Animation

گمپ میں مصروف سرگرمی کی جف اینیمیشن بنائیں

مصروف سرگرمی کی جف اینی میشن بنائیں

اب ملٹی میڈیا کے حوالے سے ویب نے بہت ترقی کر لی ہے اس لیے GIF اینی میشنز کا استعمال کہیں کہیں نظر آتا ہے۔ ویب ایپلی کیشنز میں آپ اکثر چھوٹا سا گھومتا ہوا دائرہ دیکھتے ہیں۔ گھومتے ہوئے دائرے کی یہ اینی میشن تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ کسی بٹن یا لنک پر کلک کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کی دی گئی ہدایت پر کام جاری ہے، نتیجے کا انتظار کریں۔

اینی میشن کیسے بنائی جاتی ہے؟ اس کا طریقہ واضح کرنے کے لیے اس ٹٹوریل میں ایک سادہ سی اینی میشن بنائی گئی ہے۔ اینی میشن دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھاتی ہے، جس سے دیکھنے والے کے لیے یہ ایک ویڈیو کا تاثر پیدا کرتی ہے۔ اینی میشن کی ہر تصویر کے لیے آپ اپنی مرضی کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ یعنی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ جب یہ اینی میشن چلے تو اس میں موجود کونسی تصویر اسکرین پر کتنی دیر نظر آنی چاہیے۔ آئیں اینی میشن بنانے کا یہ عمل دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینیمیشن کے فریمز بنائیں

کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینی میشن کے فریمز بنائیں

کسی بھی اینی میشن کی جان اس کے فریمز میں ہوتی ہے۔ اگر اینی میشن کے فریمز کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اچھے طریقے سے بنائی گئی ہوں اور مطلوبہ مقصد واضح کر رہی ہوں تو پھر یہ اینی میشن مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اینی میشن کا کام دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھانا ہوتا ہے، جس سے دیکھنے والے کی نظر میں ایک ویڈیو کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم corelDRAW میں چاند ستارہ اینی میشن کے لیے امیجز تیار کریں گے۔ یہ امیجز اینی میشن کے فریمز کے طور پر استعمال ہو سکیں گی۔ ہر امیج میں چاند تو ساکت ہوگا، لیکن ستارہ چاند کی اندرونی طرف دائیں سے بائیں، اور بائیں سے دائیں گھومتا رہے گا۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر اسکرین کی سرگرمیاں جف اینیمیشن میں ریکارڈ کریں

عموماً کمپیوٹر کی اسکرین پر ہونے والی سرگرمیوں کی ریکارڈنگ کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو ان سرگرمیوں کی ویڈیو فائل تیار کر دیتا ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے زیادہ تر یہی طریقہ کارآمد ہے لیکن اگر اسکرین کی سرگرمی مختصر ہو یا اس میں آواز کی ضرورت نہ ہو تو اس کے لیے جف اینیمیشن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔مثلاً کسی سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کا طریقہ، کسی پروگرام کے کسی خاص فیچر کا استعمال، یا آپریٹنگ سسٹم کی سیٹنگز وغیرہ دکھانے کے لیے جف اینیمیشن ایک کارآمد ذریعہ ہے۔ جبکہ تیارشدہ جف اینیمیشن کی فائل کسی ویب پیج میں بھی شامل کی جا سکتی ہے اور بذریعہ فون بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر