Windows Programs

Windows ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ونڈوز اپنے کم محفوظ ورژنز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرز کی مقبولیت کا اولین ذریعہ رہا ہے۔ Windows
Inpage اردو طباعت کا ایک مقبول سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ خطوط، دستاویز، کتابیں، مقالات، اور اخبارات کے لیے خبریں وغیرہ تیار کر سکتے ہیں۔ Inpage Urdu
CorelDraw ویکٹرز کی بنیاد پر کام کرنے والا گرافک ڈیزائن کا ایک سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ بزنس کارڈ، لیٹر پیڈ، شادی کارڈ، اخباری اشتہارات، رسالوں کے ٹائٹل، مونو گرام اور ویب سائیٹس کے لیے بینرز وغیرہ بنا سکتے ہیں۔ CorelDraw
Photoshop بٹ ماپ کی بنیاد پر کام کرنے والا ایک سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ بہترین معیار کی نئی تصاویر تیار کر سکتے ہیں اور مختلف ایکفیکٹس استعمال کر کے پرانی تصاویر کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ Photoshop
GIMP ایک مفت دستیاب سافٹ ویئر ہے جسے Photoshop کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بٹ ماپ کی بنیاد پر کام کرنے والے اس سافٹ ویئر کی مدد سے نہ صرف تصاویر پر مختلف ایکفیکٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں، بلکہ تصاویر کے ترتیب وار فریمز کو استعمال کر کے اینی میشنز بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔ GIMP
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں شروع ہی سے Paint نام سے ایک پروگرام شامل ہے جو بنیادی نوعیت کی گرافک ایڈیٹنگ کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اس پروگرام میں شامل فیچرز میں تصویر کا سائز تبدیل کرنا، تصویر کو مخصوص زاویے پر گھمانا، تصویر پر عنوانات یا تحریر لکھنا، اور ڈرائنگ ٹولز کی مدد سے مختلف نوعیت کی گرافکس تیار کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ Windows Paint
OpenOffice Writer ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا ایک سافٹ ویئر جس کی مدد سے آپ دستاویز، خطوط، کتابیں، مقالات اور مضامین وغیرہ تیار کر سکتے ہیں۔ رائٹر مفت دستیاب سافٹ ویئر اوپن آفس کا حصہ ہے جو کہ مائیکرو سافٹ کے Word کا بہترین متبادل ہے۔ OpenOffice Writer
OpenOffice Calc سپریڈ شیٹ کا ایک مفت دستیاب سافٹ ویئر ہے جس میں ڈیٹا کی نوعیت کے مطابق اس پر ریاضی اور اکاؤنٹس وغیرہ کے امور سر انجام دیے جا سکتے ہیں، نیز گرافس و چارٹس وغیرہ تیار کیے جا سکتے ہیں۔ Calc سافٹ ویئر کو مائیکرو سافٹ کے Excel کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ OpenOffice Calc
Sketchup پروگرام میں گھروں اور عمارتوں کے نقشے، آلات کے سانچے، اور مختلف نوعیتوں کے سہ جہتی (3D) ماڈلز وغیرہ تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے اور کمپیوٹر کے عام صارفین بھی اس پروگرام کو آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ Sketcup
Audacity ایک مفت دستیاب سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی آواز کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ آواز کے غیر ضروری حصے حذف کر سکتے ہیں، آواز ہلکی یا بھاری کرسکتے ہیں، اور آواز کی رفتار کم یا تیز کرسکتے ہیں، وغیرہ۔ Audacity
Windows Movie Maker ونڈوز میں مہیا کیا گیا یہ ایک چھوٹا سا سافٹ ویئر ہے جو گھریلو قسم کی ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دنڈو مووی میکر کی مدد سے آپ ویڈیو کے غیر ضروری حصے ختم کر سکتے ہیں اور ویڈیو پر مختلف ایفیکٹس لگا سکتے ہیں۔ Windows Movie Maker
اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر ویب ایپلی کیشنز تیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے WampServer استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک بنڈلڈ پروگرام ہے، یعنی اس میں مختلف دیگر سافٹ ویئرز اکٹھے کیے گئے ہیں تاکہ انہیں ایک ہی وقت میں انسٹال کیا جا سکے۔ ان سافٹ ویئرز میں Apache HTTP Server, phpMyAdmin, MySQL, php وغیرہ شامل ہیں۔ WampServer
Apache HTTP Server غالباً‌ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب سرور سافٹ ویئر ہے جسے استعمال کر کے آپ اپنے کمپیوٹر پر ویب سائیٹ ہوسٹ کر سکتے ہیں۔ ایک ویب سرور سافٹ ویئر کمپیوٹر پر بطور سروس چلتا ہے اور انٹرنیٹ سے آنے والی درخواستوں کا ان کی نوعیت کے مطابق جواب دیتا ہے۔ Apache HTTP Server
NetBeans IDE ایک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے Java پروگرامز تیار کیے جاسکتے ہیں، جن میں ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز، ویب ایپلیکیشنز، موبائل ایپلیکیشنز اور ایمبیڈڈ سسٹم پروگرامز شامل ہیں۔ NetBeans
کمپیوٹر پروگرامرز میں ++Notepad ایک مقبول پروگرام ہے جس کی وجہ اس کے وہ مفید فیچرز ہیں جو کوڈنگ اور ٹیکسٹ ایڈیٹنگ میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان نمایاں فیچرز میں: کوڈ کے حصوں کو مختلف رنگوں میں دکھانا، کوڈ کے جن حصوں کی فی الوقت ضرورت نہ ہو انہیں فولڈ کرنا، فائل کی مختلف لائنوں پر بک مارکس لگانا، بیک وقت بہت سی فائلوں میں تلاش اور تبدیلیاں کرنا، انگلش یا اردو زبان کے اعتبار سے لکھائی کی سمت تبدیل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ Notepad++
Adobe Reader ایک مقبول پروگرام ہے جو پی ڈی ایف ڈاکومنٹس پڑھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ تر نئے کمپیوٹرز میں یہ پروگرام پہلے سے شامل ہوتا ہے تاکہ اسے نئے سرے سے انسٹال نہ کرنا پڑے۔ ٹیک اردو پر آپ اس پروگرام کے بہتر استعمال کے حوالے سے ٹٹوریلز دیکھیں گے۔ Adobe Reader
PDFill PDF Tools ایک مفت دستیاب پروگرام ہے جو پی ڈی ایف ڈاکومنٹس پر کام کرنے کے لیے ٹولز مہیا کرتا ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے جو امور سر انجام دیے جا سکتے ہیں ان میں: فائلز کو مدغم کرنا، صفحات کی ترتیب تبدیل کرنا، صفحات کا سائز تبدیل کرنا، صفحات پر ہیڈر اور فوٹر لگانا، امیجز کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کرنا، پی ڈی ایف فائل کے صفحات کو امیجز میں تبدیل کرنا، اور صفحات کے پیچھے واٹر مارک وغیرہ لگانا شامل ہیں۔ PDFill Free PDF Tools
Speakonia ایک مختصر اور مفید پروگرام ہے جو مہیا کردہ عبارت کو پڑھ کر سناتا ہے اور اس آواز کو آڈیو فائل کی صورت میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ نیز اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ونڈوز کے کسی بھی پروگرام کی عبارت سلیکٹ کر کے اسے سن سکتے ہیں۔ اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسپیکونیا کو کسی بھی زبان کی عبارت پڑھنے کی تربیت دی جا سکتی ہے جو اگرچہ دقت طلب کام ہے لیکن دلچسپی سے خالی نہیں۔ Speakonia
ہم اپنے گھروں اور دفتروں کی وقتاً‌ فوقتاً‌ صفائی کرتے ہیں تاکہ گند اور کچرا وغیرہ سے چھٹکارہ حاصل کر کے جگہ کو بہتر انداز میں قابل استعمال بنایا جا سکے۔ اسی طرح ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی بھی کچھ عرصہ کے بعد صفائی کرنا ضروری ہو جاتا ہے تاکہ ونڈوز کی رجسٹری سے غیر ضروری انٹریز، کنفیگریشن کا کیش ڈیٹا، اور مختلف پروگراموں کی بنائی گئی عارضی فائلوں کو ڈیلیٹ کر کے سسٹم کو بہتر انداز میں کام کرنے کے قابل بنا یا جا سکے۔ CCleander اس مقصد کے لیے مقبول عام پروگرام ہے۔ CCleaner
MS-DOS ایک کمانڈ لائن آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں مختلف امور کی انجام دہی کے لیے کمانڈز لکھی جاتی ہیں جن پر کمپیوٹر عمل کرتا ہے۔ ڈاس کے ذریعے مائیکروسافٹ نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں سافٹ ویئر کی دنیا میں اپنی ساکھ بنائی۔ DOS