HTML

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

ایک ویب سائیٹ مختلف ویب پیج فائلز سے مل کر بنتی ہے اور کسی بھی ویب پیج فائل کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے۔ صرف HTML استعمال کرتے ہوئے ایک قابل استعمال ویب سائیٹ بنائی جا سکتی ہے جومنظم اور خوبصورت تو نہیں ہوگی لیکن کسی حد تک مطلوبہ ضرورت پورا کر سکتی ہے۔ جب کسی ویب سائیٹ کی تعمیر کی بات ہوتی ہے تو HTML اور CSS کا ذکر ساتھ ساتھ آتا ہے۔ آپ نے کبھی پہاڑی علاقوں میں صرف پتھروں اور اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے بے ترتیب سے گھر دیکھے ہوں گے، یہ گھر شہر کی عمارتوں کی طرح کسی نقشے کے مطابق ایک ترتیب سے نہیں بنائے گئے ہوتے لیکن پھر بھی رہنے والوں کے لیے قابل استعمال ہوتے ہیں اور ان کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یوں سمجھ لیں کہ ان کے گھر صرف HTML کی اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے ہوتے ہیں جن پر CSS کی سجاوٹ (نقشہ، پلستر، رنگ و روغن وغیرہ) استعمال نہیں کی گئی ہوتی۔ مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل پر سی ایس ایس اسٹائلز لگائیں

جب ایک ویب پیج کسی براؤزر میں لوڈ ہوتا ہے تو HTML پر لگائے گئے CSS رولز بھی اس کے ساتھ لوڈ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل رولز ویب پیج کے ساتھ منسلک کی گئی اسٹائل شیٹ فائل میں بھی ہو سکتے ہیں، ویب پیج کے head ٹیگ کے اندر موجود style ٹیگ میں بھی ہو سکتے ہیں، اور HTML کے کسی انفرادی ٹیگ کے اندر بھی ہو سکتے ہیں۔ جونہی ویب پیج لوڈ ہوتا ہے براؤزر HTML پر CSS رولز اپلائی کر کے یہ ویب پیج صارف کو دکھا دیتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایپلی کیشن کا صارف ویب پیجز کے منتخب اسٹائلز اپنی مرضی سے تبدیل کر سکے، تو اس کام کے لیے Javascript استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویب پیج کو دوبارہ لوڈ کیے بغیر فوری طور پر مطلوبہ CSS اسٹائلز HTML پر لگا دیتا ہے اور براؤزر اس تبدیلی کو فوراً‌ دکھا دیتا ہے۔ مکمل تحریر

سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں

سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں

HTML کی مدد سے بنائے گئے ویب پیجز کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے CSS استعمال کی جاتی ہے۔ مثلاً‌ عنوان کا سائز اور رنگ کیا ہونا چاہیے، پیراگراف کا فونٹ کیا ہونا چاہیے اور اس کے گرد فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، کسی تصویر کے گرد کتنی موٹائی کا اور کس رنگ کا بارڈر لگنا چاہیے، ٹیبل کے جو خانے ہیں ان کی ویلیوز کے گرد کتنا فاصلہ ہونا چاہیے، دیگر ویب پیجز کے لنکس کونسے رنگ میں ہونے چاہئیں اور ان کے نیچے لائن موجود ہونی چاہیے یا نہیں، اور یہ کہ ویب پیج کے کونسے حصوں کو بائیں کالم میں، کونسے حصوں کو درمیانی کالم میں، اور کونسے حصوں کو بائیں کالم میں موجود ہونا چاہیے وغیرہ۔ یعنی HTML ایلی منٹس پر ہر طرح کی یہ فارمیٹنگ CSS کی مدد سے کی جاتی ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں

پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں

کوئی ڈیویلپر یہ نہیں چاہتا کہ صارف غلط معلومات مہیا کرے۔ غلط ان معنوں میں کہ نام کی جگہ فون نمبر مہیا کر دیا جائے، ای میل کی جگہ پوسٹل کوڈ لکھ دیا جائے، اور جو معلومات درکار ہیں وہ فراہم کیے بغیر ہی فارم بھیج دیا جائے۔ اگر ایسی معلومات کی پڑتال (Validation) نہ کی جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیٹابیس میں کس قسم کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور یہ ڈیٹابیس آپ کے لیے کتنی مفید ثابت ہوسکے گی۔ معلومات کی پڑتال کے لیے نئے ڈیویلپرز Javascript بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ کسی طرح سے بھی محفوظ طریقہ نہیں ہے، اس لیے کہ یہ کوڈ صارف کے کمپیوٹر پر ویب براؤزر میں چلتا ہے، جبکہ آج کل ایسے ٹولز (Firebug وغیرہ) باآسانی دستیاب ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب پیج سے Javascript کوڈ ختم کر کے HTML فارم میں اپنی مرضی کی معلومات بھر کر بھیجی جا سکتی ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں

ویب براؤزر جس کے سامنے صارف بیٹھا ہے، اور ویب سرور جس پر مطلوبہ ویب سائیٹ پڑی ہے، ان دونوں کے درمیان رابطہ HTTP پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے۔ یہ رابطہ Stateless ہوتا ہے۔ یعنی براؤزر کی جانب سے سرور کی طرف بھیجی گئی ہر درخواست ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہوتی ہے۔ ویب سرور کی طرف بھیجی گئی ان Requests کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ویب فارم بھر کے سرور کی طرف بھیجتے ہیں اور سرور کی طرف سے جواب آنے پر وہی ویب پیج دوبارہ لوڈ ہوتا ہے تو فارم میں سے ویلیوز غائب ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ اس فارم کی ویلیوز برقرار رکھنے کے لیے ہمیں سرور سے تمام ویلیوز واپس منگوانا پڑتی ہیں۔ یعنی براؤزر اور سرور کے درمیان رابطے کو Stateful بنانے کے لیے ہمیں پروگرامنگ لینگویج مثلاً‌ PHP وغیرہ استعمال کرنا پڑتی ہے۔ مکمل تحریر

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

کسی بھی ویب پیج کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے، جبکہ HTML ایلیمنٹس کو منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً‌ ویب پیج میں پیراگراف کی لکھائی کا رنگ کیا ہو، اس کے لیے کونسا فونٹ استعمال کیا جائے، فونٹ کا سائز کیا رکھا جائے، اور ایک پیرا گراف سے دوسرے پیرا گراف کا فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، یہ سب کچھ CSS کی مدد سے طے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ویب پیج میں HTML ایلیمنٹس کی پوزیشن بھی CSS کی مدد سے سیٹ کی جاتی ہے- مثلاً‌ کونسا کالم صفحہ کے دائیں طرف، کونسا کالم درمیان میں، اور کونسا کالم صفحہ کے بائیں جانب ہونا چاہیے وغیرہ۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے رنگ دار سطروں پر مشتمل ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنائیں

ہماری زندگیوں میں رنگوں کی بہت اہمیت ہے۔ رنگ نہ صرف چیزوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ چیزوں کے درمیان فرق کرنے میں اضافی مدد دیتے ہیں۔ بچپن میں جب ہم مسجد میں پڑھا کرتے تھے، ہمارے قاری صاحب نے اپنے پاس مختلف رنگوں کے مارکر رکھے ہوتے تھے۔ ان کے ساتھ وہ ہمیں قرآن کریم پر نشان لگا کر دیتے تھے کہ یہاں غنہ کرنا ہے، یہاں اخفا کرنا ہے، یہاں ترقیق کرنی ہے، اور یہاں تفخیم کرنی ہے وغیرہ۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ہم سبق یاد کرتے وقت قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتے تھے۔ دنیا بھر میں بچوں کی کتابوں سے لے کر ٹریفک لائٹس تک رنگ استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ دیکھنے والے چیزوں یا صورت حال کو بہتر طریقے سے پہچان سکیں۔ مکمل تحریر

ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟

ایسا سافٹ ویئر جو ویب براؤزر پر چلتا ہے اسے ویب ایپلی کیشن کہتے ہیں۔ چونکہ براؤزر تقریباً‌ ہر قسم کے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیب اور سمارٹ فون وغیرہ) پر موجود ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح براؤزر ہر پلیٹ فارم (ونڈوز، میک اور لینکس وغیرہ) پر دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب آپریٹنگ سسٹمز پر چلائی جا سکتی ہے۔ اگر ویب ایپلی کیشن کو چلانے کیلئے درکار ویب سرور، پروگرامنگ اور ڈیٹابیس کے سافٹ ویئرز مقامی کمپیوٹر پر انسٹال کر لیے جائیں تو ویب ایپلی کیشن کو بطور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن بھی چلایا جا سکتا ہے، یعنی پھر اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس ٹٹوریل میں انفوگرافک کی مدد سے ویب ایپلی کیشن کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ویب ایپلی کیشن کے کام کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل فائیو میں متعارف کرائے گئے نئے ایلی منٹس

HTML5 ویب پیجز بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی HTML لینگویج کا نیا معیار ہے۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے آغاز سے لے کر اب تک HTML مارک اپ لینگویج کے متعدد ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں حالات کی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔ اس ٹٹوریل میں حالیہ ورژن HTML5 میں نئے شامل کیے جانے والے ایلیمنٹس، اور پرانے ختم کیے جانے والے ایلیمنٹس کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فہرست اور اس کی زیادہ تر وضاحت W3Schools کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے، جبکہ ایلیمنٹس کی نوعیت کے اعتبار سے ان کی ترتیب بدلی گئی ہے۔ آئیں یہ ایلیمنٹس اور ان کا مختصر تعارف دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر استعمال کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو استعمال کریں

ویب پروگرامنگ کے دوران بعض دفعہ ڈیٹابیس کے ریکارڈز دکھانے کے لیے HTML ٹیبل تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ ٹیبل اگر چھوٹے سائز کا ہو تو جلدی سے اس کا کوڈ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بڑے سائز کا ٹیبل ہو تو پھر ہاتھ سے اس کا کوڈ لکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔ میرے کمپیوٹر پر چونکہ ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود نہیں ہے جو گرافیکل یوزر انٹرفیس کی مدد سے ویب پیج بنانے میں مدد دیتا ہو، اس لیے میں اس مقصد کے لیے ckeditor.com پر موجود Demo استعمال کر لیتا ہوں۔ CK Editor دراصل ایک پلگ ان ہے جسے آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں شامل کر کے صارفین کو WYSIWYG کی صورت میں ویب پیج بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس

انٹرنیٹ پر جب Web کا آغاز ہوا تو ابتداء میں ویب پیج کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے HTML کے table ایلی منٹ کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔ یعنی اگر ویب پیج میں تین کالم درکار ہوتے تو اس مقصد کے لیے تین کالموں پر مشتمل ٹیبل بنایا جاتا۔ لیکن ٹیبل ایلی منٹ کی مدد سے بنائے گئے ڈیزائن کا نقصان یہ تھا کہ اسے آزادانہ طریقے سے CSS کی مدد سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ایسا ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ویب پیج کا کوڈ تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے Table-less ڈیزائن کا تصور متعارف کرایا گیا جس کے تحت ویب پیج کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے div ایلی منٹ کا بکثرت استعمال کیا جانے لگا۔ div ایلی منٹس کو CSS کی مدد سے ویب پیج کے مختلف کالمز اور سیکشنز کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

گزشتہ دنوں ایک کلائنٹ کی طرف سے مجھے ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ایپلی کیشن کے ریزرویشن فارم میں جو ایئر لائنز کا ڈراپ ڈاؤن مینیو ہے، وہ ان کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔ چنانچہ انہوں نے ایک ویب پیج کا لنک بھیجا کہ اس پر موجود ایئر لائنز کی فہرست ہمیں اپنے ریزرویشن فارم کے ڈراپ ڈاؤن میں چاہیے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویب پیج پر ایئر لائنز کی یہ فہرست ایک HTML ٹیبل کی شکل میں تھی جس میں دیگر غیر ضروری کالمز بھی موجود تھے۔ اس کا بظاہر حل یہ تھا کہ میں ایئر لائنز کے کالم سے ایک ایک کر کے ویلیوز کاپی کرتا اور انہیں ڈراپ ڈاؤن مینیو کے آپشنز کی شکل دیتا۔ لیکن ایسا کرنے کا مطلب یہ تھا کہ میں دو گھنٹے اسی کام پر لگا دیتا، کیونکہ یہ ویلیوز تقریباً‌ اڑھائی سو کے لگ بھگ تھیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹیبل کی سطروں کا رنگ مختلف ہو تو نظروں کے بھٹکنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ یعنی دیکھنے والے کو رنگوں کی وجہ سے اپنی نظریں جمائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ویب پروگرامنگ میں عموماً‌ ڈیٹابیس سے ریکارڈز حاصل کر کے HTML ٹیبل کی شکل میں دکھائے جاتے ہیں۔ ایسا کرتے وقت اگر آپ ٹیبل کی سطروں کے رنگ مختلف کر دیں تو نہ صرف یہ ڈیٹا دیکھنے میں اچھا لگے گا، بلکہ صارف کو ڈیٹا پڑھنے میں اضافی سہولت مل جائے گی۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے اس کا طریقہ بتایا گیا ہے لیکن یہ تکنیک دیگر پروگرامنگ لینگوئجز میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔


مکمل تحریر

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو حاصل کریں

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو کیسے حاصل کریں

ویب فارم میں چیک باکسز اس لیے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ مختلف چیزوں کے بارے میں صارف کی دل چسپی معلوم کی جا سکے۔ چیک باکس کی مدد سے کسی معاملے میں صارف سے ہاں یا ناں میں جواب معلوم کیا جاتا ہے۔ اگر صارف نے چیک باکس منتخب کیا ہے تو اس کا مطلب ہاں ہے، اگر نہیں کیا تو اس کا مطلب ناں ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا ہے کہ صارف جب HTML فارم سرور پر بھیجتا ہے تو سرور پر موجود PHP کوڈ میں اس فارم کے چیک باکسز کی ویلیوز کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آئیں اس کے دو طریقے دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں

ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں

ایسا ویب فارم جس میں مختلف نوعیت کی معلومات کو مختلف گروپس میں تقسیم کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے fieldset ایلی منٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایلی منٹ ایک باکس بنا دیتا ہے، جبکہ اس کے اندر legend ایلیمنٹ کی مدد سے اس باکس کا ٹائٹل مقرر کیا جاتا ہے۔ ویب فارم کو اس طریقے سے صحیح معنوں میں منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کا استعمال ضروری ہے۔ اسٹائل رولز کی مدد سے fieldset بلاک کے بارڈر کی موٹائی و گولائی، بیک گراؤنڈ کا رنگ، اور اس کی پوزیشن وغیرہ مقرر کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح legend ایلیمنٹ کو بھی اسٹائل رولز کی مدد سے بہتر انداز میں دکھایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں

ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں

HTML میں امیج میپ بنانے کی سہولت دی گئی ہے کہ آپ کسی بھی تصویر کے مختلف حصوں پر لنکس بنا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ کسی میڈیکل پراجیکٹ میں انسانی جسم کی تصویر کے اوپر مختلف لنکس بنائے جا سکتے ہیں، یعنی جسم کے اعضاء پر کلک کرنے سے الگ الگ ویب پیجز کھولے جا سکتے ہیں۔ یا مثال کے طور پر کسی ملک کے نقشے کی تصویر کے اوپر مختلف شہروں کے لیے الگ الگ لنکس بنا کر انہیں مختلف ویب پیجز وغیرہ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یا بالفرض آپ نے کسی موضوع پر ایک انفوگرافک تیار کی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کے مختلف حصوں پر کلک کرنے سے کسی ویڈیو پر مشتمل ویب پیج کھل جائے، کوئی ڈاکومنٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے، یا کوئی ویب سائیٹ کھل جائے وغیرہ۔ آئیں اس کا طریقہ دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل کے عام استعمال ہونے والے فارم ایلیمنٹس

HTML5 میں input ایلیمنٹ کی چند نئی ٹائپس شامل کی گئی ہیں جن سے ویب ڈویلپرز کو کافی سہولت ہوگئی ہے۔ ان ٹائپس میں color , number , email , url , phone , time , date وغیرہ شامل ہیں۔ نئی ان پٹ ٹائپس کا زیادہ تر فائدہ فارم کی پڑتال کے سلسلہ میں ہوتا ہے مثلاً اگر کسی ان پٹ فیلڈ کی ٹائپ آپ نے url مقرر کی ہے تو پھر یہ فیلڈ غلط ویب ایڈریس قبول نہیں کرے گی۔ چنانچہ اس نئے اضافے سے ویب ڈیویلپرز کو بہت سے ایسے Javascript کوڈ سے چھٹکارا مل گیا ہے جو اس سے پہلے وہ براؤزر پر فارم کی پڑتال کے لیے استعمال کرتے تھے۔ مکمل تحریر

چلتی ویب سائیٹ تبدیل کیے بغیر ڈیزائن ٹیسٹ کریں

چلتی ہوئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہے، اس لیے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ پہلی کوشش میں ہی ویب پیج کا ڈیزائن مطلوبہ مقصد پورا کر دے۔ عموماً ڈیزائن میں بار بار تبدیلیاں کر کے اسے براؤزر میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اطمینان نہ ہو جائے کہ یہ ڈیزائن مطلوبہ مقصد پورا کر رہا ہے۔ اگر ویب سائیٹ کے روزانہ وزیٹرز کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ ہو تو پھر چلتی ویب سائیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا رسک لیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر سینکڑوں ہزاروں صارفین روزانہ اس ویب سائیٹ کو وزٹ کرتے ہیں تو پھر ڈیزائننگ کے اس عمل کے دوران بار بار بدلتا ہوا ڈیزائن صارفین کا تاثر خراب کر سکتا ہے۔ مکمل تحریر