Standards & Protocols

معروف ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈز کونسے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟

معروف ایچ ٹی ٹی پی اسٹیٹس کوڈز کونسے ہیں اور ان کا کیا مطلب ہے؟

HTTP یعنی Hypertext Transfer Protocol ورلڈ وائیڈ ویب کی بنیاد ہے۔ جب ہم کوئی ویب سائیٹ کھولتے ہیں یا ویب سائیٹ کے اندر کسی لنک پر کلک کرتے ہیں تو ہم دراصل انٹرنیٹ سے منسلک کسی کمپیوٹر (Web Server) سے کوئی چیز طلب کرنے کے لیے درخواست کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ چیز جس کی ہم ویب سرور سے درخواست کرتے ہیں، یہ ویب پیج، تصویر، آڈیو، ویڈیو، پی ڈی ایف یا پھر کسی اور فارمیٹ کی فائل کی صورت میں ہو سکتی ہے۔ ویب سرور یہ درخواست وصول کر کے صورت حال کے مطابق یا تو وہ چیز ہمیں مہیا کر دیتا ہے یا پھر کسی وجہ سے ہماری درخواست مسترد کر دیتا ہے۔ دونوں صورتوں میں ویب سرور ایک کوڈ کی شکل میں اس درخواست کا جواب ضرور دیتا ہے۔ اس کوڈ کا ایک خاص مطلب ہوتا ہے۔ مکمل تحریر

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

ڈی این ایس سرورز کیا ہوتے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں؟

جیسے ہر گھر کا ایک ایڈریس ہوتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ سے منسلک ہر کمپیوٹر کا ایک IP address ہوتا ہے جس کے بغیر بذریعہ انٹرنیٹ اس کمپیوٹر تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ جب ہم کسی کمپیوٹر (Web server) پر موجود کسی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمیں ایک آئی پی ایڈریس درکار ہوتا ہے، چاہے یہ ویب سرور اسی شہر میں موجود ہو یا دنیا کے کسی دوسرے کونے میں۔ چونکہ مختلف ویب سائیٹس کے آئی پی ایڈریسز کو یاد رکھنا ہم انسانوں کے لیے قابل عمل نہیں ہے، اس لیے صارفین کی سہولت کی خاطر انٹرنیٹ پر ہر ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کو ایک نام دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ کسی بھی ویب سائیٹ کے آئی پی ایڈریس کا یہ نام ڈومین (Domain) کہلاتا ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایکس پی میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانیں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹالیشن کی سہولت کی خاطر بہت سی زبانوں کو پہلے سے فعال نہیں کیا گیا، اردو بھی انہی زبانوں میں سے ہے۔ چنانچہ درج ذیل اقدامات سے آپ ونڈوز ایکس پی میں اردو زبان کو فعال بنا کر ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً‌ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Word میں مضامین لکھے جا سکتے ہیں، Excel میں کھاتے بنائے جا سکتے ہیں، اور براؤزر میں ای میل لکھی جا سکتی ہے وغیرہ۔ مکمل تحریر

ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایٹ میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام انسٹالیشن کے ساتھ صرف انگلش زبان فعال کی گئی ہوتی ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز ایٹ میں اردو زبان با آسانی فعال کی جاسکتی ہے۔ مکمل تحریر

ایک نئی ویب سائیٹ رجسٹر کروائیں

ویب سائیٹ کے ڈومین کو ہوسٹنگ کے ساتھ منسلک کریں

ویب سائیٹ ڈومین (Domain) اور ویب سائیٹ ہوسٹنگ (Hosting) دو الگ چیزیں ہیں: ڈومین آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس ہے جیسے www.mywebsite.com وغیرہ۔ جبکہ ہوسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کا ڈیٹا انٹرنیٹ سے منسلک کس کمپیوٹر پر رکھا گیا ہے۔ کیونکہ ایک ویب سائیٹ مختلف فائلز (ویب پیجز، امیجز، ڈاکومنٹس، آڈیو اور ویڈیو فائلز وغیرہ) پر مشتمل ہوتی ہے جو انٹرنیٹ سے منسلک ایسے تیز رفتار کمپیوٹر (Web server) پر رکھی جاتی ہیں جو ہر وقت چلتا رہے۔ جب کوئی شخص کسی ویب سائیٹ کا ایڈریس براؤزر کو مہیا کرتا ہے تو وہ اس کمپیوٹر سے رابطہ کر کے ویب سائیٹ کا مواد حاصل کرتا ہے۔ مکمل تحریر

اردو فونٹس کے متعلق کچھ ضروری معلومات

اردو یونی کوڈ نسخ و نستعلیق فونٹ کے متعلق کچھ ضروری معلومات

ماہنامہ کمپیوٹنگ کراچی کے اکتوبر ۲۰۱۳ء کے شمارہ میں ’’اردو یونی کوڈ نستعلیق فونٹس میں ایک نیا اضافہ: مہر نستعلیق‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون شامل کیا گیا ہے۔ یہ مضمون اگرچہ مہر نستعلیق فونٹ کے تعارف پر مبنی ہے لیکن پھر بھی جناب ذیشان نصر نے اس مضمون میں فونٹس کے متعلق عمومی اور اردو فونٹس کے متعلق خصوصی معلومات مہیا کی ہیں۔ یہاں اس مضمون میں سے چند اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ مکمل تحریر

تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کیا ہے، موبائل جنریشنز کا ایک جائزہ

آئی ٹی نامہ بلاگ پر موبائل ٹیکنالوجیز کے حوالہ سے ایک مفید تحریر شائع کی گئی ہے جس کے تحت محمد زھیر چوہان نے مختصر لیکن جامع انداز میں تمام ضروری معلومات ذکر کر دی ہیں۔ عام طور پر ٹیکنالوجیز کے ورژنز کے لیے جو نمبر منتخب کیے جاتے ہیں ان سے عام صارفین یہ اندازہ نہیں کر سکتے کہ پرانی ٹیکنالوجی سے نئی ٹیکنالوجی کتنی بہتر ہے۔ اسی موبائل ٹیکنالوجی سے اندازہ کرلیں کہ 3G ٹیکنالوجی اگر 2,000kbps ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت رکھتی ہے تو 4G ٹیکنالوجی 100,000kbps ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ صرف 3G اور 4G کے ورژن نمبروں سے اس فرق کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں

اس ٹٹوریل میں ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کا بنیادی طریقہ بتایا گیا ہے جس میں یہ مراحل شامل ہیں۔ (1) ویب سرور سافٹ ویئر Apache انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ سے آنے والی درخواستیں وصول کر کے ان کے بدلے میں ویب پیجز اور فائلز مہیا کرتا ہے۔ (2) انٹرنیٹ کنکشن کے لیے راؤٹر/موڈیم استعمال نہیں کیا گیا بلکہ وائرلیس براڈبینڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کمپیوٹر کو راؤٹر کے پرائیویٹ IP کی بجائے ISP کا پبلک IP ایڈریس مل سکے۔ (3) انٹرنیٹ کی طرف سے آنے والی HTTP درخواستوں کو اجازت دینے کے لیے ونڈوز کی فائروال میں پورٹ 80 کھولی گئی ہے۔ (4) ہوسٹ کی گئی ویب سائیٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک پراکسی ویب سائیٹ پر کمپیوٹر کا IP ایڈریس مہیا کیا گیا ہے، جس نے دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ویب سائیٹ براؤزر میں دکھا دی ہے۔ مکمل تحریر