنے اکاؤنٹ میں Log in کرے تو ڈیٹابیس میں موجود اس کے اکاؤنٹ سے ویلیو حاصل کر کے اس کا ٹائم زون سیٹ کر دیا جائے۔


ٹائم زون کی باقی تمام ویلیوز درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
PHP: List of Supported Timezones

Categories: